سوات میں غیرملکی سفارتکاروں کے دورے سے متعلق دعویٰ جھٹلا دیا گیا

سیاسی خبریں خبریں

سوات میں غیرملکی سفارتکاروں کے دورے سے متعلق دعویٰ جھٹلا دیا گیا
سواتسفارتکاربم دھماکہ
  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 64 sec. here
  • 8 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 46%
  • Publisher: 59%

پاکستان میں صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے سوات میں 22 ستمبر کو غیر ملکی سفارت کاروں کے ایک قافلے کو بم دھماکے کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے تھے۔ اس حملے کے بعد خیبر پختونخوا حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ انھیں سفارت کاروں کے وفد کے صوبے میں داخلے یا اس دورے سے متعلق پیشگی آگاہ نہیں کی گئی تھی، تاہم ایک دستاویز کے مطابق حکومت کو دورے سے آگاہ کیا گیا تھا۔

سوات ان علاقوں میں شامل نہیں جہاں جانے سے قبل سفارتکار وں یا سفارتی عملے کو این او سی درکار ہوتا ہے پاکستان میں صوبہ خیبر پختونخوا کے علاقے سوات میں 22 ستمبر کو غیرملکی سفارتکار وں کے ایک قافلے کو بم دھماکے کا نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے تھے۔

بی بی سی کے پاس موجود ایک دستاویز ظاہر کرتی ہے کہ ناصرف حکومتِ خیبر پختونخوا کو اِس دورے سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا بلکہ صوبے کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے تمام متعلقہ اداروں کو اِس دورے کی اطلاع دیتے ہوئے سکیورٹی کے مناسب انتظامات کرنے کی ہدایات جاری کی تھیں۔ خط میں آگاہ کیا گیا تھا کہ سفیروں پر مشتمل یہ وفد 22 ستمبر کو سوات پہنچے گا اور مالم جبہ کے ایک ہوٹل میں رات کو قیام کے بعد 23 ستمبر کو سوات کے مختلف سیاحتی مقامات کا دورہ کر کے اسلام آباد لوٹ آئے گا۔

انھوں نے کہا کہ ماضی میں ’ایک وقت ایسا بھی تھا جب سفارتکاروں اور غیرملکی مہمانوں کو اسلام آباد سے باہر جانے کی اجازت نہیں تھی اور انھیں اسلام آباد سے باہر جانے کے لیے باقاعدہ این او سی چاہیے ہوتا تھا۔‘ اُن کے مطابق ’پروٹوکول ڈیپارٹمنٹ ضروری معلومات ملنے کے بعد وزارت داخلہ کو مطلع کرتا ہے کہ سفیر یا سفارتکار کن علاقوں میں کس مقصد کے لیے سفر کر رہے ہیں۔‘

بی بی سی کے نامہ نگار شہزاد ملک سے بات کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے بھی تصدیق کی کہ سفارتخانوں پر یہ لازم نہیں ہے کہ وہ ڈپلومیٹک پولیس کو اپنی آمد یا روانگی سے متعلق اطلاع فراہم کریں۔ سیاحت کے فروغ کے لیے ملک میں ٹورزم سمٹس کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔ ایسا ہی ایک سمٹ 2019 میں کیا گیا تھا جو اس وقت تنقید کا نشانہ بنا جب وہاں کسی بھی پاکستانی سیاحتی وی لاگر کو مدعو نہیں کیا گیا اور وہاں موجود تمام مہمان غیرملکی وی لاگرز تھے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

BBCUrdu /  🏆 11. in PK

سوات سفارتکار بم دھماکہ خیبر پختونخوا پاکستان

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سوات دھماکا؛ کے پی حکومت کو غیرملکی سفارتکاروں کے دورے سے آگاہ کیا تھا، دفتر خارجہسوات دھماکا؛ کے پی حکومت کو غیرملکی سفارتکاروں کے دورے سے آگاہ کیا تھا، دفتر خارجہسفیروں کے دورے سے متعلق نہ بتانے پر اسلام آباد چیمبر آف کامرس کیخلاف کارروائی کا جائزہ لے رہے ہیں، ترجمان دفترخارجہ
مزید پڑھ »

مالم جبہ واقعہ: غیرملکی سفارتکاروں کے دورے کی اطلاع نہیں دی گئی تھی: ترجمان دفتر خارجہمالم جبہ واقعہ: غیرملکی سفارتکاروں کے دورے کی اطلاع نہیں دی گئی تھی: ترجمان دفتر خارجہبعض سفارتکاروں نے انفرادی طور پر اپنے سفر کے بارے میں آگاہ کیا تھا، سفارتکاروں کے بتانے پر وزارت خارجہ نے کےپی حکومت کو آگاہ کیا: ترجمان دفتر خارجہ کی ہفتہ وارپریس بریفنگ
مزید پڑھ »

سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر وضاحت سے متعلق الیکشن کمیشن میں اجلاسسپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر وضاحت سے متعلق الیکشن کمیشن میں اجلاسسپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر وضاحت سے متعلق الیکشن کمیشن میں مشاورتی اجلاس
مزید پڑھ »

جادو کرنیوالےکو 7 سال تک قید اور 10 لاکھ جرمانہ ہوگا، سینیٹ میں ترمیمی بل پیشجادو کرنیوالےکو 7 سال تک قید اور 10 لاکھ جرمانہ ہوگا، سینیٹ میں ترمیمی بل پیشسینیٹ میں جادو ٹونے کی روک تھام سے متعلق فوجداری قوانین میں ترمیم کا بل پیش کیا گیا، بل کے مطابق جرم ناقابل ضمانت ہوگا
مزید پڑھ »

ناک میں انگلی ڈالنا خطرناک بیماری کا سبب ہوسکتا ہے!ناک میں انگلی ڈالنا خطرناک بیماری کا سبب ہوسکتا ہے!ماہرین کی جانب سے لکھے جانے والے خط میں بیماری کے حوالے سے 10 مطالعوں کا حوالہ دیا گیا
مزید پڑھ »

سلمان خان کا بھارتی خبر رساں ایجنسی ANI کو قانونی نوٹس، معافی کا مطالبہسلمان خان کا بھارتی خبر رساں ایجنسی ANI کو قانونی نوٹس، معافی کا مطالبہمضمون میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ خان کا معروف مافیا ڈان داؤد ابراہیم کے نیٹ ورک سے تعلق ہے
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-22 17:37:07