شہبازشریف کا آٹے ، چینی بحران کی رپورٹ پرکارروائی کا مطالبہ Lahore CMShehbaz Demands Action Against People Responsible Wheat Sugar Crisis pmln_org president_pmln MoIB_Official ImranKhanPTI PMLN pid_gov
میت کو غسل دینے سے کرونا وائرس پھیلنے کا اندیشہ ہے: وزارت صحت
تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایف آئی اے کی رپورٹ میں سنگین انکشافات کیے گئے ہیں، اس رپورٹ کی بنیاد پر کارروائی ہونی چاہیے۔یہ رپورٹ وزیرِ اعظم عمران خان اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف فردِ جرم ہے۔ شہباز شریف نے مزید کہا کہ دیکھتے ہیں کہ وزیرِ اعظم عمران خان جو ای سی سی کے چیئرمین بھی ہیں، اپنے اور اپنے وزیر اعلیٰ کے خلاف اس بڑے پیمانے پر ہونے والی کرپشن اور اقربا پروری پر کیا سزا مقرر...
واضح رہے کہ گزشتہ روز گندم اور چینی بحرا ن پر ہونے والی تحقیقاتی رپورٹ ایف آئی اے کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دی گئی ۔ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ چینی کے بحران کا سب سے زیادہ فائدہ حکمران جماعت کےرہنما جہانگیر ترین نے اٹھایا جبکہ فائدہ اٹھانے والوں میں دوسرے نمبر پر وفاقی وزیر خسرو بختیار کے رشتہ داررہے، جبکہ حکمران اتحاد میں شامل مونس الٰہی کی کمپنیوں کا پیسے بنانے میں تیسرا نمبر رہا...
رپورٹ میں کہا گیا کہ وفاق اور صوبوں کے غلط اندازے کے باعث بحران پیدا ہوا،ایم ڈی پاسکو کی گندم خریداری کی رپورٹ درست نہیں تھی،چینی برآمد کرنے کا فیصلہ درست نہیں تھا ،چینی برآمد کرنے والوں نے دوطرح سے پیسے بنائے،چینی پر سبسڈی کی مد میں رقم وصول کی اور قیمت بڑھنے کا بھی فائدہ اٹھایا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ دسمبر 2018 سے جون2019 تک چینی کی قیمت میں 16روپے فی کلو اضافہ ہوا، شوگر ایڈوائزری بورڈ وقت پر فیصلے کرنے میں ناکام رہا۔اس عرصے کے دوران کوئی نیا ٹیکس نہیں لگایا گیا۔موجودہ اسٹاک اور ضرورت تقریبا...
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ وزارت فوڈ سکیورٹی نے ای سی سی کو غلط اعدادوشمار پر گندم برآمد کرنے کا مشورہ دیا،وزارت فوڈ سکیورٹی کا گزشتہ سال گندم برآمد کرنے کا فیصلہ غیردانشمندانہ تھا۔نجاب حکومت نے پچھلے سال 20 سے22 دن کی تاخیر سے گندم کی خریداری کی،آٹا بحران میں منافع کمانے والی ملز کا آڈٹ کیا جائے،پنجاب فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے پولٹری فیڈ کے لیے گندم کی فروخت کی اجازت دی،حکومت پنجاب نے ایک سال میں فوڈ ڈیپارٹمنٹ میں غلط تقرریاں کیں،پنجاب میں ایک سال میں 4فوڈسیکرٹری تبدیل کیے گئے،پنجاب فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی طلب...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
گندم چینی بحران رپورٹ وزیراعظم اور وزیراعلی پنجاب کے خلاف فرد جرم ہے،شہبازشریف - ایکسپریس اردودیکھتے ہیں وزیراعظم اپنے اور وزیراعلی بزدار کے خلاف کیا سزا مقرر کرتے ہیں، صدر (ن) لیگ
مزید پڑھ »
چینی بحران کی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، جہانگیر ترین کے ملوث ہونے کا انکشاف - ایکسپریس اردوجہانگیر ترین نے چینی بحران میں 56 کروڑ اور خسرو بختیار کے رشتہ دار نے 45 کروڑ روپے کمائے، تحقیقاتی رپورٹ
مزید پڑھ »
شہبازشریف کاآٹا اورچینی بحران سےمتعلق رپورٹ پر کارروائی کا مطالبہ'دیکھتے ہیں کہ وزیراعظم اپنے اور اپنے وزیر اعلیٰ کیخلاف کیا سزا مقرر کرتے ہیں ؟' تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »
شہباز شریف کا چینی اورگندم کی قیمتوں میں اضافے کی رپورٹ پر کارروائی کا مطالبہ
مزید پڑھ »
چینی اور آٹا بحران رپورٹ: اہم حکومتی اور سیاسی شخصیات ذمہ دار قرارپاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے کی رپورٹ میں ملک میں ماضی قریب میں پیدا ہونے والے چینی کے بحران کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اس بحران سے فائدہ اٹھانے والوں میں تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کے علاوہ دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما بھی شامل ہیں۔
مزید پڑھ »