گجرات میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔
لاہور، شیخو پورہ، گجرات، جہلم اور حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے جبکہ گجرات میں بارش کی وجہ سے مکان کی چھت گرنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔جہلم شہر اور گردونواح میں تیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ حافظ آباد شہر اور گردونواح میں شدید بارش سے گرمی کی شدت کم ہوگئی۔
آزاد کشمیر کے علاقوں سماہنی اور بھمبر میں بھی موسلا دھار بارش ہوئی جبکہ بلوچستان میں کوہِ سلیمان، شیرانی اور دہانا سر میں کئی گھنٹے تک موسلا دھار بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ سے ژوب ڈی آئی خان شاہراہ بند ہوگئی۔ کوہِ سلیمان کے بالائی مقام دھانا سر میں لینڈ سلائیڈنگ کا ملبا ہٹانے کا کام جاری ہے، ہیوی مشینری سے بھاری چٹانیں ہٹادی گئیں اور چھوٹی مسافر گاڑیوں کو ریسکیو کرلیا گیا۔شہر میں کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع بھی کی جارہی ہے: محکمہ موسمیات
رات سے پھنسی مسافر بسوں اور دیگر ٹرانسپورٹ کو بھی کلیئر کیا جائے گا جبکہ بلوچستان کو خیبر پختونخوا سے ملانے والی این 50 شاہراہ کی بحالی کا کام جاری ہے۔دوسری جانب جمعرات کو کراچی ملک کا گرم ترین شہر رہا جہاں37 ڈگری کی گرمی 54 ڈگری کی محسوس کی گئی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کشمیر، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہگجرات، جہلم اور حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا
مزید پڑھ »
پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آبلاہور (ویب ڈیسک) صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں علی الصبح موسلادھار بارش ہوئی جس کے بعد موسم میں مزید بہتری آ گئی۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، بارش کی وجہ سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں، پانی جمع ہونے کے باعث گلیاں اور سڑکیں ندی نالوں کو منظر پیش کرنے لگی ہیں، بارش کی وجہ سے...
مزید پڑھ »
لاہور سمیت مختلف اضلاع میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آبلاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں کہیں ہلکی کہیں تیز بارش ہوئی جس کے بعد موسم میں مزید بہتری آ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے ہیں، پانی جمع ہونےسے گلیاں اور سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی ہیں، بارش کی وجہ سے متعدد فیڈرز بھی ٹرپ کر...
مزید پڑھ »
کشمیر، پنجاب اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں بارش، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہپنجاب، شمالی بلوچستان اور آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا۔گجرات، جہلم اور حافظ آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں تیز بارش کے باعث گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا۔گجرات میں بارش کے باعث گیپکو کے کئی فیڈر متاثر ہو گئے جس سے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے جبکہ جہلم شہر اور گردو نواح میں تیز ہوا...
مزید پڑھ »
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش، موسم خوشگوارلاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ابر رحمت سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہونے سے شہریوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے۔ نجی ٹی وی چینل آج صبح لاہور کے مختلف علاقوں شملہ پہاڑی، لکشمی چوک، ڈیوس روڈ، کینال روڈ، اچھرہ ، قرطبہ چوک ، چوبرجی و اطراف سمیت دیگر علاقوں میں بادل برسے جس سے درجہ حرارت میں...
مزید پڑھ »
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی، موسم خوشگوار ہوگیاکمالیہ، پاک پتن، حافظ آباد اور گرد و نواح میں بارش سے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے۔
مزید پڑھ »