ہلاک دہشت گردوں کے دیگر ساتھی جائے وقوعہ سے اندھیرے کا فائدہ اُٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے
سی ٹی ڈی نے ضلع بنوں کے علاقے لکی مروت میں پولیس کے ہمراہ مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے تین مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق انٹیلیننس بیسڈ آپریشن تھانہ گمبیلا کے حدود بمقام تجوڑی روڈ نہر بحد ملنگ اڈا پر کیا گیا، کاروائی کے دوران پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ دونوں اطراف سے فائرنگ کا سلسلہ تقریباً آدھے گھنٹے تک جاری رہا۔ فائرنگ روک جانے کے بعد پولیس نفری نے سرچ آپریشن کا آغاز کیا تو اس دوران تین نامعلوم دہشت گرد ہلاک شدہ پڑے پائے گئے جبکہ ان کے دیگر ساتھی جائے وقوعہ سے اندھیرے کا فائدہ اُٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نفری دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے کے دوران محفوظ رہی۔
ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں، سہولت کاری، ریکی اور ٹارگٹ کلنگ کے مقدمات میں مطلوب تھے جن کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی ٹیپو گل گروپ سے تھا۔ دہشتگردوں کی شناخت شفیق نواز، گرد محمد مجاہد عرف جہادیار اور فدالرحمان عرف انس عرف گل کے نام سے ہوئی۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ ایمونیشن، موبائل فون اور نائٹ وژن گنز بھی برآمد ہوئی۔ سی ٹی ڈی بنوں نے دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔Jan 07, 2025 01:04 AM7 جنوری سے لاپتا بچے کا تاحال سراغ نہیں ملاایکٹنگ سی ای او پی آئی اے عامر حیات کی تقرری عدالت میں چیلنجخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق ایکسپریس میڈیا گروپ محفوظ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سیکیورٹی فورسز کی کے پی اور بلوچستان میں کارروائیاں، 16 خوارج ہلاک6 دہشت گرد لکی مروت میں، دس دہشت گرد موسیٰ خیل اور پنجگور میں مارے گئے، چند روز میں 43 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا
مزید پڑھ »
سی ٹی ڈی اور ڈیرہ غازی خان پولیس نے دو خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیاکاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور ڈیرہ غازی خان پولیس نے مشترکہ کارروائی میں دو خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
مزید پڑھ »
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاکآئی ایس پی آر نے بتایا کہ 12 اور 13 دسمبر کی درمیانی رات کو ضلع لکی مروت میں کارروائی میں 6 خوارج ہلاک ہوگئے
مزید پڑھ »
پاکستان کی افغانستان میں ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں پر فضائی کارروائی، متعدد دہشت گرد ہلاکغیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کارروائی پکتیکا کے پہاڑی علاقوں میں کی گئی
مزید پڑھ »
سیکیورٹی فورسز کی ٹانک میں کارروائی، انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت 7 خوارج ہلاکخارجی علی رحمان عرف مولانا طہٰ سواتی فتنتہ الخوارج کے اہم سرغنہ مفتی فضل اللہ کا قریبی ساتھی تھا
مزید پڑھ »
ڈی جی خان میں سی ٹی ڈی و پولیس کی کارروائی، 2 خوارجی دہشتگرد ہلاکدہشت گرد پنجاب کے تھانوں اور دیگر حساس مقامات پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، ترجمان پنجاب پولیس
مزید پڑھ »