کراچی میں ٹریفک حادثات میں مزید دو جاں بحق

پاکستان خبریں خبریں

کراچی میں ٹریفک حادثات میں مزید دو جاں بحق
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 57 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 26%
  • Publisher: 53%

ملیر میمن گوٹھ میں ٹریفک حادثے میں 45 سالہ شخص جبکہ بلدیہ میں بزرگ خاتون جاں بحق ہوئیں

تفصیلات کے مطابق میمن گوٹھ کے علاقے ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 45 سالہ شفیع اللہ کے نام سے کی گئی جبکہ متوفی کی لاش کے ہمراہ آنے والے شخص نے بتایا کہ حادثہ ملیر مائی نیاڑی درگاہ سے کچھ فاصلے پر پل کے قریب پیش آیا ہے۔ متوفی موٹر سائیکل پر سوار تھا جسے نامعلوم تیز رفتار ڈمپر نے ٹکر ماری تھی جس کا ڈرئیور موقع سے ڈمپر سمیت فرار ہوگیا اس حوالے سے ایس ایچ او میمن گوٹھ گل بیگ سے رابطہ کیا تو انھوں نے ٹریفک حادثے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انھوں نے اپنے علاقے میں معلومات کرائی ہے لیکن انھیں ٹریفک حادثے کی تصدیق نہیں ہوئی۔

دریں اثنا سعید آباد کے علاقے بلدیہ خورشید پورہ قبرستان کے قریب ٹریفک حادثے میں بزرگ خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال لیجائی گئی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ راہ گیر تھی جسے نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری تھی جبکہ متوفیہ کی عمر 60 سال کے قریب ہے جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی تاہم پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔Feb 13, 2025 02:03 AMخیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 13 خوارج ہلاکخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کراچی، سپر ہائی وے پر دو مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 5 زخمیکراچی، سپر ہائی وے پر دو مختلف ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق، 5 زخمیپھسلن کی وجہ سے گاڑیاں ٹکرائیں اور یہ دونوں حادثات رونما ہوئے
مزید پڑھ »

کراچی؛ ڈکیتی مزاحمت اور ٹریفک حادثات میں 15 دنوں میں 36 شہری جاں بحقکراچی؛ ڈکیتی مزاحمت اور ٹریفک حادثات میں 15 دنوں میں 36 شہری جاں بحقپندرہ دنوں میں ٹریفک حادثات میں 528 شہری زخمی بھی ہوئے، چھیپا فاؤنڈیشن
مزید پڑھ »

کراچی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ، اندھی گولی لگنے سے دو سالہ بچی جاں بحقکراچی میں شادی کی تقریب میں فائرنگ، اندھی گولی لگنے سے دو سالہ بچی جاں بحقبچی کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، رقت آمیز مناظر
مزید پڑھ »

کراچی میں بے لگام ٹرکوں کے حادثات سے نوجوان جاں بحقکراچی میں بے لگام ٹرکوں کے حادثات سے نوجوان جاں بحقکراچی میں بے لگام ٹرکوں کے حادثات میں ایک نوجوان جان بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق لیاقت آباد میں ایک تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل اور کار کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔اس کے علاوہ، گلشن حدید شہباز پیٹرول پمپ کے قریب ایک نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے ایک بزرگ شہری بھی جان بحق ہوگیا۔
مزید پڑھ »

کراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات، دن میں ڈمپرز پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہکراچی میں بڑھتے ٹریفک حادثات، دن میں ڈمپرز پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہڈمپرز کو رات 11 سے صبح 6 بجے تک گاڑیاں چلانے کی اجازت ہوگی
مزید پڑھ »

کراچی میں ڈمپرز کے داخلے پر پابندیکراچی میں ڈمپرز کے داخلے پر پابندیسندھ حکومت نے کراچی میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے شہر کی سڑکوں پر ڈمپرز کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-21 07:13:28