قائد کے موچکو مشرف کالونی میں گھر سے ملنے والی عائشہ کی لاش کا معما حل کر کے پولیس نے کرایہ دار میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے مقتولہ عائشہ کو گھر میں اکیلا پاکر اسے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا۔
شہر قائد میں حاملہ خاتون کے قتل کا معما حل ہوگیا، جس میں کرایہ دار میاں بیوی نے لوٹ مار کرتے ہوئے مکان مالکن کو جان سے مار دیا۔انویسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماری پولیس نے موچکو مشرف کالونی میں گھر سے ملنے والی عائشہ کی لاش کا معما حل کر کے میاں بیوی کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان نے مقتولہ عائشہ کو گھر میں اکیلا پاکر اسے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت نواب خان ولد احمد علی اور اس کی اہلیہ رخسانہ کے نام سے کی گئی ، جنہوں نے اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے عائشہ کو تشدد کے بعد قتل کیا تھا اور اس کے پہنے ہوئے طلائی زیورات بھی چھین کر فرار ہوگئے تھے ۔
گرفتار میاں بیوی مقتولہ کے گھر کے ایک پورشن میں کرایہ پر رہائش پذیر تھے جب کہ ملزمہ کا مقتولہ کے گھر پر آنا جانا تھا، جو زیور اور پیسوں کی لالچ میں واردات کر گئے۔ مقتولہ عائشہ 8 ماہ کی حاملہ تھی ۔اسلام آباد میں سیاسی سرگرمی کا معاملہ؛ دفعہ 144 پہلے ہی نافذ ہے، انتظامیہپنجاب بھر میں جلسے اور جلوسوں پر پابندی، دفعہ 144 نافذراکیش روشن کینسر سے کیسے صحتیاب ہوئے؟ فلمساز کا انکشافپی ٹی آئی کے صوابی جلسے کی تیاریاں کس طرح ہورہی ہیں؟ ویڈیو دیکھیںخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ...
MURDER LOOT ARRESTS WOMAN PREGNANCY
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
شہر قائد میں نوجوان کا قتل، سوتیلے باپ نے قتل کا چکر ہےشہر قائد میں سائٹ سپر ہائی وے احسن آباد کے قریب نور محمد گوٹھ میں ایک نوجوان کی ہاتھ پاؤں بندھی مدفن لاش برآمد ہوئی ہے۔ مقتول کی شناخت اسد ولد عابد حسین کے نام سے ہوئی، جو پیشے سے نائی تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی والدہ نے اپنے شوہر توقیر پر قتل کا الزام عائد کیا ہے۔ توقیر مقتول کا سوتیلا باپ تھا، جو اپنی تین بیٹیوں کو ساتھ لے کر فرار ہو گیا ہے۔
مزید پڑھ »
کراچی: گھر سے خاتون کی کمبل میں لپٹی ہوئی لاش برآمدپولیس نے آلہ قتل برآمد کرلیا، خاتون کا شوہر واقعہ کے بعد سے غائب ہے
مزید پڑھ »
انڈیا میں حاملہ خاتون کے پیٹ میں موجود بچے کے پیٹ میں بھی بچہ پایا گیاایک حاملہ خاتون کے پیٹ میں موجود بچے کے پیٹ میں ایک اور بچہ پایا گیا۔ یہ ایک نایاب طبی حالت ہے جسے 'فیٹس ان فیٹو' کہا جاتا ہے جس میں ایک بچے کے پیٹ میں ایک اور بچہ موجود ہوتا ہے۔ ڈاکٹر اب حاملہ خاتون کی ڈیلیوری کے بعد ہی بچے کے پیٹ سے اسے نکالنے کا فیصلہ کریں گے۔
مزید پڑھ »
کراچی: چھ ماہ بعد گھر آنے والی بہن کے قتل کا مقدمہ بھائی کیلاف درجشاہین کے قتل کا مقدمہ شہباز کیخلاف بڑے بھائی بابرک خان کی مدعیت میں درج
مزید پڑھ »
سرور روڈ میں سونا اور نقد چوری کا معما حل، ملزمہ ماہ نور اور ساتھی گرفتارسرور روڈ کے علاقے میں ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا 60 تولہ سونا اور لاکھوں روپے نقد چوری کا معما حل کرلیا گیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ بشریٰ نثار کی سربراہی میں انچارج انویسٹی گیشن تھانہ سرور روڈ نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ ماہ نور خالق کو ساتھی جام شان سمیت گرفتار کرلیا گیا ۔ ملزمان سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا 55 تولہ سونے کے زیورات اور 4لاکھ نقدی برآمد کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق ملزمہ مدعی مقدمہ انجم اقبال کی گھریلو ملازمہ تھی، جو ساتھی کے ساتھ مل کر گھر سے زیورات اور نقدی چوری کرکے فرار ہوگئی تھی۔ ملزمان کو ہیومن انٹیلی جنس سمیت سی سی ٹی وی کیمروں اور آئی ٹی ایکسپرٹ کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔
مزید پڑھ »
بھارت میں آفس کے باہر خاتون کے قتل میں ملزم کو گرفتاربھارت کے پونے میں 28 سالہ خاتون کو 30 سالہ ساتھی ورکر نے آفس کے باہر پارکنگ میں تیز دھار آلے سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ مقتولہ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔ پولیس نے کرشنا کنوجا نامی ملزم کو گرفتار کرلیا ہے جس نے پولیس کو بتایا کہ مقتولہ میرے ساتھ آفس میں کام کرتی تھی اور مختلف اوقات میں والد کی بیماری کا جھوٹا بہانہ کرکے رقم بٹوری۔
مزید پڑھ »