یہ نیا فون ایپل کا اب تک کا سب سے پتلا آئی فون ہوگا۔
ایپل نے 2017 میں آئی فون ایکس او ایل ای ڈی ڈسپلے اور فیس آئی ڈی کے ساتھ متعارف کرایا تھا۔مگر اب ایپل کی جانب سے آئی فون کے ڈیزائن میں نمایاں تبدیلی کی جا رہی ہے اور یہ نیا ڈیزائن آئی فون 17 ائیر نامی ماڈل کا حصہ بنے گا۔ایپل کا نیا آئی فون ایس ای 4 مارچ میں متعارف کرائے جانے کا امکانآئی فونز کا وہ فیچر جس کا علم حیران کن طور پر ایپل کے چیف ایگزیکٹو ٹم کک کو بھی نہیں تھا
ایک رپورٹ کے مطابق 2025 میں ایپل کی جانب سے آئی فون سیریز کو ریفریش کیا جائے گا اور پلس ماڈل کو ختم کرکے اس کی جگہ آئی فون 17 ائیر کو دی جائے گی۔ میک ریومرز کی رپورٹ کے مطابق یہ نیا آئی فون محض 6 ملی میٹر موٹا ہوگا اور اس طرح یہ سب سے پتلا آئی فون ہوگا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی فون 17 ائیر سے ہٹ کر اس سیریز کے دیگر فونز آئی فون 16 سیریز جیسے ہی ہوں گے۔البتہ ابھی اس کا آفیشل نام معلوم نہیں بس رپورٹس میں اسے آئی فون 17 ائیر کہا جاتا ہے، جبکہ کچھ رپورٹس میں اسے آئی فون 17 سِلم کا نام بھی دیا گیا ہے۔
مختلف رپورٹس کے مطابق آئی فون 17 ائیر میں 6.6 انچ کا ڈسپلے دیے جانے کا امکان ہے جبکہ فرنٹ کیمرا ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن میں چھپا ہوگا۔ فون کے بیک پر سنگل کیمرا ہوگا جبکہ یہ پہلا آئی فون ہوگا جس میں ایپل کا تیار کردہ 5 جی موڈیم موجود ہوگا۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ایپل نے اپنا نیا میک منی متعارف کرا دیااپنے گزشتہ ماڈل کے سائز سے نصف یہ مشین کمپنی کا اب تک کا سب سے چھوٹا کمپیوٹر ہے
مزید پڑھ »
ایپل کا نیا آئی فون ایس ای 4 مارچ میں متعارف کرائے جانے کا امکانایپل کی جانب سے آئی فون ایس ای 4 کو متعارف کرانے کے لیے تیاریاں تیز کر دی گئی ہیں۔
مزید پڑھ »
اسرائیل کا ایرانی جاسوس نیٹ ورک پکڑنے کا دعویٰ، 7 اسرائیلی گرفتارپولیس کا کہنا ہے کہ یہ اسرائیل کے خلاف ہونے والی اب تک کی سب سے سنگین نوعیت کی جاسوسی کارروائی ہے۔
مزید پڑھ »
ایپل کے چیف ایگزیکٹو نے اے آئی ٹولز کو اولین آئی فون کی ٹچ اسکرین جتنا اہم قرار دیدیاایپل انٹیلی جنس پر مبنی اے آئی فیچرز اکتوبر کے آخر تک آئی فون صارفین کے لیے متعارف کرائے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھ »
آئی فون 17 پرومیکس کی لیکس نے صارفین کی بے چینی بڑھادیہر سال ایپل کی جانب سے آئی فون کے آپریٹنگ سسٹم کو اپ گریڈ کیا جاتا ہے جس میں متعدد نئے فیچرز کا اضافہ کیا جاتا ہے
مزید پڑھ »
ایشوریا کی خوبصورت جِلد کا راز کیا؟ اداکارہ نے اسکن کیئر روٹین بتادیمیرے خیال میں سب سے آسان اور سب سے مؤثر چیز ہائیڈریٹڈ (پانی کا زیادہ استعمال) اور صفائی کا خیال رکھنا ہے: بالی وڈ اداکارہ
مزید پڑھ »