معاشرے کو مہذب بنانا اور وہاں بسنے والے افراد کی تعلیم و تربیت کا خیال رکھنا ایک مکتب کا اولین فرض ہے
ہر بچے کی شخصیت سازی میں اُس کے اسکول کا ایک اہم کردار ہوتا ہے۔ ماں کی گود کو بچے کی پہلی درسگاہ کا درجہ حاصل ہے لیکن جدید دور کے بچے عمومی طور پر ماں کی گود والی درسگاہ سے محروم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ کوئی بچہ بڑے ہو کرکیسا انسان بنے گا، اس بات کا تعین دراصل اُس کے تعلیمی ادارے کا معیارکرتا ہے۔
دورِ حاضر میں تقریباً تمام اسکولوں کا ایک خاص چلن بن چکا ہے کہ اپنے ادارے کے ذہین بچوں پر خاص توجہ مرکوزکرنا اور اوسط درجے والے طالبِ علموں کو اپنے دستِ شفقت سے محروم رکھنا۔ استاد کی شخصیت اُس کے شاگرد کے لیے مثالی ہوتی ہے اور جب وہی مثالی شخصیت اپنے مخصوص طالب علموں پر فریفتہ ہوگی تو خاص توجہ پانے والے طالبِ علم خود کو اعلیٰ تصورکرنے لگیں گے جب کہ نظر انداز ہونے والے بچے احساسِ کمتری کا شکار ہو جائیں گے اور یہ بات دونوں طرح کے بچوں کی تربیت کے عمل کو بری طرح متاثرکرنے کے لیے کافی ہے۔
تعلیم کا ذکر ہمیشہ تربیت کے ہمراہ ہوتا ہے کیونکہ ایک کے بغیر دوسرا بالکل ادھورا سمجھا جاتا ہے، موجودہ دورکی تعلیم ہر لحاظ سے ماضی کے مقابلے میں جدید اور بہترین ہے مگر تربیت کا اس میں شدید فقدان پایا جاتا ہے جو اس کی شان کو گھٹا کر بے مول کردیتا ہے۔ یہ کوئی پچھلی صدی کی بات نہیں ہے جب درسگاہیں اپنے طالبِ علموں کی علمی پیاس بجھانے کے ساتھ اُنھیں معاشرے میں اٹھنے، بیٹھنے اور بول چال کے آداب سکھانے کے علاؤہ ہنرمند بھی بناتی...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
اے این ایف کا تعلیمی اداروں، مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤنآسٹریلیا بھیجے جانے والے لیڈیز سوٹس میں جذب 10 کلو سے زائد آئس برآمد کی گئی، اے این ایف
مزید پڑھ »
سمونا چکروتی نے کپل شرما شو کی حقیقت بتا دی؛ حیران کن انکشاف کردیاسمونا چکروتی شو میں کپل شرما کی بیوی کا کردار ادا کرتی ہیں
مزید پڑھ »
اجے دیوگن نے دریشیم 3 کی تصدیق کردی، کب ریلیز ہوگی؟ان کا کہنا ہے کہ وہ اس کردار میں واپس آنے کے لیے بہت پرجوش ہیں
مزید پڑھ »
چہرے کی کونسی خصوصیت آپ کو دوسروں کیلئے پُرکشش بناتی ہے؟تحقیق کے مطابق آنکھوں کا بھی کسی شخص کو دوسروں کیلئے پرکشش بنانے میں کردار ہے
مزید پڑھ »
اسلام آباد کے سرکاری تعلیمی اداروں کے لیے 8 ہزار کروم بکس کا آرڈرنیشنل بک فاؤنڈیشن میں آن لائن ٹینڈرز کھولے گئے، تقریب میں کروم بکس فراہمی کے لیے کمپنیوں کے نمائندوں نے شرکت کی
مزید پڑھ »
پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں سے آواران میں تعلیمی انقلاب کی نئی بنیادگرلز انٹر کالج کا فعال کیا جانا خطے میں تعلیمی ترقی کے لیے ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگا
مزید پڑھ »