سپریم کورٹ کی جانب سے جاری کازلسٹ کے مطابق فیصلہ صبح ساڑھے 9 بجے سنایا جائےگا
اسلام آباد: قومی احتساب بیورو ترامیم کالعدم قرار دینےکے خلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیلوں پر فیصلہ کل سنایا جائے گا۔وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کی تھی۔ سپریم کورٹ نے 6 جون کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔خیال رہے کہ پی ڈی ایم کے دور حکومت میں نیب ترامیم منظور کی گئی تھیں۔ نیب قوانین کے سیکشن 2، 4، 5، 6، 14, 15, 21, 23، 25 اور 26 میں ترامیم کی گئی تھیں۔نیب ترامیم کیس کی براہ راست سماعت کو سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے: سپریم...
سپریم کورٹ نے 15 ستمبر 2023 کو بانی پی ٹی آئی کی درخواست منظور کرتے ہوئے نیب ترامیم کالعدم قرار دے دی تھیں۔ سپریم کورٹ نے نیب ترامیم کی 10 میں سے 9 ترامیم کالعدم قرار دی تھیں۔بانی پی ٹی آئی نے نیب ترامیم کیس میں دائر اپیلوں پر ذاتی حیثیت میں دلائل دینے کی درخواست دائر کی تھی۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے 6 جون کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ جسٹس امین الدین، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس حسن اظہر رضوی بینچ میں شامل ہیں۔نیب ترامیم کے تحت بہت سے معاملات کو نیب کے دائرہ اختیار سے نکال دیا گیا تھا۔ نیب ترامیم کو قومی احتساب آرڈیننس 1999 کے آغاز سے نافذ قرار دیا گیا تھا۔
نیب ترامیم کے تحت ملزم کا زیادہ سے زیادہ 14 دن کا ریمانڈ لیا جاسکتا تھا جسے بعد میں 30 دن تک بڑھا دیا گیا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سپریم کورٹ نے غلطی کی اصلاح کرکے اچھا کیا!آخرکار سپریم کورٹ نے مبارک ثانی کیس کا فیصلہ کر دیا اور اس کیس کے متعلقہ اپنے...
مزید پڑھ »
مبارک ثانی کیس میں سپریم کورٹ کا علما کرام سے معاونت لینےکا فیصلہاگر ہم سےکوئی غلطی ہوجائے تو اس کی اصلاح بھی ہونی چاہیے، کوئی غلطی ہو تو انا کا مسئلہ نہیں بنانا چاہیے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
مزید پڑھ »
مخصوص نشستیں: الیکشن کمیشن کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر نظرثانی درخواست دائر کرنے کا فیصلہالیکشن کمیشن آج سپریم کورٹ کے فیصلے پر ریویو پٹیشن دائر کرے گا، ذرائع
مزید پڑھ »
مخصوص نشستیں؛ الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج کرنے کا اعلانالیکشن کمیشن آج سپریم کورٹ کے فیصلے پر ریویو پٹیشن دائر کرے گا
مزید پڑھ »
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے مونال ریسٹورنٹ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیامونال ریسٹورنٹ کیس کا 25 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کیا
مزید پڑھ »
نیب نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف نیا توشہ خانہ ریفرنس دائر کردیانیب کی جانب سے احتساب عدالت میں ریفرنس تفتیشی افسر محسن ہارون اور کیس افسر وقار الحسن نے دائر کیا جو دو جلدوں پر مشتمل ہے
مزید پڑھ »