لاہور: لیگی رہنما رانا ثناء اللہ نے کہا شریف فیملی کے دفاتر پر چھاپوں کی مذمت کرتے ہیں، جو کچھ ہو رہا ہے اس کے نتائج ملک اور جمہوریت کے حق میں بہتر نہیں، انتقامی کارروائیوں سے تلخیاں بڑھیں گی۔ لاہور
میں سابق وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا والد کے علاج کیلئے مریم نواز کا پاس ہونا فطری حق ہے، مریم نواز کو نواز شریف کے پاس جانے کی اجازت دی جائے، حکومت مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالے۔ انہوں نے کہا نیب نے شریف فیملی کے کمپنیز دفاتر پر آج دوبارہ چھاپہ مارا، نیب چھاپوں کی مذمت کرتے ہیں، انتقامی عمل جاری رکھنے سے تلخیوں میں اضافہ اچھا نہیں ہوگا۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا یہ لوگوں کو چور ڈاکو کہتے ہیں یہ خود وارداتیے ہیں، مہنگائی سے 200 ارب کا عوام کی جیبوں پر ڈاکا ڈالا گیا، حکومت کی جانب سے انتہائی شرمناک ریلیف پیکج دیا گیا، انہوں نے عوام کی جیبوں پر اربوں کا ڈاکا ڈالا اور اپنی اے ٹی ایم بھریں، 200 ارب کا ڈاکا ڈالنے کے بعد 5 ارب کا ریلیف پیکج دے دیا گیا، حکومت کا ماہانہ 2 ارب روپے کا پیکج عوام کے ساتھ مذاق ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
نیب حکام کے شریف خاندان کی کمپنیوں کے دفاترپرچھاپے - ایکسپریس اردودفاتر سے کمپیوٹرز، لیپ ٹاپ سمیت اہم ریکارڈ قبضہ میں لے لیا گیا
مزید پڑھ »
راناثنااللہ کے گرد قانون کا شکنجہ مزید تنگ ،فیملی اراکین کی جائیدادوں سے متعلق تفصیلات طلبلاہور : نیب لاہور نے اثاثہ جات انکوائری میں راناثنااللہ کو انیس فروری کو طلب کرلیا اور فیملی کی جائیدادوں کی تفصیلات ساتھ لانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ نوٹس میں غیرملکی سرمایہ کاری کا بھی پوچھا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق منشیات کیس میں پھنسےن لیگ کے رہنم
مزید پڑھ »
نیازی غداری کے مقدمات سے پہلے آئینہ دیکھیں، شہباز شریفنیازی غداری کے مقدمات سے پہلے آئینہ دیکھیں، شہباز شریف SamaaTV
مزید پڑھ »
چودھری شوگر ملز کیس: نواز شریف کی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
مزید پڑھ »
چوہدری شوگرملز کیس:نواز شریف کی حاضری معافی کی درخواست منظورنواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس عدالت میں جمع تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »