دہشت گرد پنجاب کے تھانوں اور دیگر حساس مقامات پر حملے کی منصوبہ بندی کررہے تھے، ترجمان پنجاب پولیس
کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ اور ڈیرہ غازی خان پولیس نے مشترکہ کارروائی میں و خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق تھانہ وہوا کے علاقے کوٹانی تال میں دہشت گردوں نے پولیس پر ہینڈ گرینیڈ اور بھاری اسلحے سے حملہ کیا۔ سی ٹی ڈی اور ڈی جی خان پولیس ٹیمیوں کی جوابی کارروائی میں 2 خوارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ پنجاب پولیس ترجمان نے مزید کہا کہ پنجاب خیبرپختونخوا بارڈر کے قریب دہشتگردوں کی نقل و حرکت کے پیش نظر پولیس ہائی الرٹ تھی۔ خوارجی دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کی مکمل کمانڈ آر پی او ڈیرہ غازی خان کیپٹن سجاد حسن خان نے کی۔ دہشت گرد پنجاب کے تھانوں اور حساس مقامات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ دشتگردوں کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او وہوا، پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیموں نے دہشت گردوں کا تعاقب کیا۔
پولیس اور سی ٹی ڈی ٹیموں کو دیکھتے ہی دہشت گرد راکٹ، گرینیڈ اور دیگر بھاری اسلحہ سے حملہ آور ہوئے۔ دہشتگردوں کی شدید فائرنگ کے باوجود پولیس نے بھرپور جوابی کارروائی کی۔ ایلیٹ فورس سمیت بیک اپ ٹیمیں فوری موقع پر پہنچیں اور دہشتگردوں کو پسپائی کا موقع نہ دیا۔ مقابلے کے دوران 2 خوارجی دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک کر دیے گئے۔ دہشت گردوں سے راکٹ لانچرز، ہینڈ گرینیڈ و دیگر جدید و بھاری اسلحہ برآمد ہوا۔ پولیس ، سی ٹی ڈی اور ایلیٹ ٹیموں نے سرحدی علاقے میں سرچ اور سویپ آپریشن شروع کردیا ہے۔Dec 15, 2024...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سی ٹی ڈی اور ڈیرہ غازی خان پولیس نے دو خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیاکاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور ڈیرہ غازی خان پولیس نے مشترکہ کارروائی میں دو خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
مزید پڑھ »
راولپنڈی: سی ٹی ڈی سے فائرنگ کا تبادلہ، فتنہ الخوارج کے 3 دہشتگرد ہلاکدہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلیجنس کی بنیاد پر کارروائی کی جس دوران دہشتگردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پرفائرنگ کردی: ترجمان سی ٹی ڈی
مزید پڑھ »
حیدرآباد؛ کالعدم قوم پرست تنظیم کا دہشت گرد گرفتار، ہینڈ گرینیڈ برآمدسی ٹی ڈی حیدرآباد اور جامشورو پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر جامشورو پل کے قریب کارروائی کی
مزید پڑھ »
یہ پہلے بندہ اٹھاتے اور 2 ماہ بعد کچھ نہ نکلے تو پستول یا پھر کچھ اور ڈال دیتے ہیں، پشاور ہائیکورٹمردان سے لاپتہ پی ایچ ڈی طالب علم کی بازیابی کیلیے دائر درخواست پر سماعت، پولیس اور سی ٹی ڈی سے جواب طلب
مزید پڑھ »
کراچی ایئرپورٹ پر چینی قافلے پر خودکش حملے کے کیس میں بڑی پیشرفتگرفتار دہشتگرد جاوید نے پولیس کے سامنے خودکش دھماکے اور منصوبہ بندی کا اعتراف کرلیا، سی ٹی ڈی رپورٹ
مزید پڑھ »
پولیس نے پسپا کرکے خوارجی دہشتگردوں سے مقابلہ کیا؛ لکھانی چوکی کا حملہپولیس نے ڈیرہ غازی خان کے تھانہ وہوا کی سرحدی چوکی لکھانی پر کی گئی رات گئے حملے کے خلاف فوری جوابی کارروائی کی اور خوارجی دہشتگردوں کو پسپا کر دیا۔
مزید پڑھ »