سی اے اے کی بد ترین کارکردگی کے باعث یورپی کمیشن نے پی آئی اے پر پابندی ہٹانے سے انکار کر دیا ہے
خاتون نے مسافر بس میں بچی کو جنم دے دیاکراچی: ۔
یورپی یونین کی جانب سے پاکستانی ایئر لائنز کی بحالی کا معاملہ طول پکڑ گیا، یورپی یونین کے 31 مئی کے اجلاس میں پاکستان سول ایوی ایشن سے متعلق رپورٹ پیش کی گئی، جس میں سی اے اے کے درست اقدامات نہ کرنے پر یورپی کمیشن نے پی آئی اے پر پابندی ہٹانے سے انکار کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سول ایوی ایشن شعبہ ریگولیٹری کی بد ترین کارکردگی پابندی ختم نہ ہونے کا سبب بنی، یورپی کمیشن نے زور دیا کہ حکومت سول ایوی ایشن میں پیشہ ورانہ قابلیت کے حامل افسران تعینات کرے۔پورپی کمیشن نے سی اے اے شعبہ ریگولیٹری کے بڑےعہدے پر قابل افسران کی تعیناتی پر زور دیا، رپورٹ کے مطابق سی اے اے کی جانب سے اقدامات نہ کرنا پی آئی اے کی پروازیں بحال نہ ہونے کی وجہ بنی ہے۔
فلائٹ اسٹینڈرڈ شعبے میں مطلوبہ معیار سے کم فلائٹ انسپکٹرز کی تعیناتی بھی بحالی میں رکاوٹ ہے، خیال رہے کہ سول ایوی ایشن شعبہ ریگولیٹری کے غیر سنجیدہ رویے کے باعث 4 سال سے پابندی عائد ہے۔ ذرائع کے مطابق سی اے اے کی غیر سنجیدگی سے سرمایہ کاری کے لیے ایس آئی ایف سی کی کوشش کو دھچکا پہنچنے کا خدشہ ہے، یورپی ملکوں میں بحالی نہ ہونے سے پی آئی اے کی نجکاری پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں۔محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیںاوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت کیا رہی؟ اسٹیٹ بینک کی ہفتہ وار رپورٹپاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی، سینکڑوں روپے سستا...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
آڈیو لیکس کیس: ڈی جی آئی بی، ڈی جی ایف آئی اے اور چیئرمین پی ٹی اے کو توہینِ عدالت کا نوٹس جاریپی ٹی اے، ایف آئی اے ، آئی بی اور پیمرا کی جانب سے درخواستیں بدنیتی پرمبنی تھیں ، چاروں اداروں نے اکٹھے ایک اسکیم کے تحت درخواستیں دائر کیں: عدالتی فیصلہ
مزید پڑھ »
سی اے اے کے ناقص اقدامات، یورپی کمیشن کی پی آئی اے پرعائد پابندی ہٹانے کا معاملہ مزید تاخیر کا شکارپی آئی اے پروازوں کی عدم بحالی سے ایس آئی ایف سی کی سرمایہ کاری کی کوششوں کو بڑا دھچکا پہنچا ہے، ذرائع
مزید پڑھ »
مالی سال 25-2024کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکاناے پی سی سی کا سالانہ اجلاس 28 سے 29 مئی کو ہوگا، وزارت خزانہ
مزید پڑھ »
یقین دلاتا ہوں پی آئی اے کی بولی براہ راست نشر ہوگی: وزیر نجکاریپی آئی اے کی نجکاری نہیں کریں تو کیا کریں؟ پی آئی اے اس طرح نہیں چل سکتی: علیم خان کا سینیٹ میں اظہار خیال
مزید پڑھ »
پی آئی اے کی نجکاری میں اہم پیشرفت، ایس ای سی پی نے ادارے کی ری سٹرکچرنگ کی ...کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی آئی اے کی نجکاری کے معاملے پر اہم پیشرف سامنے آ گئی ہے، سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پی آئی اے کی ری سٹرکچرنگ کی سکیم نے منظور کرلی۔ایس ای سی پی نے اعلامیے میں بتایا کہ 3 مئی کو پی آئی اے کی نجکاری میں سکیم آف ارینجمنٹ منظور ہوئی، فیصلے سے سٹاک مارکیٹ کو بھی آگاہ کردیا...
مزید پڑھ »
پی آئی اے کی بشکیک سے وطن واپسی کے خواہشمند پاکستانی طلبا کیلئے اہم ہدایتپاکستانی طالب علموں کی وطن واپسی پی آئی اے کی اولین ترجیح ہے مگر مروجہ طریقہ کار اپنانا اور نظم و ضبط برقرار رکھنا بھی انتہائی اہم ہے: ترجمان پی آئی اے
مزید پڑھ »