پاکستانی سفیر کا نارویجن حکومت کے بیان کا خیر مقدم تفصیلات جانئے: DailyJang
ناروے میں پاکستان کے سفیر ظہیر پرویز خان نے نارویجن حکومت کی طرف سے آئندہ ملک میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعات کو روکنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے۔
سفیر پاکستان ظہیرپرویز خان نے روزنامہ جنگ کو بتایا کہ یہ ایک مثبت پیشرفت ہے لیکن اب دیکھنا یہ ہے کہ قانونی ماہرین اس نئے اعلان کی کیا تشریح کرتے ہیں۔ انھوں نے مزید کہاکہ ہم اپنا احتجاج درج کروانے کے لیے نارویجن حکومت کی سطح پر رابطے میں ہیں۔ ادھر ناروے میں مسلمانوں کے دینی مراکز کی مشترکہ تنظیم اسلامک کونسل ناروے کی امام کمیٹی کے گذشتہ روز کے اجلاس میں بھی قرآن کریم کی بے حرمتی کے واقعے پر تشویش ظاہر کی گئی ہے۔ اجلاس میں مولانا سکندر مدنی کو کمیٹی کا صدر اور مولانا اقبال فانی کو کمیٹی کا نائب صدر منتخب کیا گیا۔
دریں اثناء ناروے میں مقیم ممتاز پاکستانی نژاد عالم دین اور غوثیہ مسلم سوسائٹی اوسلو کے امام جمعہ مفتی محمد زبیر تبسم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چند شرپسند عناصر کی وجہ سے قرآن کریم کی بے حرمتی کا یہ واقعہ رونماء ہوا ہے جو پہلے ہی اپنے رویئے کی وجہ سے بدنام ہیں۔ ان کی اس مذموم حرکت کی وجہ سے ناروے جیسے پر امن اور کثیر الثقافتی ملک کی اقوام عالم میں بدنامی ہوئی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ناروے کے سفیر کی دفترخارجہ طلبی، قرآن کی بے حرمتی پر احتجاج ریکارڈ - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
پاکستان مشکل میں ہو تو قرضوں کی واپسی کا تقاضا نہیں کریں گے، چینی سفیراسلام آباد: چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہا کہ چین نے ہمیشہ سیاسی مقاصد اور مخصوص حکومتوں سے بالاتر ہو کر پاکستان کی مدد کی، پاکستان مشکل میں ہو تو قرضوں کی واپسی کا تقاضا نہیں کریں گے۔
مزید پڑھ »
Roznama Dunya: روزنامہ دنیا :- پاکستان:- امریکی بیان حیران کن، پروپیگنڈا کا ازالہ کرنا ہوگا:چینی سفیر
مزید پڑھ »
Roznama Dunya: روزنامہ دنیا :- پاکستان:-قرآن پاک کی بے حرمتی پر پاکستان کا سخت رد عمل, ناروے کے سفیر کی طلبی
مزید پڑھ »
دلخراش واقعہ پر پاکستان میں تعینات نارویجن سفیر کی شدید مذمتاسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے گزشتہ روز نارویجن سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے انھیں واقعے کیخلاف شدید احتجاج ریکارڈ کرتے ہوئے مسلمانوں کے جذبات سے آگاہ کیا گیا تھا۔
مزید پڑھ »