کمالیہ، پاک پتن، حافظ آباد اور گرد و نواح میں بارش سے نشیبی علاقے زیرِ آب آگئے۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی اور موسم خوشگوار ہو گیا ۔واسا حکام کے مطابق ائیرپورٹ کے علاقے میں سب سے زیادہ 33 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے،گلبرگ میں 15، اپر مال میں 14، نشتر ٹاؤن میں11 ، جوہر ٹاؤن میں 7اور جیل روڈپر ساڑھے 5 ملی میٹر بارش پڑی۔
ادھر جہلم اور گرد و نواح میں بارش کے ساتھ ژالہ باری نے گرمی کی شدت کو تو کم کردیا لیکن متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے۔ اس کے علاوہ سیالکوٹ، گجرات، منڈی بہاؤالدین میں تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی جبکہ لاہور کے مختلف علاقوں میں آندھی آئی جس سے گرمی کی شدت کم ہوگئی دوسری جانب ملک کے مختلف حصے بدستور شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے ، سب سے زیادہ درجہ حرارت گوادر، سبی، تربت میں 48، پسنی 46، جیکب آباد، لسبیلہ میں 45، دادو میں 44، چکوال میں 43، اٹک، بہاول پور، سکھر میں 42، فیصل آباد میں 41، اسلام آباد، پشاور میں 39، لاہور میں 38، کراچی میں 37 اور کوئٹہ میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔سی پیک سے متعلق بات چیت کیلئے چین کا اعلیٰ سطح کا وفد آج پاکستان پہنچ رہا ہے، عطا...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
تھوڑی سی ’سونف‘ ہیٹ اسٹروک سے کیسے محفوظ رکھتی ہے؟ملک کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد ہیٹ اسٹروک کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے جو کمزور قوت مدافعت کے افراد کیلئے بہت خطرناک
مزید پڑھ »
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ لاہور سمیت مختلف شہروں ...تفصیلا ت کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شام/رات میں راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، فیصل آباد،لیہ، ملتان ، ڈیرہ غازی خان میں تیز ہوائیں/ آندھی /جھکڑ چلیں گے۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ لاہور،راجن پور ، بہاولپور، بہاولنگر،رحیم یار خان،صادق اباد،لودھراں،وہاڑی،خانیوال میں بھی تیز ہوائیں/ آندھی /جھکڑ چلیں گے جبکہ ساہیوال،پاک پتن ،...
مزید پڑھ »
لاہور میں گرد آلود ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمیلاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) صوبائی دارالحکومت میں گرد آلود ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوگئی ہے،محکمہ موسمیات نے رواں ہفتے کے دوران ملک بھر میں گرمی کی لہر ختم ہونےکی پیشگوئی کردی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 4 سے7 جون بالائی علاقوں میں آندھی، جھکڑ اور بارش کا امکان ہے۔کمزور مغربی ہوائیں کل بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہوں...
مزید پڑھ »
فالج کا ’ہیٹ ویو‘ سے کیا تعلق ہے، ماہرین کا بڑا انکشافدنیا بھر میں ہونے والی موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے گرمی کی شدت میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں
مزید پڑھ »
ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئیمحکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں آندھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہے گا،کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی کی شدت برقرار رہے گی۔ دادو،خیرپور،جیکب آباد، لاڑکانہ، سکھر،گھوٹکی اورشکارپورمیں بارش کی توقع ہے جبکہ کشمور، نوشہرو فیروز، بینظیر آباداور سانگھڑ میں...
مزید پڑھ »
انسانی جسم کس حد تک گرمی برداشت کرسکتا ہے؟ملک بھر کے کئی شہروں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے بدھ کے روز شہر کراچی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ ہوا جبکہ جمعرات کو گرمی
مزید پڑھ »