سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن کی نئی حکمت عملی مرتب کر لی ARYNewsUrdu
اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن، پابندیوں اور استثنیٰ سے متعلق تجاویز اور سفارشات مرتب کر لی ہیں، صوبے میں کاروباری سرگرمیوں کے اوقات کار شام 4 بجے سے بڑھائے جانے کا امکان ہے۔
سندھ میں لاک ڈاؤن کے دوران پبلک ٹرانسپورٹ کی محدود بحالی کی تجویز بھی سامنے آئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ صرف اندرون شہر پبلک ٹرانسپورٹ بحال کی جائے، جب کہ بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی برقرار رکھی جائے۔ لاک ڈاؤن میں توسیع، پابندی یا نرمی سے متعلق فیصلہ کل این سی سی اجلاس میں ہوگا، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ صوبے کی تجاویز و سفارشات سے شرکا کو آگاہ کریں گے۔سندھ میں شاپنگ پلازہ اور مارکیٹوں کے اوقات کار رات 8 بجے تک بڑھانے کی تجویز زیر غور ہے، صوبے میں تفریحی مقامات، پبلک پارکس اور سی ویو پر پابندی برقرار رکھی جائے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز چیئرمین کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد ارشاد بخاری نے پیر سے پبلک ٹرانسپورٹ چلانے کا اعلان کر دیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ 2 ماہ سے ٹرانسپورٹ کی بندش سے بس مالکان اور ملازمین بھوک سے مر رہے ہیں، اب مزید گاڑیاں بند نہیں رکھ سکتے، یکم جون سے گاڑیاں سڑکوں پر لائیں گے اگر ہماری گاڑیاں بند کی گئیں تو دھرنا دیں گے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سندھ میں کورونا سے مزید38 مریض انتقال کر گئے،وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہکراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ احتیاطی تدابیرپرعمل نہ کرنے کے باعث کورونا کیسزکی تعداد بڑھ رہی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ سید
مزید پڑھ »
سرگودھا: نوجوان نے لڑکی کو گولی مار کر خودکشی کر لیپنجاب کے شہر سرگودھا میں ایک نوجوان نے لڑکی کو گولی مار کر خودکشی کر لی، واقعہ نواحی علاقے بھاپڑا میں پیش آیا۔
مزید پڑھ »
برطانوی حکومت کے سائنسی مشیر نے پابندیوں میں نرمی کی مخالفت کر دیبرطانوی حکومت کے سائنسی مشیر نے پابندیوں میں نرمی کی مخالفت کر دی تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »
کے الیکٹرک نے جان بوجھ کر لوڈشیڈنگ شروع کردی، نیپرا نے بھانڈا پھوڑ دیاکراچی: (دنیا نیوز) کے الیکٹرک کی جانب سے جان بوجھ کر پاور پلانٹس کم صلاحیت پر چلانے اور لوڈشیڈنگ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ نیپرا رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین سال سے کم بجلی پیدا کرکے لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھ »