بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایوشمان کھرانہ نے حالیہ انٹرویو میں اپنے ماضی کی غلطیوں کے حوالے سے کھل کر بات چیت کی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ انڈسٹری کے گلوکار و اداکار ایوشمان کھرانہ نے حالیہ انٹرویو میں اپنے ماضی کی غلطیوں کے حوالے سے کھل کر بات چیت کی۔
بالی ووڈ اداکار ایوشمان کھرانہ نے کہا کہ چھوٹی عمر میں ضرورت سے زیادہ شہرت مل جائے تو سے ڈیل کرنا مشکل ہوجاتا ہے، مجھے یاد ہے کہ 2004 میں، میں نے ریئلٹی شو ’روڈیز‘ کا سیزن 2 جیتنے کے بعد اپنی بچپن کی محبت طاہرہ کشیپ سے بریک اپ کرلیا تھا۔ اداکار و گلوکار نے کہا کہ اس سے قبل کبھی مجھے اتنی شہرت نہیں ملی تھی، ہر لڑکی کی توجہ مجھ پر تھی، اس وقت میں چندریگڑھ کا ہیرو بن گیا تھا، اسی شہرت کے نشے میں آکر میں نے اس وقت کی گرل فرینڈ اور موجودہ اہلیہ سے رشتہ ختم کردیا تھا۔
ایوشمان نے کہا کہ ’ میں نے طاہرہ نے کہا کہ میں اپنی زندگی جینا چاہتا ہوں اور یہ کہہ کر میں نے اس سے رشتہ ختم کردیا تھا لیکن 6 ماہ کے بعد مجھے اپنی غلطی کا احساس ہوا تو میں نے طاہرہ سے معافی مانگی اور اپنا رشتہ ایک بار پھر بحال کیا ‘۔ واضح رہے کہ ایوشمان کھرانہ اور ان کی بچپن کی محبت طاہرہ کشیپ 2008 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے، اب اس جوڑی کے دو بچے ایک بیٹا اور ایک بیٹی ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
بارسلونا کے فینز نے اپنی ہی فٹبال ٹیم کی بس پر حملہ کر دیا!بارسلونا کے شائقین نے غلطی سے اپنی ہی ٹیم کی بس پردھاوا بول دیا، مداح پیرس سینٹ جرمن کے ہاتھوں میچ ہارنے کے بعد آپے سے باہر ہوئے۔
مزید پڑھ »
آسٹریلیا میں اپنی فحش اداکارہ گرل فرینڈ کو دھوکہ دینے والا جھوٹا شخص اپنا ہی ...کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک)آسٹریلیا میں ایک آدمی نے کسی اور لڑکی سے ملنے جانے کے لیے اپنی گرل فرینڈ سے بون کینسر لاحق ہونے کا سنگین جھوٹ بولا مگر بعد ازاں ایسی غلطی سے پکڑا گیا کہ سن کر آپ کے لبوں پر بے اختیار مسکراہٹ پھیل جائے گی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق اس آدمی کی گرل فرینڈ کوئی اور نہیں بلکہ آسٹریلیا کی معروف فحش فلموں کی اداکارہ ہیلے ہے، جس نے یہ واقعہ...
مزید پڑھ »
بچے زیادہ ہونے چاہئیں: یاسر حسینیاسر حسین نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے رمضان شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے بچے پیدا کرنے سے متعلق اپنی ذاتی رائے کا اظہار کیا۔
مزید پڑھ »
والد کی جانب سے چیلنج، بیٹے نے نوٹ جوڑنے کیلئے دن رات ایک کر دیےوالد نے دفتر میں غلطی سے ایک پرانے لفافے کو پیپر شریڈر میں ڈال دیا جس میں 10,000 ین کا نوٹ موجود تھا
مزید پڑھ »
5 جون سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندیلاہور : پنجاب میں 5 جون سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پر پابندی کا فیصلہ کرلیا گیا اور عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ شہری کپڑے اور کاغذ کے تھیلے استعمال کریں۔
مزید پڑھ »
کاکول ٹریننگ کیمپ پر کرکٹرز نے کیا کہا؟ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اور دیگر سیریز کی تیاریوں کے لیے کاکول میں لگایا گیا فٹنس کیمپ اختتام پذیر ہوگیا قومی کرکٹرز نے اس سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا۔
مزید پڑھ »