سہولت کار عمران خان کو دوبارہ اقتدار میں لانا چاہتے ہیں: جاوید لطیف JavedLatif Pmln
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میاں جاوید لطیف کا کہنا تھا کہ ایک شخص کو آج تک بے نقاب نہیں ہونے دیا جا رہا، عمران خان بار بار اقرار جرم کر رہے ہیں، ہر ایک کے مفادات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں، بتایا جائے اصل حقیقت ہے کیا، سچ سامنے لانا اداروں میں بیٹھے لوگوں کی ذمہ داری ہے، اداروں میں بیٹھے لوگوں نے عمران خان کے ساتھ مل کر منصوبہ سازی کی، نوازشریف کو سازش کے تحت اقتدار سے ہٹایا گیا۔
رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ آڈیو لیکس کا نوٹس کیوں نہیں لیا جا رہا؟ آئین وقانون کا اطلاق مارچ، اپریل 2023 میں ہی کیوں یاد آ رہا ہے، جب آئین ری رائٹ کی جا رہا تھا اس وقت آئین، قانون کا اطلاق کیوں یاد نہیں آیا، اداروں میں بیٹھے لوگ آئین و قانون کے مطابق ایک پیج پر ہونے چاہئیں، اب ریاست کسی اور قربانی کی متحمل نہیں ہے۔
جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ آج غلیل بردار، پٹرول بم والے لوگ ان کو کٹہرے میں لانے سے روک رہے ہیں، کسی کے دباؤ میں انتشار پسند ٹولے سے مذاکرات ہو رہے ہیں، رواں برس گندم کی وافر مقدار میں پیداوار ہوئی ہے، آج ہم آئی ایم ایف کے بغیر چلنا شروع ہو رہے ہیں۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
عمران خان اسٹیبلشمنٹ کے سیاسی کردار کے خلاف نہیں چاہتے ہیں شہباز شریف کو ہٹاکر صرف انہیں وزیر اعظم بنا دیا جائے: سینئر صحافی10:16 AM, 30 Apr, 2023, اہم خبریں, پاکستان, اسلام آباد: سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ عمران خان فوج کا سیاسی کردار ختم نہیں کرنا چاہتے بلکہ چاہتے ہیں کہ
مزید پڑھ »
اقتدار میں آکر پناہ گاہوں کو پھر سے کھول دیں گے‘ عمران خانعمران خان نے کہا ہے کہ اقتدارمیں آتے ہی موجودہ حکومت کی جانب سے بند کی گئیں پناہ گاہوں کوپھرکھول دیں گے۔ DailyJang
مزید پڑھ »
لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: عمران خان 30 مئی کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلباسلام آباد: (دنیانیوز) اسلام آباد کی عدالت نے لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو 30 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
مزید پڑھ »
عمران کو مسلط کرنے والے پاکستان کے مجرم اور سزا کے مستحق ہیں: مریم نوازلاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کو مسلط کرنے والے پاکستان کے مجرم ہیں اور قرار واقعی سزا کے مستحق ہیں۔
مزید پڑھ »
عمران کو مسلط کرنے والے پاکستان کے مجرم اور سزا کے مستحق ہیں: مریم نوازلاہور: (دنیا نیوز) مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کو مسلط کرنے والے پاکستان کے مجرم ہیں اور قرار واقعی سزا کے مستحق ہیں۔
مزید پڑھ »