انسداد پولیو مہم کی تیاری مکمل، 3 سے 9 فروری تک 10.6 ملین بچوں کو قطرے پلائے جائیں گے
سندھ میں رواں سال پولیو وائرس کے خاتمے کا ہدف مقرر کردیا گیا، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے بچوں کو اس معذوری کا سبب بننے والی بیماری سے بچانے کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنا ہوگا،
وزیر اعلیٰ سندھ نے آئندہ قومی حفاظتی ٹیکہ مہم کی تیاریوں کو حتمی شکل دی، جو 3 تا 9 فروری 2025 تک منعقد کی جائے گی۔ اجلاس میں وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، سیکریٹری داخلہ اقبال میمن، آئی جی پولیس غلام نبی میمن، کمشنر کراچی حسن نقوی، سیکریٹری بلدیات خالد حیدر شاہ، سیکریٹری ٹو سی ایم رحیم شیخ، سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد عباسی، سیکریٹری صحت ریحان بلوچ، سینئر سرکاری افسران، ای او سی سندھ کے صوبائی کوآرڈینیٹر ارشاد علی سوڈھر اور ورلڈ ہیلتھ آرگنائیزیشن ، یونیسیف، بل...
اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ نے پانچ سال سے کم عمر کے ہر بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی اہمیت پر زور دیا اور 10.6 ملین بچوں کو 1257 یونین کونسلز میں پولیو ویکسین پلانے کا ہدف مقرر کیا۔ وزیر صحت ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے اجلاس کو بتایا کہ 81000 سے زائد فرنٹ لائن ورکرزاورل پولیو ویکسین مہم میں حصہ لیں گے۔
صوبائی کوآرڈینیٹر ارشاد سوڈھر نے وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا کہ حیدرآباد، لاڑکانہ، میرپورخاص، شہید بینظیرآباد اور سکھر میں 100 فیصد گھروں کو کور کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کراچی، حیدرآباد اور لاڑکانہ کے ہائی رسک یونین کونسلز پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد پولیو قطرے پلانے سے انکار کے رجحان کو کم کرنا ہے۔ کراچی کی کچی آبادیوں میں انکاری کیسز کی تعداد 98 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سندھ میں پولیو کی مہم: چیف وزیر کا ہدایت، 2025 تک polio کے خاتمے کا اعلانسندھ کے چیف وزیر سید مراد علی شاہ نے پولیو کے خاتمے کے لیے عزم کا اظہار کیا اور صوبے میں پولیو کی مہم کی سربراہی کی۔ انہوں نے پولیو ڈرپس کی نفی پر سختی سے رد عمل ظاہر کیا اور صوبے کے ہر بچے کو پولیو ڈرپس دینے کے لیے صحت کی حکام کو ہدایت کی۔
مزید پڑھ »
سندھ میں پولیو خاتمے کی مہم، 2025 تک ہدفسندھ میں پولیو وائرس کے خاتمے کا 2025 تک ہدف مقرر کرکے وزیر اعلیٰ سندھ نے تمام متعلقہ اداروں سے اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے مشترکہ طور پر کام کرنے کی اپیل کی ہے۔
مزید پڑھ »
ایف بی آر کو پہلی ششماہی میں ٹیکس ریونیو میں بڑے شارٹ فال کا سامناجاری مالی سال کے پہلے 6 ماہ میں ٹیکس وصولی کا 6 ہزار 9 ارب روپے کا ہدف پورا ہونا ممکن نہیں لگتا، ذرائع
مزید پڑھ »
سندھ پولیس کی کارکردگی رپورٹ 2024سندھ پولیس نے سال 2024 میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل کے کیسز میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھ »
مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کیلیے 62 ارب روپے کی منظوری دیدیوزیراعلیٰ پنجاب نے مئی تک 40ہزار افراد کو قرض دینے کا ہدف مقرر کر دیا
مزید پڑھ »
سینیٹر شیری رحمٰن نے دریائے سندھ کا پانی روکنے کا الزام لگایاپیپلزپارٹی کے سینیٹر شیری رحمٰن نے دریائے سندھ پر نئی نہروں سے متعلق تحریک التوا پیش کی جس میں سندھ کے حصے کا پانی روکے جانے کا الزام عائد کیا گیا۔
مزید پڑھ »