سپریم کورٹ کے ججز سے کہنا چاہتی ہوں ملک کو چلنے دو، مریم نواز
سپریم کورٹ ججز نے آئین ری رائٹ کیا،جو نہیں مانگا وہ عطا کردیا، وزیراعلیٰ پنجابوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز نے آئین کوری رائٹ کیا۔ جونہیں مانگا گیا وہ عطا کردیا۔
پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور میں ماڈل بازار کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہارے ہوئی شخص اور جماعت کے لیے آئین کو ری رائٹ کررہے ہیں۔ کہا گیا تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرو۔ وہ جماعت جو پارلیمنٹ میں موجود ہی نہیں۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ عدم استحکام کی شکل نہیں ہے تو کیا ہے۔ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے ججز نے آئین کو ری رائٹ کیا اور جو مانگا نہیں گیا تھا عطا کردیا۔ سپریم کورٹ نے لکھا کہ پہلے بیان حلفی قبول نہیں۔ فلور کراس کرنے کی تلقین کی گئی۔ جب ملک میں بہتری آتی ہے تو کسی نہ کسی کو تکلیف ہونے لگتی ہے۔ سپریم کورٹ کے ججز سے کہنا چاہتی ہوں اس ملک کو چلنے دو۔ یہاں ضمیر کے مطابق نہیں آئین اور قانون کے مطابق فیصلے ہوتے ہیں ضمیر بک بھی سکتا ہے۔ عوام اپنی آنکھیں اور کان کھلے رکھیں اور دوست اور دشمن کو...
انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے ترقی میں رخنہ ڈالنے اور عدم استحکام کی کوشش کی تو اس کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ سازشوں کو 76 سال ہوگئے اب انہیں مزید کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ کوئی خاتون بے گناہ جیل جائے تو دکھ ہوتا ہے لیکن ملک میں آگ لگانے والے معصوم نہیں ہیں۔ ایک عورت نے اس ملک پر حملہ کیا اور تنصیبات کو آگ لگائی اس کو ضمانت دی گئی۔ ایک شخص کو 4 سال حکومت ملی تو ایسی تباہی کی جس کی مثال نہیں ملتی۔ آج عوام پر جو مصیبتیں آئی ہیں یہ انہیں چار سالوں کا نتیجہ...
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت کو 11 سال ہو گئے۔ انہو ں نے اتنے عرصے سے خیبر پختونخوامیں کیا کیا۔ صوبے کو تباہ کر کے رکھ دیا – جہاں پنجاب ختم ہوتا ہے اور خیبرپختونخوا شروع ہوتا ہے وہاں ترقی ختم اور تنزلی شروع ہوتی ہے۔ اپنے فرائض سے مجرمانہ غفلت کے علاؤہ ان کے پاس کیا ہے۔ قوم سے وعدہ کرتی ہوں جب تک عہدوں پر ہیں ترقی کی نئی مثالیں قائم کرتے رہیں گے۔147 سال میں پہلی بار: انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ٹیسٹ میچ میں عالمی ریکارڈ قائمشبھمن گل بہت کیوٹ ہیں، کرکٹر سے شادی کی...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
نظر ثانی کا فیصلہ کابینہ نے کرنا ہے، وہ ریلیف دیا گیا جسکی استدعا ہی نہیں کی گئی: رانا ثناججز نے آئین کے تحفظ کا حلف اٹھایا ہے، یہ آئین دوبارہ لکھنے کے مترادف ہے، ہمارے پاس وفاق میں نمبر پورے ہیں: وزیراعظم مشیر کا سپریم کورٹ فیصلے پر ردعمل
مزید پڑھ »
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں آئین دوبارہ لکھا جو پارلیمنٹ کا حق ہے: خواجہ آصفسیالکوٹ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں آئین دوبارہ لکھا جو پارلیمنٹ کا حق ہے۔وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ قانون سازی پارلیمنٹ کا استحقاق ہے،تمام اداروں کی ذمہ داریاں آئین میں درج ہیں، عدلیہ کا کام آئین کی تشریح کرنا ہے۔انہوں نے سپریم کورٹ کے...
مزید پڑھ »
مریم نے دوران اجلاس آٹے کے مارکیٹ نرخ منگوالیے، محکمہ فوڈ کے ڈیٹا سے مختلف نکلاوزیراعلیٰ پنجاب نے آٹا نرخ کے غلط اعدادوشمار پیش کرنے پر ناپسندیدگی کا اظہار کیا
مزید پڑھ »
مخصوص نشستوں کا کیس: موجودہ تنازع الیکشن کمیشن کی غلطیوں کی وجہ سے ہوا، عدالت کی ڈیوٹی نہیں غلطی ٹھیک کرے، سپریم کورٹعدالت انصاف کے تقاضوں کا نہیں آئین اور قانون کا اطلاق کرتی ہے؟ نظریہ ضرورت کے تمام فیصلوں میں انصاف کے تقاضوں کا ہی ذکر ہے: سپریم کورٹ
مزید پڑھ »
خدشہ ہے ایڈہاک ججز کی تعیناتی کا مقصد پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں سے متعلق ہے: پی ٹی آئی2015 سے سپریم کورٹ میں کسی ایڈہاک جج کی تقرری نہیں کی گئی، اس سے کیسز کا بوجھ کم نہیں ہوگا سپریم کورٹ اور ججوں پر سمجھوتہ ہوگا: چیئرمین پی ٹی آئی
مزید پڑھ »
سپریم کورٹ کے تین نئے ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیااسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کے تین نئے ججز نے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ سپریم کورٹ میں 3 نئے آنے والے ججز کی تقریب حلف برداری کا انعقاد کیا گیا، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے جسٹس ملک شہزاد ، جسٹس عقیل عباسی اور جسٹس شاہد بلال حسن سے عہدے کا حلف لیا۔تقریب حلف برداری میں سپریم کورٹ کے ججز اٹارنی جنرل اور وکلاء نے شرکت کی ۔ واضح رہے...
مزید پڑھ »