شہری نے اپنے ہی گھر کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دے ڈالی، پولیس کی دوڑیں

پاکستان خبریں خبریں

شہری نے اپنے ہی گھر کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دے ڈالی، پولیس کی دوڑیں
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 39 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 19%
  • Publisher: 63%

شہری نے اپنے ہی گھر کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دے ڈالی، پولیس کی دوڑیں مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu

لندن: برطانیہ میں نامعلوم شہری نے اپنے ہی گھر کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی دے ڈالی جس کے بعد خطرے کے پیش نظر اطراف میں قائم اسکول کو خالی کرالیا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ برطانوی شہر والیسی میں پیش آیا، جہاں ایک نامعلوم ملزم نے اپنی ہی گھر کو بارودی مواد سے اڑانے کی دھمکی دی جس کے بعد پولیس کی دوڑیں لگ گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ کے اطراف میں قائم پرائمری اسکول کے اسٹاف اور بچوں کو بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ ملزم کی گرفتاری سمیت دیگر پہلوؤں پر کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ اداروں کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، تاہم واقعے کے حوالے سے تفصیلات اب تک سامنے نہیں آئیں۔ پولیس تاحال جائے وقوعہ پر موجود ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے ہرممکن کوششیں کررہی ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے علاقے کو بھی سیل کردیا ہے۔ اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ ملزم نے گھر کو دھماکے سے اڑانے کی دھمکی کس طرح دی، تحریری پیغام تھا کہ پھر فون کال یہ کہنا بھی قبل از وقت ہوگا۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

arynewsud /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

اسلامی تعاون تنظیم کی بھارت میں مسلمانوں پر تشدد کے واقعات کی مذمتاسلامی تعاون تنظیم کی بھارت میں مسلمانوں پر تشدد کے واقعات کی مذمت
مزید پڑھ »

وزیراعلیٰ پنجاب کی بھارت میں مسلم کش فسادات کے واقعات کی مذمتوزیراعلیٰ پنجاب کی بھارت میں مسلم کش فسادات کے واقعات کی مذمتعثمان بزدار نے مودی سرکار کو خبر دار کردیا تفصیلات جانیئے:AajNews AajUpdates
مزید پڑھ »

معیشت کی بہتری کے ثمرات عام آدمی کو پہنچانے کی بھرپور کوشش ہے، وزیراعظم عمران خانمعیشت کی بہتری کے ثمرات عام آدمی کو پہنچانے کی بھرپور کوشش ہے، وزیراعظم عمران خاناسلام آباد: (دنیا نوز) وزیرِاعظم عمران خان نے معاشی اعشاریوں میں بہتری پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھرپور کوشش ہے کہ معیشت کی بہتری کے ثمرات عام آدمی کو میسر آئیں۔ ماضی کی حکومتوں کی بد انتظامی کا خمیازہ آج عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔
مزید پڑھ »

افغانستان میں قیام امن کے لیے دنیا پاکستان کے کردار کی معترف ہے: شاہ محمودافغانستان میں قیام امن کے لیے دنیا پاکستان کے کردار کی معترف ہے: شاہ محمود
مزید پڑھ »

مسلمانوں کے حق میں بولنا سوارا بھاسکر کو مہنگا پڑگیا - ایکسپریس اردومسلمانوں کے حق میں بولنا سوارا بھاسکر کو مہنگا پڑگیا - ایکسپریس اردوسوارا بھاسکر نے مودی سرکار کے علاوہ بھارتی پولیس اور سپریم کورٹ پر بھی شدید نکتہ چینی کی تھی
مزید پڑھ »

مسلمانوں کے حق میں بولنا بالی ووڈاداکارہ سوارا بھاسکر کو مہنگا پڑگیا، نئی پریشانیمسلمانوں کے حق میں بولنا بالی ووڈاداکارہ سوارا بھاسکر کو مہنگا پڑگیا، نئی پریشانینئی دہلی (ویب ڈیسک)دہلی میں حالیہ مسلم کش فسادات کے اصل ذمہ داران کو گرفتار کرنے کے
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-03-16 01:31:21