سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال 2020 سے ایک دوسرے کے دوست ہیں اور اب شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہے ہیں
سوناکشی کی شادی کی تقریبات کا آغاز؛ تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہوگئیںاداکارہ سوناکشی سنہا کی ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کی تقریبات کا آغاز والد شتروگھن سنہا نے اپنے گھر میں پوجا کروا کر کردیا جس میں رشتہ داروں اور خاص دوستوں نے بھی شرکت کی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس موقع پر دلہن سوناکشی نے نیلے رنگ کا روایتی لباس زیب تن کر رکھا تھا جب کہ والد شتروگھن سنہا بھی بیٹی کے دوپٹے کے رنگ سے ملتے جلتے رنگ کی شرٹ اور پتلوں میں نظر آئے۔ سوناکشی سنہا اور شتروگھن سنہا کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ ایک جیسے لباس اور شکل و صورت کے باعث صارفین نے دونوں باپ بیٹی کو جڑواں قرار دیا۔ صارفین نے سوناکشی اور ان کے والد کو مبارک باد بھی دی۔سوناکشی سنہا کی بہترین دوست اور اداکارہ ہما قریشی میں اس تقریب میں پہنچیں اور سوناکشی کے ہمراہ تصاویر بنوائیں۔
یاد رہے کہ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال 2022 میں فلم ڈبل ایکس ایل میں ایک ساتھ کام کیا اور 2020 سے ایک دوسرے کے اچھے دوست ہیں اور دونوں کی شادی کی افواہیں زیرگردش تھیں۔خبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سوناکشی سنہا کی شادی کی تقریبات کا آغاز، مایوں کی تاریخ سامنے آگئیاداکارہ کی مایوں کی تقریب میں مہمانوں کی کُل تعداد تقریباََ 50 ہوگی
مزید پڑھ »
'میں سوناکشی کی شادی پر سب سے زیادہ خوش ہوں گا'سوناکشی اور ظہیر اقبال کی شادی کی خبروں کی تردید نہیں کر رہا، شترو گھن سنہا
مزید پڑھ »
پاک بھارت ٹاکرے سے قبل شاہد آفریدی سے ملاقات میں نوجوت سدھو نے کیا کہا؟آئی سی سی ایونٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹاکرے سے قبل شاہد خان آفریدی اور نوجوت سنگھ سدھو کی ملاقات کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔
مزید پڑھ »
سوناکشی کا مسلمان دوست سے شادی کا اعلان، سنہا خاندان میں پھوٹ پڑ گئیسنہا خاندان کا کوئی فرد شادی کی تقریبات میں شریک نہیں ہوگا، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
مزید پڑھ »
سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی رسمِ حنا کی تصاویر وائرلاداکارہ کا گھر بھی شادی کی تقریبات کے لیے رشنیوں سے جگمگا اُٹھا
مزید پڑھ »
کیا سوناکشی کی فیملی ظہیر اقبال سے شادی کے خلاف ہے؟معروف اداکارہ سوناکشی سنہا اور اداکار ظہیر اقبال کے درمیان رومانوی تعلق اور ڈیٹنگ کی افواہوں کے بعد شادی کی خبریں زیرِ گردش ہیں۔
مزید پڑھ »