'ایک شخص پیسا جمع کرکے فلیٹ خریدے تو کیسے توڑ دیں۔۔۔؟' اس بارے میں تفصیل یہاں جانئے: AajNews AajUpdates Karachi
کراچی: سپریم کورٹ نے کراچی کا دوبارہ ڈیزائن بنانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سول انجینئرز اور ٹاؤن پلانرز سے بھی مدد حاصل کرنے کی ہدایت بھی کردی۔
چیف جسٹس آف پاکستان نے کیس کی سماعت کے دوران عیمارکس دئیے کہ کراچی میں کچی آبادیوں کی بھرمار ہے، آپ لوگوں کی مہربانی سےشہر میں پچپن فیصد کچی آبادی ہے۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ کراچی ایک میگا پرابلم سٹی بن چکا ہے، وفاق ہو، صوبہ یا پھر شہری حکومت۔ کراچی میں کوئی بھی کام نہیں کر رہا۔ مزار قائد کے سامنے فلائی اوور بنادیا، مزار چھپ کر رہ گیا۔ عمارتیں بنا ڈالیں شاہراہ قائدین کا نام کچھ اور ہی رکھ دیں وہ قائدین کی شاہراہ نہیں ہو سکتی۔جسٹس سجاد علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ جب تک متعلقہ ادارے ٹھیک نہیں ہوں گے معاملہ ٹھیک نہیں ہوگا۔
ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے کہا ایک شخص پیسا جمع کرکے فلیٹ خریدے تو کیسے توڑ دیں؟ ریلوے نے پہلے ہی چھ ہزار غریب لوگوں کو بے گھر کر دیا، وفاق نے سندھ کو سو ارب دینےچیف جسٹس نے کہا اگر سو ارب مل بھی جائیں تو کیا ہوگا؟ ایک پائی لوگوں پر نہیں لگے گی۔ 105 ارب روپے پہلے بھی ملے لیکن ایک پائی نہیں لگی۔ سپریم کورٹ نے کراچی کا دوبارہ ڈیزائن بنانے کا حکم دیتے ہوئے اس سلسلے میں سول انجینئرز ماہرین اور ٹاؤن پلانرز سے مدد حاصل کرنے کی ہدایت کی اور ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ اس حوالے سے آگاہی مہم بھی چلائی جائے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سپریم کورٹ کا کراچی کا دوبارہ ڈیزائن بنانے کا حکم - ایکسپریس اردوبتایا جائے کراچی کو کیسے بہتر کیا جاسکتا ہے اور جدید ترین شہر بنایا جا سکتا ہے، سپریم کورٹ
مزید پڑھ »
سپریم کورٹ کا کراچی کنٹونمنٹ بورڈ میں غیر قانونی عمارتیں گرانے کا حکم - ایکسپریس اردوکیا کنٹونمنٹ بورڈ کی حکومت چل رہی ہے جو اپنی مرضی سے کام کریں، چیف جسٹس پاکستان
مزید پڑھ »
کراچی پاکستان کا نگینہ ہوا کرتا تھا، کیا حشر کردیا شہر قائد کا ،سپریم کورٹ'اگرمیئرسےکام نہیں لیناتو ان کو گھر بھیج دیں؟یہ کوئی گاؤں نہیں ' تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
تجاوزات کیس ،سپریم کورٹ کا کالاپل سے متصل اراضی پر جھگیاں ختم کرنے کا حکمکراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے کالاپل سے متصل اراضی پر جھگیاں ختم کرنے کا حکم
مزید پڑھ »
سپریم کورٹ کا ریلوے زمین سے1 ہفتے میں قبضہ ختم کرانے کا حکمسپریم کورٹ کا ریلوے زمین سے1 ہفتے میں قبضہ ختم کرانے کا حکم ChiefJustice CJP Orders Sindh Authorities Restore KCR Remove Encroachments Week SindhCMHouse MediaCellPPP PPP_Org SupremeCourt Karachi
مزید پڑھ »
سپریم کورٹ کا ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو فوری طور پرہٹانے کا حکمعدالت کی وزیر اعلی سندھ کو غیر قانونی تعمیرات کا معاملہ دیکھنے کی ہدایت تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »