شہر لاہور کا بڑا منصوبہ، اورنج لائن ٹرین کی آزمائشی سروس کا آغاز
لاہور: شہر لاہور کا بڑا منصوبہ اورنج لائن ٹرین کی آزمائشی سروس کا آغاز کر دیا گیا۔ وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان، وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان بھی ٹرین پر سوار ہیں۔
اورنج ٹرین کا 25.4 کلو میٹر ٹریک ایلی ویٹیڈ جبکہ 1.72 کلومیٹر انڈر گراؤنڈ ہے، 26 سٹیشنز میں سے 24 ایلی ویٹیڈ اور 2 انڈر گراؤنڈ ہیں۔ ٹرین کی زیادہ سے زیادہ رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے مگر ٹرین اوسطاً 34.8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔ 27 کلومیٹر کا سفر 45 منٹ میں مکمل ہوگا، روزانہ اوسطاً 2 لاکھ افراد سفر کرسکیں گے۔ جین مندر اور شالیمار سٹیشن کو تاریخی ورثے کی مانند بنایا گیا ہے۔
16 مئی 2018 کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ڈیزل پر چلنے والے لوکوموٹو انجن کے ذریعے اسلام پارک سٹیشن سے لکشمی چوک سٹیشن تک اورنج ٹرین کی آزمائشی سروس کا افتتاح کیا۔ ایگزم بنک چائنہ سے 1.62 بلین ڈالر کے قرض سے بننے والی میٹرو اورنج لائن ٹرین منصوبہ پر کام کا آغاز 2 اکتوبر 2015 میں ہوا، پی سی ون کے مطابق منصوبہ 27 ماہ میں مکمل کیا جانا تھا مگر لاہور ہائی کورٹ کے حکم امتناعی، کام کی سست رفتاری اور لاگت میں ہوشربا اضافے کے باعث 50 ماہ بعد بھی منصوبہ ادھورا ہے۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
شہریت کا متنازع بل ،امریکی کمیشن کا بھارتی وزیرداخلہ امیت شاہ پرپابندی کا مطالبہواشنگٹن:امریکا کےفیڈرل کمیشن برائےعالمی مذہبی آزادی کاکہناہےبھارت میں ترمیمی شہریت کابل منظورہونےکےبعدامریکی حکومت امیت شاہ پرپابندی عائد کرے
مزید پڑھ »
ایف بی آر کا متحدہ عرب امارات کی وزارت خزانہ کو خط، بڑا مطالبہ کردیاwww.24newshd.tv
مزید پڑھ »
لاہور جانے والی ٹرین سرگودھا میں حادثے کا شکار، اسسٹنٹ ڈرائیور جاں بحقسرگودھا سے لاہور جانے والی ٹرین سرگودھا میں حادثے کا شکار ہوگئی۔ جس کے نتیجے میں اسسٹنٹ ڈرائیور وسیم جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا سے لاہور جانے والی ماڑی انڈس ٹرین نشتر آباد اسٹیشن
مزید پڑھ »
لاہور کی اورنج لائن کے افتتاح کا اصل حقدار کون؟پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب کھچی 10 دسمبر کو اورنج لائن منصوبے کے ٹیسٹ رن کا افتتاح کریں گے لیکن مسلم لیگ ن کی جانب سے افتتاحی تقریب ایک روز پہلے ہی منعقد کر دی گئی۔
مزید پڑھ »