سوڈانی وزارتِ خارجہ کا اسرائیل سے روابط کی نفی سے انکار Sudan ForeignMinistry Israel HaidarBadawiAlSadiq
سوڈان کی وزارت خارجہ کے ترجمان حیدر بداوی الصادق نے منگل کے روز اپنے ملک کے اسرائیل ساتھ روابط سے انکار نہیں کیا ہے اور بہ الفاظ دیگر یہ کہا ہے کہ دونوں ملکوں میں یہ روابط موجود ہیں۔
ان سے یہ سوال کیا گیا تھا کہ کیا اسرائیل اور سوڈان کے درمیان براہِ راست روابط موجود ہیں۔انھوں نے اس کے جواب میں کہا کہ ’’ میں اس کا انکار نہیں کرسکتا‘‘۔جب ترجمان سے یہ پوچھا گیا کہ کیا سوڈان اسرائیل کے ساتھ امن معاہدہ طے کرنے یا معمول کے تعلقات استوار کرنے کی راہ ہموار کرنے کے لیے کوئی اقدامات کررہا ہے؟ تو اس کے جواب میں بھی انھوں نے کہا کہ ’’ میں اس کی بھی تردید نہیں کرتا ہوں۔‘‘
سوڈان کے اب تک اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات استوار نہیں ہیں۔اس کے باوجود اسی سال فروری میں سوڈان کی خود مختار کونسل کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرہان نے یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کی تھی۔ حیدر بداوی الصادق نے اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان معمول کے تعلقات کی بحالی کے لیے معاہدے کو دلیرانہ قدم قرار دیا ہے۔ یو اے ای سے سفارتی تعلقات کے بدلے میں اسرائیل نے غربِ اردن میں واقع اپنے زیر قبضہ وادیِ اردن اور بعض دوسرے علاقوں کو ریاست میں ضم کرنے کے منصوبے سے دستبردار ہونے سے اتفاق کیا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بدھ سے جمعہ کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئیلاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدت کی مون سون ہوائیں بدھ سے ملک میں داخل ہوں گی جس سے لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھ »
سارک ممالک کے درمیان تجارتی فروغ سے غربت کے خاتمہ میں مدد ملے گی،وزیر خارجہسارک ممالک کے درمیان تجارتی فروغ سے غربت کے خاتمہ میں مدد ملے گی،وزیر خارجہ pid_gov SMQureshiPTI
مزید پڑھ »
بدھ سے جمعہ کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئیلاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدت کی مون سون ہوائیں بدھ سے ملک میں داخل ہوں گی جس سے لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھ »
کینیڈا کے وزیرخزانہ کا وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے اختلافات کے بعد مستعفی ہونے کا اعلان
مزید پڑھ »
سعودی عرب بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرے، امریکا - World - Dawn News
مزید پڑھ »