شان مسعود نے جنوبی افریقا میں ٹیسٹ میچ میں 27 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

کھیلوں خبریں

شان مسعود نے جنوبی افریقا میں ٹیسٹ میچ میں 27 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
شان مسعودجنوبی افریقاٹیسٹ میچ
  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 38 sec. here
  • 9 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 43%
  • Publisher: 53%

پیر کو کاپ ٹاؤن میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں پاکستانی کپتان شان مسعود نے شاندار اننگز کھیلی اور 145 رنز بنا کر جنوبی افریقی سرزمین پر ٹیسٹ میچ میں کسی پاکستانی بیٹر کے سب سے زیادہ انفرادی اسکور کا 27 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

جنوبی افریقا کے خلاف سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میں پاکستان ی کپتان شان مسعود نے شاندار اننگز کی بدولت 27 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ پیر کو جنوبی افریقا نے پاکستان کو کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں 10 وکٹ سے ہرا کر 2 میچوں کی سیریز میں کلین سوئپ کرلیا۔ میچ میں جنوبی افریقا نے پہلی اننگز میں 615 رنز اسکور کیے تھے اور پاکستان ی ٹیم پہلی اننگز میں 194 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی۔ فالو آن کے بعد پاکستان نے دوسری اننگز میں478 رنز بناکر 57 رنز کی برتری لی۔ شان مسعود نے دوسری اننگز میں شاندار سنچری اسکور کرتے ہوئے 145

رنز کی اننگز کھیلی جبکہ بابر اعظم 81 اور آغا سلمان 48 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم اننگز کی شکست سےتو بچنے میں کامیاب ہوگئی لیکن میچ نہ بچاسکی، جنوبی افریقا نے 58 رنز کا ہدف بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔ شان مسعود کی145 رنز کی اننگز نے جنوبی افریقی سرزمین پر ٹیسٹ میچ میں کسی پاکستانی بیٹر کے سب سے زیادہ انفرادی اسکور کا 27 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ کیپ ٹاؤن ٹیسٹ میں بابر اعظم اور شان مسعود کی جوڑی نے نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا شان نے سابق پاکستانی آل راؤنڈر اظہر محمود کا ریکارڈ توڑا، جنہوں نے1998 میں جوہانسبرگ میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میں 136 رنز بنائے تھے۔ اس سے قبل سلیم ملک نے جنوری 1995 میں 99 رنز کی اننگز کے ساتھ جنوبی افریقا کی سرزمین پر کسی پاکستانی کپتان کے سب سے زیادہ اسکور کا ریکارڈ قائم کیا تھا

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

geonews_urdu /  🏆 15. in PK

شان مسعود جنوبی افریقا ٹیسٹ میچ ریکارڈ کپتان کرکٹ پاکستان

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

صائم ایوب نے برائن لارا کا 31 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیاصائم ایوب نے برائن لارا کا 31 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیاپاکستان کے نوجوان بیٹر صائم ایوب نے جنوبی افریقا کے خلاف پہلے ون ڈے میں سنچری اسکور کر کے برائن لارا کا 31 سال پرانا ایک منفرد ریکارڈ توڑ دیا ہے.
مزید پڑھ »

پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں فاتح حملہ کیاپاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں فاتح حملہ کیاکیپ ٹاؤن میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں شین مسعود نے ایک سنچری بنائی۔
مزید پڑھ »

جنوبی افریقی بلے باز کوربن بوش نے ٹیسٹ ڈیبیو پر ریکارڈ اسکور بنائےجنوبی افریقی بلے باز کوربن بوش نے ٹیسٹ ڈیبیو پر ریکارڈ اسکور بنائےجنوبی افریقا کے آل راؤنڈر کوربن بوش نے ٹیسٹ ڈیبیو پر 9ویں بیٹر کی حیثیت سے سب سے زیادہ انفرادی اسکور بنانے کا ریکارڈ توڑ دیا۔
مزید پڑھ »

جنوبی افریقا نے پہلے ون ڈے میں ٹاس جیت کر 131 رنز بنائےجنوبی افریقا نے پہلے ون ڈے میں ٹاس جیت کر 131 رنز بنائےپاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقا نے 25 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 131 رنز بنائے۔
مزید پڑھ »

پاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ون ڈے میں ہرادیاپاکستان نے جنوبی افریقہ کو پہلے ون ڈے میں ہرادیاپاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں 240 رنز کا ہدف دیا ہے۔ جنوبی افریقا نے 239 رنز بنائے ہیں۔
مزید پڑھ »

پاکستان نے جنوبی افریقا کو 330 رنز کا ہدف دیاپاکستان نے جنوبی افریقا کو 330 رنز کا ہدف دیاکیپ ٹاؤن میں ہونے والے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف 330 رنز کا ہدف دیا۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-22 15:08:52