شہر قائد میں نوجوان کا قتل، سوتیلے باپ نے قتل کا چکر ہے

News خبریں

شہر قائد میں نوجوان کا قتل، سوتیلے باپ نے قتل کا چکر ہے
殺ہ، سوتیلا باپ، انصاف، پولیس، والدہ
  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 45 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 53%

شہر قائد میں سائٹ سپر ہائی وے احسن آباد کے قریب نور محمد گوٹھ میں ایک نوجوان کی ہاتھ پاؤں بندھی مدفن لاش برآمد ہوئی ہے۔ مقتول کی شناخت اسد ولد عابد حسین کے نام سے ہوئی، جو پیشے سے نائی تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی والدہ نے اپنے شوہر توقیر پر قتل کا الزام عائد کیا ہے۔ توقیر مقتول کا سوتیلا باپ تھا، جو اپنی تین بیٹیوں کو ساتھ لے کر فرار ہو گیا ہے۔

شہر قائد میں سائٹ سپر ہائی وے احسن آباد کے قریب نور محمد گوٹھ میں ایک نوجوان کی ہاتھ پاؤں بندھی مدفن لاش برآمد ہوئی ہے۔ ایدھی حکام کے مطابق مقتول کی شناخت اسد ولد عابد حسین کے نام سے ہوئی، جو پیشے سے نائی تھا اور تین ماہ قبل ہی اسلام آباد سے کراچی آیا تھا۔ ایدھی حکام کے مطابق مقتول کا گلا تیز دھار آلے سے کٹا گیا تھا۔ لاش کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول کی والدہ نے اپنے شوہر توقیر پر قتل کا الزام عائد کیا ہے۔ توقیر مقتول کا سوتیلا باپ تھا،

جو اپنی تین بیٹیوں کو ساتھ لے کر فرار ہو گیا ہے۔ مقتول کی والدہ نے بتایا کہ وہ 15 سال قبل توقیر سے شادی کے بعد کراچی منتقل ہوئی تھی، جبکہ مقتول حال ہی میں اسلام آباد سے اپنی ماں سے ملنے آیا تھا۔مقتول کی والدہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسد نے اپنے سوتیلے باپ سے کہا تھا کہ اس گھر میں اس کا پیسہ لگا ہے اور اسے ماں کے نام کیا جائے، جس پر دونوں میں تنازع چل رہا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی والدہ بنگلے میں بطور ماسی کام کرتی تھی اور دو دن بعد جب وہ گھر واپس آئی تو وہاں کوئی موجود نہیں تھا۔ گھر کے ایک کمرے میں کھدائی دیکھ کر شک ہوا تو مزید جانچ کے بعد لاش برآمد ہوئی۔ والدہ کے مطابق گھر میں پڑی ہوئی ریت میں کمبل دبا ہوا دکھا، جب میں نے کمبل کھینچا تو اس میں میرے بیٹے کی لاش تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ مقتول کی والدہ نے انصاف کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ ان کے بیٹے کے قتل میں اس کا سوتیلا باپ ملوث ہے

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

ExpressNewsPK /  🏆 13. in PK

殺ہ، سوتیلا باپ، انصاف، پولیس، والدہ

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

سندھ پولیس کی کارکردگی رپورٹ 2024سندھ پولیس کی کارکردگی رپورٹ 2024سندھ پولیس نے سال 2024 میں ڈکیتی مزاحمت پر قتل کے کیسز میں نمایاں کمی کا اعلان کیا ہے۔
مزید پڑھ »

برطانیہ میں 2 خواتین پر حملے کی کیس میں کرمنالوجی طالب علم کو قصوروار پایا گیابرطانیہ میں 2 خواتین پر حملے کی کیس میں کرمنالوجی طالب علم کو قصوروار پایا گیانوبختہ، برطانیہ میں دو خواتین پر چاقو سے حملہ کرنے والے شعبہ کرمنالوجی کے ایک طالب علم کو بے مطلب قتل اور اقدامِ قتل کے جرائم کا قصوروار پایا گیا ہے۔
مزید پڑھ »

رچرڈ گرینل کا ضمیر صرف سامراجی مقاصد پورے کرنے کیلیے جاگتا ہے، خواجہ سعد رفیقرچرڈ گرینل کا ضمیر صرف سامراجی مقاصد پورے کرنے کیلیے جاگتا ہے، خواجہ سعد رفیقفلسطینیوں کے قتل عام پر امریکی نمائندہ خصوصی کا ضمیر اب بھی مردہ ہے، لیگی رہنما
مزید پڑھ »

سیکیورٹی گارڈ کی باصلاحیت بیٹی انٹرنیشنل کرکٹر بن گئیسیکیورٹی گارڈ کی باصلاحیت بیٹی انٹرنیشنل کرکٹر بن گئی15 سالہ بولر شہر بانو نے نیپال کے خلاف انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا ہے
مزید پڑھ »

شہر قائد میں دوست نے دوست کو فائرنگ کر کے قتل کر دیاشہر قائد میں دوست نے دوست کو فائرنگ کر کے قتل کر دیاکراچی میں قائدآباد کے علاقے لانڈھی شیرپاؤ کالونی میں ایک شخص نے اپنے دوست کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔
مزید پڑھ »

جنید خان نے بچپن میں ڈسلیکسیا کا شکار ہونے کا انکشاف کیاجنید خان نے بچپن میں ڈسلیکسیا کا شکار ہونے کا انکشاف کیاعامر خان کے بیٹے جنید خان نے بالی ووڈ کی فلم مہاراج میں ڈیبیو کیا ہے اور اب انہوں نے بچپن میں ڈسلیکسیا کا شکار ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-21 00:24:56