لاہور: آئینی ماہرین نے کہا ہے سپریم کورٹ نے ملک کو بحران سے بچاتے ہوئے حکومت کو قانون سازی کیلئے چھ ماہ دیئے ہیں۔ یہ مدبرانہ فیصلہ ہے، قومی بحران ٹل گیا۔کیساتھ میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر قا
نون علی ظفر نے کہا جب یہ کیس شروع ہوا تو پہلے دن سپریم کورٹ نے دو تین اہم نکات اٹھائے تھے، عدالت نے فیصلہ کیا کہ ایسی کوئی شق نہیں ہے اور وزیر اعظم کے پاس دوبارہ تقرری یا مدت میں توسیع دینے کا اختیار نہیں ہے، سپریم کورٹ کو مجبوراً یہ فیصلہ کرنا پڑا، اس لئے سپریم کورٹ نے ایک قومی بحران ختم کرتے ہوئے 6 ماہ کا وقت دیا ہے، وفاقی حکومت کا کام ہے کہ وہ بل تیار کرے اور قومی اسمبلی میں پیش کر دے، اس بل پر قومی اسمبلی میں بحث...
انہوں نے کہا یہ عام قانون ہے اس لئے سادہ اکثریت سے منظور ہو جائے گا، اس کے بعد یہ سینیٹ میں جائے گا، امید ہے کہ سینیٹ میں حکومت اور اپوزیشن ملکر اس کی منظوری دیں گے، سینیٹ زیادہ سے زیادہ دو بار اس کو منظور کرنے سے انکار کرسکتی ہے اور قومی اسمبلی کی طرف سے تیسری بار سینیٹ کو بھیجا جائے گا تو وہ بل قانون تصور گا۔ یہ معاملہ چند ہفتوں یا ایک دو ماہ میں بھی طے ہوسکتا ہے۔
اس حوالے سے سابق اٹارنی جنرل اشتر اوصاف نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا سپریم کورٹ کا فیصلہ مدبرانہ ہے، پہلے آرمی ایکٹ میں ترمیم کرنا ہوگی، یہ اچھی بات ہے کہ پارلیمنٹ اس پر بحث کرے اور اجتماعی دانشمندی سے فیصلہ ہو۔ یہ بہت اچھی روایت ہوگی۔ ماہر آئین و قانون سلمان اکرم راجا نے کہا ریگولیشن 255 میں سقم کے باعث ابہام پیدا ہوا، سپریم کورٹ اگر حکومتی نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے دیتی تو ایک خلا پیدا ہو جاتا۔ عدالت نے اپنے فیصلے کو 6 ماہ کیلئے اٹھا رکھا ہے اگر 6 ماہ میں کچھ نہیں ہوتا تو یہ نوٹیفکیشن ختم ہو جائے گا۔ میرے خیال میں اس پر کوئی سیاسی جماعت بھی جارحانہ یا غیر معقول رویہ اختیار نہیں کرے گی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سپریم کورٹ: آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیس کا فیصلہ محفوظ - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
سپریم کورٹ: آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیس کا فیصلہ محفوظ - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
سپریم کورٹ: آرمی چیف کی مدت ملازمت میں 6 ماہ کی توسیع
مزید پڑھ »
’سپریم کورٹ نے عدلیہ اور فوج کو تصادم سے بچا لیا‘سپریم کورٹ کے پاکستانی فوج کے سربراہ کی مدت ملازمت کے حوالے سے قانون سازی کے حکم کے بعد اس بحث نے جنم لیا ہے کہ کیا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت چھ ماہ کے اندر اس حوالے سے قانون سازی کر پائے گی یا نہیں۔
مزید پڑھ »
سپریم کورٹ کی آرمی چیف کی مدت ملازمت میں6 ماہ مشروط توسیع کی اجازت - ایکسپریس اردوحکومت ایک سے دوسرا موقف اپناتی رہی، تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے معاملہ پارلیمنٹ پر چھوڑ رہے ہیں، عدالت
مزید پڑھ »