سخی پیر پولیس نے چوری کی دو بڑی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے، جن کے قبضے سے لاکھوں روپے نقدی، قیمتی زیورات اور انعامی بانڈز برآمد ہوئے ہیں۔
سخی پیر پولیس نے چوری کی دو بڑی وارداتوں میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے لاکھوں روپے نقدی ، قیمتی طلائی زیورات اور انعامی بانڈز برآمد ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت رضوان قریشی اور شہریار راجپوت کے نام سے ہوئی ہے، ان پر الزام ہے کہ انہوں نے 13 دسمبر کو سبزی کے تاجر عمران کے گھر میں چوری کی تھی۔ دونوں ملزمان نے گھر کے تالے توڑ کر 2 لاکھ روپے نقدی ، کئی لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور انعامی بانڈز چوری کر لیے تھے۔ اس کے بعد، 15 دسمبر
کو ملزمان نے موبائل شاپ کے مالک شہریار راجپوت کے فلیٹ سے 30 لاکھ روپے نقدی اور 8 لاکھ روپے کے طلائی زیورات چوری کر لیے۔ پولیس تحقیقات کے مطابق ملزم شہریار راجپوت، موبائل شاپ کے مالک کا رشتہ دار ہے اور اس کا موبائل شاپ مالک کے ساتھ قریبی تعلق تھا۔ وہ ان کے تایازاد بھائی کا بیٹا ہے اور اکثر ان کے گھر آنا جانا رہتا تھا، جس کی وجہ سے وہ ان کے گھر کے اندرونی حالات سے واقف تھا
پولیس چوری ملزمان قبضہ نقدی زیورات انعامی بانڈز
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آن لائن مالیاتی فراڈ میں دو ملزمان کو گرفتارراولپنڈی پولیس نے آن لائن مالیاتی فراڈ میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
مزید پڑھ »
26 نومبر احتجاج، بری ہونے والے کارکنان کو اسلام آباد پولیس نے پھر گرفتار کرلیااسلام آباد پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سے متعدد کارکنان کو گرفتار کیا، عدالت نے صرف 8 ملزمان کو جوڈیشل کیا
مزید پڑھ »
انسداد دہشتگردی عدالت نے ڈی چوک احتجاج سے گرفتار 32 ملزمان کو کیسز سے ڈسچارج کردیاپولیس نے ان ملزمان کو دوبارہ گرفتار کیا تو پولیس والوں کو ہتھکڑی لگوا دوں گا، اے ٹی سی جج کے ریمارکس
مزید پڑھ »
معروف اداکارہ کے بیٹے کی لاش برآمدپولیس نے لڑکے کے دو دوستوں کو گرفتار کرلیا
مزید پڑھ »
ڈی چوک احتجاج کے دوران گرفتار 40 سے زائد ملزمان عدالت سے رہا ہوتے ہی دوبارہ گرفتارڈسچارج ہونے والے ملزمان کو پولیس نے جوڈیشل کمپلیکس کے باہر سے پھر دوبارہ گرفتار کرلیا، پولیس ڈسچارج ہونے والے کو گرفتار کرکے روانہ ہوگئی
مزید پڑھ »
لاہور میں 5 سالہ بچی کو ورغلا کر زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتارتھانہ شالیمار پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ملزم کو موقع سے گرفتار کیا، مقدمہ درج
مزید پڑھ »