شفاف الیکشن حتمی مطالبہ ہے اس پر کوئی مفاہمت نہیں ہوگی، اے پی سی کا مشترکہ اعلامیہ - ایکسپریس اردو

پاکستان خبریں خبریں

شفاف الیکشن حتمی مطالبہ ہے اس پر کوئی مفاہمت نہیں ہوگی، اے پی سی کا مشترکہ اعلامیہ - ایکسپریس اردو
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 59 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 27%
  • Publisher: 53%

مزید پڑھئے:

جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ شفاف الیکشن حتمی مطالبہ ہے اس پر کوئی مفاہمت نہیں ہوگی۔

آل پارٹیز کانفرنس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو آئی اے کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سیاسی اورآئینی بحران کا حل موجودہ حکومت کا خاتمہ ہے، شفاف الیکشن حتمی مطالبہ ہے اس پر کوئی مفاہمت نہیں ہوگی، تمام اپوزیشن جماعتوں نے قرار دیا مسائل کا حل انتخابات میں ہے اور سلیکٹیڈ وزیراعظم قبول نہیں ۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کو اپنے آئینی دائرہ کار میں رہ کر کام کرنا ہوگا، اداروں کا دائرہ اختیار سے تجاوز کرنا قبول نہیں، فارن فنڈنگ کیس کاجلد ازجلد فیصلے کا مطالبہ ہے، جب کہ چار نکاتی ایجنڈے کی تکمیل تک جدوجہد جاری رہے گی۔ اس سے قبل جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت 9 اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں فرحت اللہ بابر، نئیر بخاری، مصطفی کھوکھر، یوسف رضا گیلانی، شیری رحمان، راجہ پرویز اشرف کا وفد شریک تھا۔

ن لیگ کے رہنما احسن اقبال، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی، قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب خان شیرپاؤ، اے این پی کے رہنما امیر حیدر خان ہوتی، نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر حاصل بزنجو اور جے یو پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور متحدہ مجلس عمل کے ترجمان انس نورانی بھی اجلاس میں شریک تھے۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

’حراست کو جائز یا ناجائز قرار دینا ججز کا کام ہے، حکومت کا نہیں‘’حراست کو جائز یا ناجائز قرار دینا ججز کا کام ہے، حکومت کا نہیں‘حراستی مراکز سے متعلق وفاق اور صوبہ خیبر پختونخوا کی اپیلوں کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت کے سامنے ایک طرف شہری آزادی کا جبکہ دوسری طرف ریاست کی بقا کا سوال ہے۔
مزید پڑھ »

برطانوی وزیراعظم جانسن کا انتخابی منشور، کرسمس کیلئے بریگزٹ کا وعدہ - World - Dawn Newsبرطانوی وزیراعظم جانسن کا انتخابی منشور، کرسمس کیلئے بریگزٹ کا وعدہ - World - Dawn News
مزید پڑھ »

مائیکل بلومبرگ کا صدارتی دوڑ میں حصہ لینے کا اعلانمائیکل بلومبرگ کا صدارتی دوڑ میں حصہ لینے کا اعلانمائیکل بلومبرگ کے امریکی صدارتی دوڑ کا حصہ بننے کے اعلان کے ساتھ وہ بھی ڈیموکریٹ پارٹی کے امیدواروں کی اس طویل فہرست کا حصہ بن گئے ہیں جو صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا مقابلہ کرنے کے خواہش مند ہیں۔
مزید پڑھ »

پاکستانی سفیر کا نارویجن حکومت کے بیان کا خیر مقدمپاکستانی سفیر کا نارویجن حکومت کے بیان کا خیر مقدمپاکستانی سفیر کا نارویجن حکومت کے بیان کا خیر مقدم تفصیلات جانئے: DailyJang
مزید پڑھ »

دسمبر تک تبدیلی کا یقین دلایا گیا: آزادی مارچ مذاکرات پر فضل الرحمان کا بڑا دعویٰدسمبر تک تبدیلی کا یقین دلایا گیا: آزادی مارچ مذاکرات پر فضل الرحمان کا بڑا دعویٰ
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-04-11 12:25:14