سٹاک مارکیٹ: پوائنٹس کی تیزی، سرمایہ کاروں کو ایک کھرب روپے سے زائد کا فائدہ
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 114.93 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی تھی، انڈیکس 40 ہزار کی نفسیاتی حد سے محروم ہونے کے بعد 39 ہزار 914.76 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا جبکہ سرمایہ کاروں کو 25 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا تھا۔
تاہم رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں تیزی کی واپسی ہوئی ہے، پہلے ہی دو گھنٹوں کے دوران انڈیکس 238.79 پوائنٹس بڑھ گیا جس کے بعد صبح دس بجے ہی 40 ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہو گئی تھی۔ دن بھر تیزی کا تسلسل دیکھنے کو ملا، ایک مرتبہ انڈیکس میں 800 پوائنٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی تھی اور انڈیکس 40706.08 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا تاہم ملک پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کی نیب پیشی سے قبل ہونیوالی ہنگامہ آرائی کے اثرات سٹاک مارکیٹ پر پڑے۔
مظاہرے کی وجہ سے تیزی کی طرف جانے والی حصص مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر تھوڑی مندی ہوئی اور انڈیکس 644.39 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 40559.15 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران سٹاک مارکیٹ میں 6 حدیں بحال ہوئیں، بحال ہونے والی حدوں میں 40000، 40100، 40200، 40300، 40400، 40500 کی حدیں شامل ہیں۔ جبکہ پورے کاروباری روز کے دوران کاروبار میں 1.61 فیصد کی بہتری ریکارڈ کی گئی اور 40 کروڑ 15 لاکھ 97 ہزار 409 شیئرز کا لین دین ہوا، جس کے باعث سرمایہ کاروں کو ایک کھرب روپے سے زائد کا فائدہ ہوا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ترکی کی لبنان کو بیروت بندرگاہ کی آبادیوں کی تعمیر نو میں مدد کی پیشکشترکی کی لبنان کو بیروت بندرگاہ کی آبادیوں کی تعمیر نو میں مدد کی پیشکش Lebanon BeirutExplosion BeirutPort Turkey Rebuild Reconstruction Offers trpresidency RTErdogan fuatoktay
مزید پڑھ »
وزیراعظم کی اسلام آباد کی پناہ گاہوں کو ماڈل پناہ گاہیں بنانے کی ہدایتوزیراعظم کی اسلام آباد کی پناہ گاہوں کو ماڈل پناہ گاہیں بنانے کی ہدایت مزید پڑھیں : ARYNewsUrdu
مزید پڑھ »
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے ملک میں آٹے کی قیمتوں کی تفصیلات جاری کردیں گئیلاہور(کامرس رپورٹر) )وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے ملک میں آٹے کی قیمتوں کی تفصیلات
مزید پڑھ »
رہنما شیخ عبدالعزیز کی شہادت، کل جماعتی حریت کانفرنس کی وادی میں مکمل ہڑتال کی کالسری نگر: کل جماعتی حریت کانفرنس نے رہنما شیخ عبدالعزیز کی شہادت پر وادی میں مکمل ہڑتال کی کال دے دی، شیخ عبدالعزیز کو2008میں شہید کیا تھا۔
مزید پڑھ »
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے ملک میں آٹے کی قیمتوں کی تفصیلات جاری کردیں گئیلاہور(کامرس رپورٹر) )وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے ملک میں آٹے کی قیمتوں کی تفصیلات جاری کردیں گئیں ہیں جس کے مطابق کراچی کے شہری ملک میں سب سے زیادہ مہنگا
مزید پڑھ »
سٹاک مارکیٹ میں اُتار چڑھاؤ کے بعد 114.93 پوائنٹس کی مندی، 40 ہزار کی نفسیاتی حد گر گئیلاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران اُتار چڑھاؤ کے بعد 114.93 پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 40 ہزار کی نفسیاتی حد ایک مرتبہ پھر گر گئی۔
مزید پڑھ »