سہراب گوٹھ میں رکشہ الٹنے سے خاتون ہلاک، 3 زخمی

Local News خبریں

سہراب گوٹھ میں رکشہ الٹنے سے خاتون ہلاک، 3 زخمی
ACCIDENTSohrab GothTraffic Accident
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 40 sec. here
  • 8 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 40%
  • Publisher: 53%

سہراب گوٹھ اصف اسکوائر پر ایک تیز رفتار رکشہ الٹ جانے سے ایک خاتون کی موت ہوگئی اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ کی تفصیلات اور زخمیوں کی شناخت.

سہراب گوٹھ کے قریب اصف اسکوائر پر ایک تیز رفتار رکشہ الٹ جانے سے ایک خاتون کی موت ہوگئی اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سچل تھانے کے علاقے سہراب گوٹھ اصف اسکوائر پر ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا جس میں ایک خاتون ہلاک اور 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔ انہیں فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جان بحق خاتون کی شناخت 50 سالہ بلقیس زوجہ بھٹو کے نام سے ہوئی ہے۔ زخمیوں میں 15 سالہ ریحانہ دختر بھٹو، 40 سالہ نصرت زوجہ رفیق اور 18 سالہ ہیر ولد عبدالکریم شامل

ہیں۔ ایس ایچ او سچل اورنگزیب خٹک کے مطابق حادثہ رکشہ الٹنے کے باعث پیش آیا ہے جس میں ہلاک اور زخمی افراد سوار تھے۔ حادثہ کیسے پیش آیا ہے، مزید معلومات اکٹھا کی جا رہی ہیں۔ دوسری جانب، حیدری مارکیٹ تھانے کے علاقے نارتھ ناظم آباد بلاک جی حیدری اپارٹمنٹ کے فلیٹ میں گیس لیکج کے باعث دھماکے میں میاں بیوی جھلس کر زخمی ہوگئے۔ انہیں فوری اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جھلس کر زخمی ہونے والے میاں کی شناخت 65 سالہ شبیر اور بیوی کی شناخت 55 سالہ تسلیم کے نام سے ہوئی ہے۔ ایس ایچ او حیدری مارکیٹ زاہد لودھی کے مطابق رات گیس کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے چولہے کا بٹن کھلا رہ گیا تھا اور صبح گیس آئی تو چولہا کھلا ہوا تھا اور باورچی خانے میں گیس بھر گئی۔ جلھس کر زخمی ہونے والے میاں بیوی نے صبح اٹھ کر جیسے چولہا جلانے کی کوشش کی تو گیس بھری ہونے کی وجہ سے دھماکا ہوگیا جس کے باعث دونوں جھلس کر زخمی ہوگئے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

ACCIDENT Sohrab Goth Traffic Accident Casualties Injured Medical Emergency

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کراچی میں ٹریفک حادثات میں مزید دو جاں بحقکراچی میں ٹریفک حادثات میں مزید دو جاں بحقملیر میمن گوٹھ میں ٹریفک حادثے میں 45 سالہ شخص جبکہ بلدیہ میں بزرگ خاتون جاں بحق ہوئیں
مزید پڑھ »

سہراب گوٹھ میں اہلِ علاقہ نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیاسہراب گوٹھ میں اہلِ علاقہ نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیاسہراب گوٹھ اصف اسکوائر کے قریب پیڈسٹرین برج اور کھمبوں پر پولیس اور انتظامیہ کے خلاف احتجاجی بینرز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بینرز پر اہلِ سہراب گوٹھ اور اہلِ اسکیم 33 نے سڑکوں کی تباہ حالی، منظم جرائم، منظم گروہوں کی زمینوں پر قبضہ، پانی کی غیرمکمل تقسیم اور مہنگائی پر احتجاج کیا۔ پولیس نے احتجاجی بینرز کو اتار کر موبائل میں ڈال دیا۔
مزید پڑھ »

میمن گوٹھ میں موٹر سائیکل حادثے میں ایک شخص ہلاکمیمن گوٹھ میں موٹر سائیکل حادثے میں ایک شخص ہلاکمیمن گوٹھ اور سعید آباد کے علاقوں میں تصادموں میں دو افراد ہلاک ہوگئے۔ چھیپا کے رضاکاروں نے میمن گوٹھ میں ہلاک ہونے والے شفیع اللہ کی لاش جناح اسپتال میں لے گئی۔ دوسرے تصادم میں ایک بڑی خاتون ہلاک ہوگئی جس کی لاش سول اسپتال میں پہنچی۔
مزید پڑھ »

پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی لڑکی نے ایئرپورٹ پر ہنگامہ کیاپاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی لڑکی نے ایئرپورٹ پر ہنگامہ کیاامریکی خاتون نے پاکستانی نوجوان سے محبت میں ناکامی پر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامہ آرائی کی۔
مزید پڑھ »

سمرٹ سیف سٹی شیخوپورہ نے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیاسمرٹ سیف سٹی شیخوپورہ نے رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیاشیخوپورہ میں ایک رکشہ ڈرائیور نے خاتون کا قیمتی سامان لے کر فرار ہوگیا۔ متاثرہ خاتون نے 15 ہیلپ لائن پر کال کرکے اطلاع دی۔ اسمارٹ سیف سٹی شیخوپورہ نے فوری کارروائی کرتے ہوئے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے رکشہ ڈرائیور کو تلاش کیا اور گرفتار کر لیا۔ پولیس نے خاتون کا ڈھائی لاکھ روپے مالیت کا سامان بحفاظت واپس دلوا کر رکشہ ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔
مزید پڑھ »

شہر میں فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد زخمیشہر میں فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد زخمیشہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں سیکیورٹی گارڈ سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے جس میں 2 شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنے۔ تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے ایوب گوٹھ اتوار بازار کے قریب ڈکیتی مزاحمت پر 17 سالہ عبدل اریب زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا ، لانڈھی بابر مارکیٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے موبائل فون چھیننے کے دوران مزاحمت کرنے پر 30 سالہ عبداللہ کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا جسے طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لے جایا گیا۔ گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے نجی ہاؤسنگ اسکیم میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لے جایا گیا ، چھیپا حکام کے مطابق مضروب کی شناخت 30 سالہ غلام جان کے نام سے کی گئی جو کہ سیکیورٹی گارڈ ہے جبکہ واقعہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے۔ اسی طرح لیاری کے علاقے کلاکوٹ چیل چوک جدگال آرکیڈ کے فائرنگ کے پراسرار واقعے میں 32 سالہ خالد نامی شخص زخمی ہوگیا ، ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ اتفاقیہ گولی چلنے سے پیش آنے کا بتایا جا رہا ہے ۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-19 21:41:46