سندھ میں 8 تعلیمی بورڈز میں سے کم از کم 6 بورڈز میں گزشتہ ایک دہائی سے مستقل چیئرمین موجود نہیں ہیں. اس سلسلے میں امیدواروں کے مرحلہ وار انٹرویوز کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سندھ میں 8 تعلیم ی بورڈز ہیں جس میں سے کم از کم 6 بورڈز میں گزشتہ ایک دہائی سے مستقل چیئرمین موجود نہیں.
ایک دہائی بعد سندھ کے تعلیمی بورڈز کی قسمت جاگ اٹھی اور سندھ میں جامعات اور تعلیمی بورڈز کے سربراہوں کے انتخاب کے لئے موجود تلاش کمیٹی نے صوبے کے آٹھوں تعلیمی بورڈز میں چیئرمینز کے انتخاب کے لیے امیدواروں کے مرحلہ وار انٹرویوز کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلے مرحلے میں مسلسل تین روز تک امیدواروں کے انٹرویوز جمعرات، جمعہ اور ہفتہ بمطابق 9، 10 اور 11 جنوری کو لیے جائیں گے، اس سلسلے میں امیدواروں کو خطوط ارسال ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ سندھ میں 8 تعلیمی بورڈز ہیں جس میں سے کم از کم 6 بورڈز میں گزشتہ ایک دہائی سے مستقل چیئرمینز موجود نہیں ہیں جبکہ کراچی کے دونوں تعلیمی بورڈز(میٹرک اور انٹرمیڈیٹ) بھی گزشتہ کئی برسوں سے مستقل سربراہوں سے محروم ہیں اور تمام ہی تعلیمی بورڈز میں چیئرمینز قائم مقام کے طور پر کام کررہے ہیں۔ امیدواروں کی درخواستوں کو شارٹ لسٹ کیے جانے کے بعد تلاش کمیٹی کو کل 271 امیدواروں کے انٹرویوز کرنے ہیں۔ یاد رہے کہ سکھر تعلیمی بورڈ، لاڑکانہ تعلیمی بورڈ، میرپورخاص تعلیمی بورڈ، نواب شاہ تعلیمی بورڈ، حیدرآباد تعلیمی بورڈ، ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی ، اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے علاوہ سندھ بورڈ آف ٹیکنیکل ایجوکیشن میں سربراہوں کی تقرری کے لیے اشتہار دسمبر 2023 میں جاری کیا گیا تھا اور جنوری 2024 تک امیدواروں سے درخواستوں موصول کی گئیں۔ ازاں بعد سندھ کابینہ نے فیصلہ کیا کہ چونکہ امیدواروں کی تعداد بہت زیادہ ہے لہذا انھیں ٹیسٹ کے مرحلے سے گزارا جائے تاہم جب آئی بی اے کراچی کے تحت تحریری ٹیسٹ کا فیصلہ کیا گیا تو بعض امیدوار عدالت چلے گئے اور موقف اختیار کیا کہ حکومت سندھ کے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کی جانب سے جو اشتہار دیا گیا تھا اس میں ٹیسٹ کا ذکر نہیں جس کے بعد عدالت نے ٹیسٹ سے متعلق حکومت سندھ کے فیصلے کو کالعدم کردیا اور ٹیسٹ کے بجائے صرف انٹرویوز کی بنیاد پر تقرری کے احکامات سامنے آئے
تعلیمی بورڈز چیئرمین انٹرویوز سندھ سربراہ نصاب
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں چیئرمینز کے لیے انٹرویوز کا اعلانسندھ میں جامعات اور تعلیمی بورڈز کے سربراہوں کے انتخاب کے لیے تلاش کمیٹی نے صوبے کے آٹھوں تعلیمی بورڈز میں چیئرمینز کے انتخاب کے لیے امیدواروں کے مرحلہ وار انٹرویوز کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ سندھ میں 8 تعلیمی بورڈز ہیں جس میں سے کم از کم 6 بورڈز میں گزشتہ ایک دہائی سے مستقل چیئرمین موجود نہیں ہیں جبکہ کراچی کے دونوں تعلیمی بورڈز(میٹرک اور انٹرمیڈیٹ) بھی گزشتہ کئی برسوں سے مستقل سربراہوں سے محروم ہیں اور تمام ہی تعلیمی بورڈز میں چیئرمینز قائم مقام کے طور پر کام کررہے ہیں۔
مزید پڑھ »
پاکستان میں پہلی جینیٹک مالیکیولر لیب قائم، بچوں میں پیدائش سے قبل معذوری کی تشخیص ممکنلیبارٹری جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے کیمپس میں قائم کی گئی ہے
مزید پڑھ »
پی ٹی آئی احتجاج میں رینجرز اہلکاروں کی شہادت: عمران، بشریٰ بی بی سمیت اعلیٰ قیادت کیخلاف مقدمہ درجپی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت پرقتل کے مقدمے سمیت دہشتگردی اورتعزیرات پاکستان کی 10 دفعات شامل ہیں اور مقدمہ سندھ رینجرز کے اہلکار کی مدعیت میں درج کیا گیا
مزید پڑھ »
گورنر سندھ نے مہاجر ثقافت ڈے کی تقریب میں شرکت کیگورنر سندھ کامران ٹیسوری نے گورنر ہاؤس میں مہاجر ثقافت ڈے کی تقریب میں شرکت کی اور مہاجر ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے اہم پیغامات دیے.
مزید پڑھ »
مذاکرات اور سول نافرمانی: حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان تنشحکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات کے سلسلے میں پیش رفت، حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کی تشکیل اور تحریک انصاف کی جانب سے سول نافرمانی کی کال کے سلسلے میں تفصیلات.
مزید پڑھ »
سندھ میں کم عمری کی شادیوں اور چائلڈ لیبر کا حیرت انگیز سلسلہمحکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ میں کم عمری کی شادیوں اور چائلڈ لیبر کے خوفناک واقعات سامنے آئے ہیں.
مزید پڑھ »