سندھ کابینہ نے طلبہ یونین کی بحالی کا بل منظور کرلیا

پاکستان خبریں خبریں

سندھ کابینہ نے طلبہ یونین کی بحالی کا بل منظور کرلیا
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 59 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 27%
  • Publisher: 63%

سندھ کابینہ نے طلبہ یونین کی بحالی کا بل منظور کرلیا ARYNewsUrdu

کراچی : سندھ کابینہ نے طلبہ یونین کی بحالی کابل منظورکرلیا، بل اسمبلی میں متعارف کرانےکےبعدقائمہ کمیٹی قانون کوبھیجا جائے گا اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد پاس کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کابینہ نے طلبہ یونین کی بحالی کابل منظورکرلیا، بل میں کہا گیا ہے کہ اسٹوڈنٹ یونین کا کام سوشل اور اکیڈمک ویلفیئر کو بہتر کرنا ہوگا، کسی بھی تعلیمی ادارے، تعلیمی تربیتی ادارے میں یونین بنائی جاسکتی ہے۔ اسٹوڈنٹ یونین بل2019 کے مطابق طلبہ یونین کا کام تعلیمی ماحول بہترکرنا اور نظم و ضبط پیدا کرناہوگا، طلبہ یونین غیر نصابی سر گرمیوں کو فروغ دینے کیلئے کام کریں گی، اسٹوڈنٹ یونین 7 سے 11 ممبران پر مشتمل ہوگی، یونین کےممبران طلبہ منتخب کریں گے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ بل اسمبلی میں متعارف کرکےاسٹیڈنگ کمیٹی آن لا کوبھیجاجائےگا اور تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے بل پاس کیا جائے گا۔یاد رہے حکومت سندھ نے طلبہ یونین کی بحالی کا اعلان کیا تھا، حکومتی ترجمان مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر محکمہ قانون نے اس سلسلے میں مشاورت شروع کر دی ہے، طلبہ سے میٹنگ بھی ہوئی ہے جنھوں نے مطالبات سامنے رکھے، یونین کی بحالی کا قانون آیندہ دنوں میں کابینہ سے منظوری کے بعد ایوان میں پیش کیا جائے...

خیال رہے اسٹوڈنٹ یونینزکی بحالی کے لیے ملک بھر میں طلبہ تنظیموں کی جانب سے مارچ کیے گئے ، پاکستان میں 35 سال سے طلبہ یونینز پر پابندی عائد ہے اور یہ پابندی جنرل ضیاء الحق کے دور میں لگائی گئی تھی۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

arynewsud /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سندھ کابینہ نے طلبہ یونین بحالی کا بل منظور کرلیاسندھ کابینہ نے طلبہ یونین بحالی کا بل منظور کرلیاسندھ کابینہ نے طلبہ یونین بحالی کا بل منظور کرلیا تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »

سندھ حکومت اور آئی جی سندھ ایک بار پھر آمنے سامنےسندھ حکومت اور آئی جی سندھ ایک بار پھر آمنے سامنےایس پی ڈاکٹر رضوان کی خدمات وفاق کے حوالے کرنے کے معاملے پر سندھ حکومت اور آئی جی سندھ ایک بار پھر آمنے سامنے آ گئے ہیں۔
مزید پڑھ »

وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی افواہیں بے بنیاد ہیں، شیخ رشیدوفاقی کابینہ میں تبدیلی کی افواہیں بے بنیاد ہیں، شیخ رشیدان ہاؤس تبدیلی کی باتیں کرنے والے خواب دیکھ رہے ہیں، شیخ رشید تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »

وزیراعلیٰ سندھ سے نوجوان کی انوکھی خواہشوزیراعلیٰ سندھ سے نوجوان کی انوکھی خواہشwww.24newshd.tv
مزید پڑھ »

صوبہ سندھ کے 11 سے زائد اضلاع میں ٹڈی دل کی زرعی فصلوں پر حملےصوبہ سندھ کے 11 سے زائد اضلاع میں ٹڈی دل کی زرعی فصلوں پر حملےعمرکوٹ (سید ریحان شبیر ) صوبہ سندھ کے گیارہ سے زائد اضلاع میں ٹڈی دل کی زرعی فصلوں پرحملے
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-10 18:12:50