سعودی ولی عہد کا 6 ماہ میں پانچویں بار ملاقات پر بے حد خوشی کا اظہار، دونوں ممالک کا تعلقات میں بڑی تبدیلی لانے کا عزم
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ریاض میں منعقدہ ون-واٹر سربراہی اجلاس کے موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز السعود سے خوشگوار ملاقات ہوئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ون واٹر سربراہی اجلاس کی سائیڈ لائن میں وزیراعظم اور محمد بن سلمان کے درمیان خوشگوار ملاقات ہوئی۔ سعودی ولی عہد نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران پانچویں بار پاکستانی وزیر اعظم سے ملاقات پر اپنی بے حد خوشی کا اظہار کیا۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں کا اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے لیے اپنے اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید فروغ دینا انتہائی ضروری ہے۔سعودی ولی عہد نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعاون کا فروغ پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کیلئے کلیدی اہمیت رکھتا...
دونوں رہنماؤں نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر عملدرآمد کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے ولی عہد کا پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا۔شہباز شریف نے ولی عہد کو جلد از جلد پاکستان کا دورہ کرنے کی اپنی پھر سے دعوت دی۔ ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیرِ اعظم کی دعوت کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے جلد دورۂ پاکستان کے منتظر ہیں۔Dec 02, 2024 04:18 AMخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سعودی ولی عہد نے آئی ٹی کے شعبے میں پاکستان سے لاکھوں افراد مانگے ہیں، وزیراعظمسعودیہ میں آئندہ برسوں اس سے بھی افرادی قوت درکار ہوگی،قطر بھی یہاں آئی ٹی پارک بنانے جارہا ہے، کابینہ سے خطاب
مزید پڑھ »
آرمی چیف کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، پاکستان کی مستقل حمایت پر شکریہ ادا کیاملاقات میں علاقائی امن، دفاعی اور سکیورٹی تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کی حکمت عملی سمیت باہمی دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا: آئی ایس پی آر
مزید پڑھ »
سعودی ولی عہد سے ایرانی نائب صدر کی اہم ملاقات؛ اسرائیلی جارحیت کی مذمتایرانی نائب صدر نے ملاقات میں غزہ کے حوالے سے سعودی مؤقف کو سراہا
مزید پڑھ »
پاکستانی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف چین کا دورہ کرکے 8 روزہ سرکاری دورے کرنے والی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہوں گیوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چین کا دورہ کرنے کی باضابطہ دعوت کے پیشینے میں چین کے نمایاں قائدین اور اہم حکومتی رہنماؤں سے ملاقات کرنے کی امکانیت یاد کی ہے۔
مزید پڑھ »
پاکستان کا ٹرمپ کی عبوری ٹیم سے جلد رابطہ کرنے کا فیصلہٹرمپ نے پہلے ہی بھارتی وزیر اعظم مودی، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور دیگر رہنماؤں سے بات کرلی ہے
مزید پڑھ »
پی سی بی چیئرمین نے دبئی میں آئی سی سی کے ساتھ ملاقات کیچیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے دبئی میں آئی سی سی کے حکام سے ملاقات کر کے پاکستان کے قانونی مسائل کے بارے میں مزید واضحیت کی۔
مزید پڑھ »