بشنوئی گینگ کی جانب سے رواں ماہ دوسری مرتبہ سلمان خان کو قتل کی دھمکی دی گئی ہے۔
بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کو ایک مرتبہ پھر جان سے مارنے کی دھمکی ملی ہے جبکہ اس بار انہیں ایک چیلنج بھی دیا گیا ہے۔
ممبئی پولیس کے ایک ترجمان نے جمعہ کی صبح بتایا کہ ’گزشتہ رات ممبئی ٹریفک کنٹرول روم کو اداکار سلمان خان کے خلاف ایک اور دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا، جس میں لارنس بشنوئی گینگ کا نام سامنے آیا۔ معاملے میں ورلی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش شروع کر دی گئی ہے‘۔ بشنوئی گینگ کی جانب سے ملنے والے دھمکی آمیز پیغام میں یہ بھی کہا کہ اداکار کے حمایتیوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا اور سلمان خان کو چیلنج بھی کیا گیا ہے کہ اگر اداکار نغمہ نگار کو بچا سکتے ہیں تو بچالیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل 5 نومبر کو ممبئی پولیس کو سلمان خان کے لئے ایک اور دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا تھا جس میں انہیں یا تو معافی مانگنے یا اپنی حفاظت کے لئے 5 کروڑ روپے ادا کرنے کا کہا گیا تھا۔ اس سلسلے میں ایک 32 سالہ شخص کو، جس کا تعلق راجستھان کے علاقے جالور سے ہے، کرناٹک میں گرفتار کیا گیا اور بدھ کے روز اسے مہاراشٹر پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بابا صدیقی کا قتل: بشنوئی گینگ کی سلمان خان کی مدد کرنیوالوں کو بھی سنگین نتائج کی دھمکیلارنس بشنوئی گینگ نے بابا صدیقی کے قتل کو قتل کرنے کے بعد اب سلمان خان کی مدد کرنے والے افراد کو بھی نشانے پر رکھ لیا ہے۔
مزید پڑھ »
کالے ہرن کے شکار کے بعد سلمان خان نے گھر آکر بلینک چیک دیا: بشنوئی کے قریبی ساتھی کا انکشافلارنس بشنوئی اور اس کے گینگ کی جانب سے کالے ہرن کے شکار کے واقعے کے بعد سلمان خان کو کئی دھمکیاں دی جاچکی ہیں
مزید پڑھ »
بشنوئی گینگ سلمان خان سے دشمنی ختم کرنے کیلئے رضامند، کتنی رقم کا مطالبہ کیا؟مبینہ طور پر لارنس بشنوئی گینگ کے ایک رکن کی جانب سے ممبئی ٹریفک پولیس کو واٹس ایپ پیغام موصول ہوا ہے: بھارتی میڈیا
مزید پڑھ »
سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دینے والا نوجوان گرفتارسلمان خان کو بشنوئی گینگ کی جانب سے بھی قتل کی دھمکیاں مل چکی ہیں
مزید پڑھ »
سلمان خان کو دھمکیاں دینے والے لارنس بشنوئی پر ویب سیریز بنانے کا اعلانبشنوئی گینگ پر بنائی جانے والی ویب سیریز کا نام ’’لارنس ۔ ایک گینگسٹر اسٹوری‘‘ ہے
مزید پڑھ »
سلمان خان کودھمکیاں دینے والے لارنس بشنوئی گروپ نے بابا صدیقی کو قتل کیا، رپورٹکچھ عرصہ قبل لارنس بشنوئی کے قریبی ساتھی نے سلمان خان کے دوستوں کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی، بھارتی میڈیا
مزید پڑھ »