سوڈان خانہ جنگی میں 500 سے زیادہ ہلاک، جنگ بندی میں توسیع کا امکان arynewsurdu
خرطوم: سوڈان میں فوج اور پیرا ملٹری فورسز میں لڑائی 11 صوبوں تک پھیل چکی ہے، آج جنگ بندی کا آخری روز ہے، تاہم آرمی نے جنگ بندی میں مزید 3 دن کی توسیع کا عندیہ دے دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمال مشرقی افریقی ملک سوڈان میں صورت حال بدستور کشیدہ ہے، اب تک اس خانہ جنگی میں 500 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جب کہ 4 ہزار زخمی ہوئے، اور 4 کروڑ متاثر ہو چکے ہیں جو امداد کے منتظر ہیں۔ آرمی چیف کا کہنا ہے کہ جنگ بندی میں مزید تین دن کی توسیع ہونی چاہیے، تاہم پیرا ملٹری فورسز کی جانب سے اس سلسلے میں کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
خانہ جنگی کے دوران ایک میڈیکل سینٹر پر بھی راکٹ داغے گئے جس سے عمارت کو شدید نقصان پہنچا، جنگ زدہ علاقوں سے ہزاروں افراد قریبی ممالک کا رخ کر رہے ہیں، مصر میں 10 ہزار، چاڈ 20 ہزار اور ایتھوپیا میں 5 ہزار سے زیادہ لوگ نقل مکانی کر چکے ہیں، سعودی عرب کی جانب سے غیر ملکی افراد کا انخلا بھی جاری ہے۔ Shocking footage of the "Shambat” area in Khartoum North, following the violent battles and air strikes by the army during its clash with the rebel Rapid Support Forces.
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سوڈان میں پھنسے پاکستانی: ’جب ہماری فیکڑی میں گولیاں گرنا شروع ہوئیں تو فیصلہ کیا کہ اب یہاں رُکنا مناسب نہیں‘ - BBC News اردوسوڈان کے مختلف شہروں میں روزگار کے سلسلے میں مقیم پاکستانی بڑھتی خانہ جنگی کے باعث اب یہ ملک چھوڑ کر پاکستان واپس آنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ درجنوں پاکستانیوں پر مشتمل دو قافلے پورٹ سوڈان پہنچ چکے ہیں جہاں سے انھیں بحری جہاز کے ذریعے سعودی عرب تک پہنچایا جائے گا۔ اس رپورٹ میں پڑھیے کہ یہ پاکستانی اب کن حالات میں ہیں اور سوڈان میں ان پر کیا بیتی؟
مزید پڑھ »
آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 3مئی تک توسیعلاہور : (دنیانیوز) احتساب عدالت لاہور نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی عبوری ضمانت میں 3 مئی تک توسیع کا حکم جاری کردیا۔
مزید پڑھ »
’یہ ملک چھوڑ دیا تو کاروبار سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے‘: وہ پاکستانی جو جنگ زدہ سوڈان کو چھوڑنے پر تیار نہیں - BBC News اردوخانہ جنگی کے شکار ملک سوڈان سے پاکستانی شہریوں کے انخلا کا عمل جاری ہے تاہم یہاں کاروبار سے منسلک کئی ایسے پاکستانی بھی ہیں جو خطرے کے باوجود اس ملک کو چھوڑنا نہیں چاہتے۔ مگر سوڈان میں پاکستانی کیا بزنس کرتے ہیں اور یہاں جاری تشدد اور خانہ جنگی کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟
مزید پڑھ »
عوام کیلئے خوشخبری: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی متوقع11:14 AM, 27 Apr, 2023, متفرق خبریں, کاروباری, اسلام آباد:آئل کمپنیز ذرائع کے مطابق ملک میں یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
مزید پڑھ »
کل سے سندھ، پنجاب اور بلوچستان میں موسلادھار بارشوں کی پیشگوئیکراچی میں 15 سے 30 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے، شہر میں کل بوندا باندی کا امکان ہے: محکمہ موسمیات
مزید پڑھ »