کراچی: گھر سے خاتون کی کمبل میں لپٹی ہوئی لاش برآمد

پاکستان خبریں خبریں

کراچی: گھر سے خاتون کی کمبل میں لپٹی ہوئی لاش برآمد
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 64 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 29%
  • Publisher: 53%

پولیس نے آلہ قتل برآمد کرلیا، خاتون کا شوہر واقعہ کے بعد سے غائب ہے

اورنگی ٹاؤن میں گھر سے خاتون کی چند روز پرانی گلا کٹی کمبل میں لپٹی ہوئی لاش ملی جبکہ پولیس نے آلہ قتل برآمد کرلیا، خاتون کا شوہر واقعہ کے بعد سے غائب ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیر آباد کے علاقے اورنگی ٹاؤن صدیق اکبر محلہ میں گھر سے خاتون کی تعفن زدہ گلا کٹی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر کرائم سین یونٹ کو طلب کرلیا جبکہ مقتولہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا۔ ایس ایچ او پیر آباد امتیاز میر جت نے بتایا کہ گھر سے تعفن اٹھنے پر مالک مکان نے پولیس کو اطلاع دی تو گھر کے دروازے پر تالا لگا ہوا تھا جسے توڑ کر پولیس اندر داخل ہوئی تو کمرے میں کمبل کے اندر سے خاتون کی تعفن زدہ گلا کٹی ہوئی لاش ملی جو کہ 5 روز پرانی معلوم ہوتی ہے جبکہ پولیس کو کمرے سے آلہ قتل تیز دھار آلہ بھی مل گیا ہے جسے قبضے میں لے لیا گیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ مقتولہ کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ہے جبکہ مقتولہ کے شوہر عبدالسلام نے مذکورہ ایک کمرے کا مکان 6 ماہ قبل کرائے پر لیا تھا۔ مقتولہ اور اس کے شوہر کا آبائی تعلق خیبر پختونخواہ سے ہے جبکہ مقتولہ کا شوہر عبدالسلام آن لائن بائیک رائیڈر ہے جو کہ واقعہ کے بعد سے پراسرار طور پر غائب ہے جس سے شبہ ہے کہ وہ بیوی کے قتل میں مبینہ طور پر ملوث ہوسکتا ہے۔پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد مقتولہ کی لاش تلاش ورثا اور شناخت کی غرض سے سرد خانے میں رکھوا دی ہے اور اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے۔کراچی: ٹرین کی ٹکر سے سیکیورٹی گارڈ جاں بحقکراچی: ٹریفک حادثے میں نوجوان جاں بحق، 3 کمسن بہن بھائی زخمیگزشتہ مالی سال، حکومتی قرضے قابل...

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کراچی کے لاپتہ تاجر کی پتھر بندھی سمندر میں ڈوبی ہوئی لاش برآمدکراچی کے لاپتہ تاجر کی پتھر بندھی سمندر میں ڈوبی ہوئی لاش برآمدتاجر آصف 29 جنوری سے لاپتہ تھا جس کی لاش سی وی کے قریب سے برآمد ہوئی
مزید پڑھ »

امریکی خاتون کراچی میں محبت کی وجہ سے پھنس گئیامریکی خاتون کراچی میں محبت کی وجہ سے پھنس گئیایک امریکی خاتون کراچی میں اپنے lover کے گھر کے باہر بیٹھی ہوئی ہے کیونکہ وہ شادی کا دعویٰ کرتی ہے جس کی انکار کیا گیا ہے۔
مزید پڑھ »

پاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی لڑکی نے ایئرپورٹ پر ہنگامہ کیاپاکستانی نوجوان کی محبت میں کراچی آنے والی لڑکی نے ایئرپورٹ پر ہنگامہ کیاامریکی خاتون نے پاکستانی نوجوان سے محبت میں ناکامی پر کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامہ آرائی کی۔
مزید پڑھ »

معروف بھارتی گٹارسٹ کی گھر سے لاش برآمدمعروف بھارتی گٹارسٹ کی گھر سے لاش برآمدپولیس نے گٹارسٹ کی موت کو خودکشی کا معاملہ قرار دیا ہے
مزید پڑھ »

کراچی سے لاپتا بچے صارم کی لاش گھر کے قریب زیرزمین ٹینک سے برآمدکراچی سے لاپتا بچے صارم کی لاش گھر کے قریب زیرزمین ٹینک سے برآمدبچے کو کسی نے ٹینک میں گرایا یا حادثی طور پر گرا، پولیس نے تحقیقات شروع کردی
مزید پڑھ »

کراچی میں فٹ پاتھ کے مکینوں کیلئے خوشیوں کا پیغام آگیاکراچی میں فٹ پاتھ کے مکینوں کیلئے خوشیوں کا پیغام آگیاایکسپریس نیوز پر رپورٹ نشر ہونے کے بعد مخیر افراد کی جانب سے کمبل تقسیم
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-21 07:52:06