شتروگھن سنہا نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ' میں اس وقت دہلی میں ہوں اور سوناکشی سنہا کی شادی کے حوالے سے کچھ بھی نہیں جانتا
بھارتی سینئر اداکار و سیاستدان شتروگھن سنہا کا ایک بیان تیزی سے وائرل ہورہا ہے، جس میں انہوں نے اپنی بیٹی سوناکشی سنہا کی شادی کے حوالے سے لاعلم ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
گزشتہ روز بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ سوناکشی سنہا اداکار ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کرنے جاری ہیں اور جوڑے کی شادی 23 جون کو ہوگی۔ سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کی شادی کی خبر ملنے کے بعد اسٹار جوڑی کے چاہنے والوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، مگر مداح اس بات کے انتظار میں رہے کہ سوناکشی سنہا اس خبر کی تصدیق کریں، مگر تاحال انہوں نے تصدیق نہیں کی۔سوناکشی سنہا کے والد شتروگھن سنہا نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘ میں اس وقت دہلی میں ہوں اور سوناکشی سنہا کی شادی کے حوالے سے کچھ بھی نہیں جانتا ہوں، مجھے بھی اتنا ہی پتا ہے جتنا میڈیا کو پتہ...
شتروگھن سنہا کا کہنا تھا کہ میں الیکشن کے نتائج کے بعد دہلی آگیا تھا اور میں نے اپنی بیٹی کی زندگی کے معاملات سے متعلق کسی سے بات نہیں کی۔ شتروگھن سنہا سے پوچھا گیا کہ کیا سوناکشی سنہا شادی کررہی ہیں؟ جس پر شتروگھن سنہا نے کہا کہ بیٹی نے ابھی تک مجھے کچھ نہیں بتایا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ جب سوناکشی ہمیں اس حوالے سے بتائے گی تو میں اور میری اہلیہ اس کو اپنی دعاؤں سے نوازیں گے، انہوں نے اپنی بیٹی کو دعا دی کہ اس کو دنیا کی تمام خوشیاں نصیب ہوں۔کرینہ کے بیٹے جہانگیر کی فوٹو گرافرز کو غصے سے گھورنے کے ویڈیو وائرل
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
سوناکشی نے مجھے شادی کے بارے میں نہیں بتایا، شترو گھن سنہاجب بھی سوناکشی کی شادی ہوئی بارات کے آگے ڈانس کروں گا، شترو گھن سنہا
مزید پڑھ »
میں شادی کرنے کیلئے بےتاب ہوں، سوناکشی سنہاہماری سیریز ریلیز ہوکر کامیاب بھی ہوگئی لیکن میری ابھی تک شادی نہیں ہوئی؛ سوناکشی سنہا
مزید پڑھ »
سوناکشی سنہا کا رواں ماہ شادی کا فیصلہ مگر دولہا کون ؟ تاریخ بھی سامنے آگئیممبئی(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اسٹار سوناکشی سنہا رواں ماہ 23 جون کو اپنے دیرینہ دوست اور اداکار ظہیر اقبال کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ طویل عرصے سے سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کے درمیان تعلقات قائم ہیں، میڈیا پر کئی بار ان دونوں کے تعلقات کی خبریں سامنے آئی ہیں لیکن سوناکشی سنہا نے عوامی سطح پر کبھی ایک دوسرے...
مزید پڑھ »
سوناکشی سنہا کی شادی کی تاریخ سامنے آگئیممبئی: بالی وڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا کی ان کے قریبی دوست ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کی تاریخ سامنے آگئی۔
مزید پڑھ »
شادی ملتوی ہونے پر دولہا وحشی بن گیا، دلہن کا سر کاٹ کر لے گیاشادی کی تقریب ملتوی ہونے پر دولہا نے انتہائی حیوانی رویے کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ہونے والی دلہن کا سر کاٹ کا اپنے ساتھ لے گیا۔
مزید پڑھ »
ویب سیریز ’ہیرامنڈی کی اداکارہ سوناکشی سنہا شادی کرنے کیلئے بے تاب، دل کی ...ممبئی (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سوناکشی سنہا کا کہنا ہے کہ وہ شادی کرنے کے لیے بے تاب ہیں۔شو کے دوران میزبان کپل شرما نے مزاحیہ انداز میں سوناکشی سنہا سے ایک سوال کیا کہ آپ کی ساتھ کی اداکارائیں جیسے عالیہ بھٹ اور کیارا ایڈوانی اب شادی کر چُکی ہیں تو آپ کا اس بارے میں کیا خیال ہے؟اداکارہ نے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ جلے پر...
مزید پڑھ »