روہڑی کینال، بیگاری کینال اور بمبلی مائینر میں شگاف پڑنے سے نہری پانی دیہاتوں میں داخل ہو گیا، سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی فصلیں متاثر
کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، کئی علاقوں میں برساتی نالوں میں طغیانی مختلف کینالوں میں شگاف پڑنے سے درجنوں دیہات زیر آب آگئے۔
ادھر روہڑی کینال میں ڈیڑھ سو فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے زرعی زمینیں زیر آب آگئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کا کہنا ہے کہ سکھر بیراج سے روہڑی کینال کا پانی بند کروا دیا ہے، پانی کی سطح کم ہونے پر شگاف پُر کرنے کا کام شروع کیا جائے گا۔ کھیر تھر پھاڑی سلسلوں میں وقفے وقفے سے جاری بارش سے گاج، سول ندی اور نلی ہلیلی میں طغیانی آگئی، سیلابی ریلوں سے تحصیل جوہی کی 5 یونین کونسل متاثر جبکہ فریدہ آباد کے 65 سے زائد دیہات کا جوہی سے رابطہ منقطع ہوگیا، سیلابی صورتحال سے جوہی کے حفاظتی بند کے نو تعمیر شدہ پلوں میں بھی دراڑیں پڑ گئی ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشیں، مختلف حادثات میں 10 افراد جان سےگئےٹنڈو آدم میں روہڑی کینال میں 150 فٹ چوڑا شگاف پڑنے سے کئی دیہات زیرِ آب آگئے، مختلف شہروں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی
مزید پڑھ »
کراچی کے کس علاقے میں آج سب سے زیادہ بارش ہوئی؟دوپہر میں کراچی کے مختلف علاقوں میں کہیں ہلکی اور کہیں معتدل شدت کی بارش ہوئی۔
مزید پڑھ »
پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد بجلی غائب، پنڈی میں رین ایمرجنسی نافذموسلادھاربارش کے بعد لاہور اور گوجرانوالہ میں شاہراہوں پر پانی جمع ہوگیا۔ گوجرانوالہ کے میڈیکل کالج ٹیچنگ اسپتال کے وارڈ میں بھی بارش کا پانی داخل ہوگیا
مزید پڑھ »
کشمیر، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہپنجاب، شمالی بلوچستان اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔گجرات، جہلم اور حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا۔گجرات میں بارش کے باعث گیپکو کے کئی فیڈر متاثر ہو گئے جس سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے جبکہ جہلم شہر اور گردو نواح میں تیز ہوا...
مزید پڑھ »
کشمیر، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہگجرات، جہلم اور حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا
مزید پڑھ »
لاہور،گجرات، جہلم سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے نشیبی علاقے زیر آبگجرات میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
مزید پڑھ »