شہباز شریف نے کس کس کے نام تجویز کئے؟ تفصیلات جانیئے:AajUpdates AajNews
اسلام آباد:قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے خط کے ذریعے وزیراعظم عمران خان کو چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے 3نام تجویز کردیئے۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے وزیراعظم عمران خان کے نام خط کے ذریعے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے ناصر محمود کھوسہ، جلیل عباس جیلانی اور اخلاق احمد تارڑ کے نام بھجوائے ہیں۔ خط میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 213 ٹو اے کا تقاضا ہے کہ وزیراعظم اپوزیشن لیڈر سے مشاورت کرے۔ وزیراعظم اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے پارلیمانی کمیٹی کو چیف الیکشن کمشنر کی تقرری یا سماعت کے لیے نام بھجواتا ہے،امید ہے کہ ان افراد کی اہلیت کی پذیرائی کی جائے گی۔
شہباز شریف کی جانب سے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کے پانچ نومبر کے مراسلے کے جواب میں ایک اور خط ارسال کیا گیا ہے جس میں سندھ اور بلوچستان سے الیکشن کمشن کے ارکان کی تقرری کے لیے 3،3نام بھی تحریر ہیں۔بلوچستان سے شاہ محمود جتوئی ایڈووکیٹ، سابق ایڈووکیٹ جنرل محمد روف عطاء اور راحیلہ درانی کے نام تجویز کئے گئے ہیں۔اپوزیشن لیڈر کے ڈائریکٹر محب علی پھل پوٹو نے چئیرمین سینٹ اور سپیکرقومی اسمبلی کے سیکریٹریوں کو خط ارسال کیا...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
شہباز شریف نے الیکشن کمیشن عہدیداران کے نام وزیراعظم کو ارسال کردیے - Pakistan - Dawn News
مزید پڑھ »
چیف الیکشن کمشنر کی تقرری؛ شہباز شریف نے 3 نام وزیر اعظم کو بھجوادیئے - ایکسپریس اردوشہباز شریف نے نئے چیف الیکشن کمشنر کے لیے ناصرمحمود کھوسہ، جلیل عباس جیلانی اور اخلاق احمد تارڑ کے نام تجویز کردیئے
مزید پڑھ »
شہباز شریف کا وزیراعظم کو خط، چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے 3 نام بھجوا دئیے
مزید پڑھ »
چیف الیکشن کمشنر: شہباز شریف نے تین نام تجویز کر دیےشہباز شریف کی جانب سے وزیرِ اعظم عمران خان کو سابق سول سرونٹ ناصر محمود کھوسہ، سابق سفیر جلیل عباس جیلانی اور سابق سیکرٹری وزارتِ انفارمیشن ٹیکنالوجی اخلاق احمد تارڑ کے نام تجویز کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھ »