شادی ہالوں میں بیوی اور بیٹیوں کے ساتھ چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار

کھبریں خبریں

شادی ہالوں میں بیوی اور بیٹیوں کے ساتھ چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار
پولیس ، ملزم ، گرفتار ، چوری ، شادی ہالوں ، بيوی ،
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 56 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 29%
  • Publisher: 53%

پولیس نے شارع نور جہاں شادی ہالوں میں بیوی اور بیٹیوں کے ساتھ مل کر مہمانوں کے پرس چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس نے ملزم کے قبضے و نشاندہی پر چوری کیے گئے پرس اور شادی میں دیے جانے والے لفافے بھی برآمد کر لیے شارع نور جہاں پولیس نے بیوی اور بیٹیوں کے ذریعے شادی ہالوں میں منعقدہ تقریبات میں مہمانوں کے پرس چوری کرانے والے ملزم کو گرفتار کر کے بیوی اور بیٹیوں کو حراست میں لے لیا، پولیس نے ملزم کے قبضے و نشاندہی پر چوری کیے گئے پرس اور شادی میں دیے جانے والے لفافے بھی برآمد کر لیے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او شارع نور جہاں عابد شاہ نے بتایا کہ نارتھ ناظم آباد کے شادی ہالوں میں آنے والے مہمانوں کے پرس

چوری ہونے کی شکایات مل رہی تھیں جس پر پولیس نے ان شادی ہالوں میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے پرس چوری کرنے والے شخص کا سراغ لگا کر ملزم راشد غنی کو گرفتار کرلیا۔ عابد شاہ نے بتایا کہ پرس چوری کی وارداتوں میں ملزم کی بیوی بھی شریک ہے پولیس نے ملزم کی بیوی ، نوعمر و کمسن بیٹیوں کو حراست میں لے لیا ہے۔ گرفتار ملزم ناظم آباد 4 نمبر کا رہائشی ہے جو موٹر سائیکل پر بیوی کے ہمراہ بن بلائے شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے تیار کر کے لاتا تھا اور خود باہر ہی موجود رہتا اور بیوی اور بیٹیاں شادی ہال میں آئے ہوئے مہمانوں میں شامل ہوجاتیں اور بیٹیاں موقع پا کر کرسیوں اور میزوں پر رکھے گئے خواتین کے پرس ان کا دھیان ہٹتے ہی اٹھا کر باہر لیجا کر اپنے والد کے حوالے کر دیتی تھیں، شادی کی تقریب میں پرس چوری کرنے کا مین ٹارگٹ وہ پرس ہوتا تھا جس میں شادی میں دی جانے والی سلامی کے لفافے رکھے جاتے تھے، ایک شادی ہال میں واردات کے بعد ملزم کچھ فاصلے پر دوسرے شادی ہال میں واردات کے لیے چلا جاتا تھا۔ ملزم راشد غنی کا کہنا ہے کہ وہ درزی اور الیکٹریشن کا کام جانتا ہے لیکن کام نہ ملنے کی وجہ سے وہ اس کام میں پڑ گیا جبکہ چوری کیے جانے والے خواتین کے پرس میں موبائل فون ، نقدی اور جیولری سمیت دیگر سامان بھی موجود ہوتا تھا

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پولیس ، ملزم ، گرفتار ، چوری ، شادی ہالوں ، بيوی ،

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

بیوی اور بیٹیوں کے ذریعے شادی ہالوں میں مہمانوں کے پرس چوری کرانے والا ملزم گرفتاربیوی اور بیٹیوں کے ذریعے شادی ہالوں میں مہمانوں کے پرس چوری کرانے والا ملزم گرفتارپولیس نے ملزم کے قبضے و نشاندہی پر چوری کیے گئے پرس اور شادی میں دیے جانے والے لفافے بھی برآمد کر لیے
مزید پڑھ »

امعلوم لاش کے قتل کا معما حل، قاتل نے بیوی کے ذریعے شرارت کیامعلوم لاش کے قتل کا معما حل، قاتل نے بیوی کے ذریعے شرارت کیپولیس نے نامعلوم لاش کیس میں ملزم کو گرفتار کرلیا ہے اور انکشاف ہوا ہے کہ مقتول مالش کرنے کا کام کرتا تھا اور قاتل کی بیوی کو میسج کرتا تھا۔
مزید پڑھ »

سوشل میڈیا سے بلیک میل کرنے والے ملزم کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیاسوشل میڈیا سے بلیک میل کرنے والے ملزم کو ایف آئی اے نے گرفتار کر لیاایف آئی اے نے سوشل میڈیا کے ذریعے خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے اور اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔
مزید پڑھ »

پولیس نے مغلپورہ میں 7 بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاپولیس نے مغلپورہ میں 7 بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیاپولیس نے 7 بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم معصوم بچی کا کزن ہے۔ ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبد الحنان نے فوری کارروائی کا حکم دیا۔
مزید پڑھ »

سوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر گرفتاریسوشل میڈیا پر ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش پر گرفتاریباٹا پور پولیس نے ایک ویڈیو میں ہوائی فائرنگ اور نا جائز اسلحہ کے ساتھ تصویر بنا کر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔
مزید پڑھ »

کراچی: نیو ایم اے جناح روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئیکراچی: نیو ایم اے جناح روڈ پر مبینہ پولیس مقابلے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئیپولیس اہلکار ملزم کو گرفتار کرنے کے بجائے اس پر فائرنگ کرتا رہا
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-19 03:41:53