شہباز شریف نے ایک دفعہ پھر تحریک انصاف کو سیاسی محاذ پر شکست دے کر اپنی طاقتوری سمت کو ظاہر کیا ہے۔ فائنل کال کی ناکامی اور اس میں حکومت کی فتح نے شہباز شریف کو ایک طاقتورین وزیر اعظم بنا دیا ہے۔
انھوں نے ایک دفعہ پھر تحریک انصاف کو سیاسی محاذ پر شکست دی ہے۔ اگر دیکھا جائے تو جب سے شہباز شریف وزیر اعظم بنے ہیں انھوں نے ہر محاذ پر تحریک انصاف اور بانی تحریک انصاف کو شکست دی ہے۔ لیکن فائنل کال کی ناکامی اور اس میں حکومت کی فتح نے شہباز شریف کو ایک طاقتور ترین وزیر اعظم بنا دیا ہے۔ انھوں نے اپوزیشن کی احتجاجی سیاست کو شکست دے دی ہے بلکہ اسٹبلشمنٹ کے ساتھ بہترین تعلقات کو بھی ظاہر کیا ہے۔
لیکن یہ کہنا بھی غلط نہ ہوگا کہ گنڈا پور اور بشریٰ بی بی کے ڈی چوک سے بھاگنے کا بھی وزیر اعظم شہباز شریف کو سیاسی طور پر بہت فائدہ ہوا ہے۔ یہ دونوں ان کے سیاسی حریف تھے اور ان کے دونوں سیاسی حریف ایک ہی معرکہ میں ان سے شکست کھا گئے۔ میں یہ بات اس لیے کہہ رہا ہوں کہ دونوں شہباز شریف کو وزارت عظمی سے اتارنے کے لیے آئے تھے۔ وہ حکومت ختم کرنا چاہتے تھے۔
اچھے بھلے سمجھدار لوگ بھی کہتے دکھائی دیے کہ آپ کو نہیں پتہ بات چیت جاری ہے۔ لیکن فائنل کال کی ناکامی نے اس سارے تاثر اور ایسی تمام چہ میگوئیوں کو ختم کر دیا ہے۔ تحریک انصاف بانی تحریک انصاف اور اسٹبلشمنٹ کے درمیان خلیج بہت وسیع ہو گئی ہے۔ جس کا بھی سیاسی فائدہ شہباز شریف کو ہی ہوا ہے۔ شہباز شریف نے جب وزارت عظمیٰ سنبھالی تھی تو ایک رائے تھی کہ یہ ایک کمزور حکومت ہو گی۔ ایک طرف اتحادیوں کا دباؤ اور دوسری طرف اپوزیشن شہباز شریف ہر وقت ایک پل صراط پر چل رہے ہوں گے۔ اگر اتحادیوں سے نبٹیں گے تو اپوزیشن پکڑ لے گی اور اپوزیشن سے نبٹیں گے تو کوئی نہ کوئی اتحادی پکڑ لے گا۔ واضح اکثریت نہ ہونے سے وہ عددی طور پر بھی کمزور ہوں گے اور سیاسی طور پر بھی کمزور ہوں گے۔ لیکن آج انتخابات کے دس ماہ بعد ہی انھوں نے ایک کمزور حکومت کو مضبوط حکومت میں تبدیل کر دیا ہے۔ اتحادیوں کو بھی ساتھ رکھا...
شہباز شریف وزیر اعظم تحریک انصاف سیاسی ناکامی اسلام آباد ڈی چوک کال فائنل کال
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
شہباز شریف ایک مضبوط وزیر اعظمفائنل کال کی ناکامی سے حکومت مضبوط ہوئی ہے اور شہباز شریف ایک مضبوط وزیر اعظم کے طور پر ابھرے ہیں۔
مزید پڑھ »
بیلا روس کے صدر تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئےوزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار، وزیر داخلہ نے نور خان ایئربیس پر مہمان صدر کا پرتپاک استقبال کیا
مزید پڑھ »
صدر اور وزیر اعظم کا خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسیندہشتگردی کی عفریت کے مکمل خاتمے تک اس کے خلاف جنگ جاری رکھیں گے:وزیر اعظم شہباز شریف
مزید پڑھ »
پرائم مینستر شباز شریف نکاشہ کے شہری کے ملکیت کی تربیت کے لئے کام برپائی کا تسلیم کرتے ہوئے ایک ممبریں 100,000 پینڈے کے تصور کو نشانہ بنایاپاکستان کے وزیر اعظم شباز شریف نے نئی شہری کے ملکیت کی تربیت کے لئے کام برپائی کا تسلیم کرتے ہوئے ایک ممبریں 100,000 پینڈے کے تصور کو نشانہ بنایا۔ ایک بیان میں، وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان سٹوک ایکسچینج (PSX) میں ہسپریر کے بمیل کے باوجود، یہ عام امتیازی ملکیت کے ممبریں کے طور پر توجہ مبذول ہے۔ وہ وزارت کے اقتصادی ٹیم اور متعلقہ اداروں کو بھی مدح کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک ممبریں 100,000 پینڈے کے گہرائی کے لئے کام برپائی کرتے ہیں۔
مزید پڑھ »
وزیراعظم نے ملائیشیا کے وزیر اعظم کو ہر ممکنہ مدد کی پیشکش کیوزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملائیشیا کے وزیر اعظم داتو سری انور ابراہیم کو ہر ممکنہ مدد کی پیشکش کی اور انسانی امداد کی ٹیم کو ملائیشیا کی طرف بھیجی۔
مزید پڑھ »
نیدرلینڈز کا اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری پر عمل کرنے کا عندیہعالمی فوجداری عدالت نے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔
مزید پڑھ »