شام، جو تہذیب و تمدن کا قدیم مرکز رہا ہے، آج جنگ تباہی اور خونریزی کا شکار ہے۔ یہ ملک آزادی کے بعد بھی اندرونی خلفشار اور بیرونی سازشوں میں مبتلا رہا ہے۔ حکومت کی آمرانی اور عوامی مسائل سے بے اعتنائی نے شام کو ایک خوفناک خانہ جنگی کی زد میں ڈال دیا ہے۔
شام جو تہذیب و تمدن کا قدیم مرکز رہا ہے۔ یہ وہ ملک ہے جہاں انسانی تاریخ کی بنیاد رکھی گئی، لیکن تاریخ کی کتابوں میں سنہری باب رکھنے والا یہ خطہ آج جنگ تباہی اور خونریزی کا شکار ہے۔ تاریخ ی طور پر شام ایک ایسا مرکز تھا جہاں مختلف سلطنتیں آئیں، حکمرانی کی اور اپنے نقوش چھوڑ گئیں۔ رومیوں، بازنطینیوں، سے لے کر عثمانیوں تک شام ہمیشہ ایک ایسا میدان رہا جہاں طاقت کے کھیل کھیلے گئے۔ 1946 میں آزادی کے بعد، شام نے خود مختاری حاصل کی لیکن اندرونی خلفشار اور بیرونی سازشوں کے باعث یہ اپنی منزل کا تعین نہ
کر سکا۔آزادی کے ابتدائی برسوں میں جمہوری حکومتیں بنیں لیکن بار بار کی فوجی مداخلتوں نے شام کو سیاسی استحکام سے محروم کردیا۔ 1970 میں حافظ الاسد نے اقتدار سنبھالا اور ایک مضبوط مرکزی حکومت قائم کی۔ ان کے دور میں شام نے کچھ ترقی ضرورکی، لیکن یہ ترقی چند طبقات تک محدود رہی۔ حافظ الاسد نے اپنی حکمرانی کو طول دینے کے لیے ریاستی مشینری کو مکمل طور پر قابو میں رکھا اور اختلاف رائے کو سختی سے کچل دیا۔ ان کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے بشار الاسد نے اقتدار سنبھالا اور حکومت کا وہی آمرانہ طرز عمل جاری رہا۔بشار الاسد کے اقتدار میں آنے کے بعد شام کی معیشت میں کچھ تبدیلیاں لائی گئیں لیکن یہ تبدیلیاں بھی عوام کی حالت بدلنے میں ناکام رہیں۔ ملک کے وسائل چند خاندانوں اور طبقات تک محدود رہے اور عوام غربت، بے روزگاری اور بدعنوانی کی دلدل میں دھنستے چلے گئے۔ حکومت کی عوامی مسائل سے بے اعتنائی نے آہستہ آہستہ عوام میں بے چینی پیدا کی جو 2011 کی عرب بہار کے دوران کھل کر سامنے آئی۔ 2011 میں شروع ہونے والی عرب بہار نے مشرق وسطیٰ کے کئی ممالک کو جمہوریت اور آزادی کی راہ پر گامزن کیا لیکن شام میں یہ تحریک ایک خوفناک خانہ جنگی میں بدل گئی۔ عوام نے بشار الاسد کی حکومت کے خلاف مظاہرے شروع کیے جنھیں حکومت نے بھرپور طاقت کے ساتھ کچلنے کی کوشش کی۔ ان مظاہروں کے خلاف حکومت کے سخت اقدامات نے شام کو ایک ایسے بحران میں دھکیل دیا جس کا خاتمہ آج تک ممکن نہیں ہو سکا
شام خانہ جنگی تاریخ تہذیب آزادی حکومت بشار الاسد
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
شام؛ اسد خاندان کی حاکمیت کی شامشام کی تاریخ میں ایک نیا باب کھل چکا ہے
مزید پڑھ »
فلسطین کا دکھ، شام کی تباہی؛ مشرق وسطیٰ عالمی مفادات کا میدانامریکا، روس، اور یورپی ممالک ان تنازعات میں اپنے جغرافیائی اور اقتصادی مفادات کےلیے سرگرم ہیں۔
مزید پڑھ »
اسرائیل کا شام پر تاریخ کا سب سے بڑا فضائی حملہ؛ دمشق لرز اُٹھاماہرین کے مطابق ان حملوں کا مقصد شام کے دفاعی نظام کو کمزور کرنا ہے
مزید پڑھ »
افریقا میں فرانسیسی علاقے میں سمندری طوفان سے ہزاروں ہلاکتوں کا خدشہفرانس نے بحر ہند میں شدید تباہی کا شکار اپنے اس غریب سمندر پار علاقے میں امدادی ٹیمیں اور ضروری سامان روانہ کر دیا ہے: فرانسیسی عہدیدار
مزید پڑھ »
ایپل کا اب تک کا سب سے پتلا آئی فونیہ نیا فون ایپل کا اب تک کا سب سے پتلا آئی فون ہوگا۔
مزید پڑھ »
شامی معیشت بعد از انقلابکووڈ، روس اور یوکرین جنگ کے اثرات، 2023 کا خوفناک زلزلہ اور اب انقلاب نے شام کی معیشت پر منفی اثر ڈالا ہے
مزید پڑھ »