شہزادہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم کو اسماعیلی برادری کا 50واں امام اور روحانی پیشوا مقرر کر دیا گیا ہے۔ آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک (اے کے ڈی این) کی جانب سے جاری بیان میں اس تقرری کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 'شہزادہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم کو اسماعیلی برادری کا 50 واں امام مقرر کر دیا گیا ہے۔‘ آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک نے اپنے بیان میں کہا کہ ان کی تقرری شہزادہ کریم آغا خان کی وصیت کے مطابق کی گئی ہے۔
شہزادہ رحیم الحسینی آغا خان پنجم کو اسماعیلی برادری کا 50واں امام اور روحانی پیشوا مقرر کر دیا گیا ہے۔
شہزادہ کریم آغا خان تقریباً سات دہائیوں تک اسماعیلی شیعہ برادری کے امام رہے۔ اسماعیلی ایک مسلم فرقہ ہے جس کی دنیا بھر میں آبادی تقریباً ڈیڑھ کروڑ ہے۔ ان میں پاکستان میں مقیم پانچ لاکھ سے زائد افراد بھی شامل ہیں جبکہ انڈیا، افغانستان اور افریقہ میں بھی اس فرقے کی بڑی آبادی موجود ہے۔ یاد رہے کہ سنہ 1969 میں پرنس کریم آغا خان نے ایک انگریز خاتون سے شادی کی تھی جن کا اسلامی نام سلیمہ رکھا گیا تھا۔ سلیمہ سے شہزادہ کریم آغا خان کے تین بچے زہرہ آغا خان، رحیم آغا خان اور حسین آغا خان پیدا ہوئے۔ شادی کے 26 سال بعد سنہ 1995 میں پرنس کریم اور سلیمہ کے درمیان طلاق ہو گئی تھی۔
آغا خان ڈویلمپنٹ نیٹ ورک کی ویب سائٹ کے مطابق شہزادہ رحیم نیٹ ورک کی مختلف تنظمیوں کے بورڈز میں شامل ہیں اور اس وقت وہ آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک کی ماحولیات اور موسمیاتی کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ کریم آغا خان کو اُن کے دادا سر سلطان محمد آغا خان سوم نے روایات کے برعکس وصیت میں اپنے بیٹے شہزادہ علی خان کی جگہ اپنا جانشین مقرر کیا تھا۔
اسماعیلی برادری امامت آغا خان شہزادہ رحیم الحسینی آغا خان شہزادہ کریم آغا خان
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
پرنس رحیم آغا خان اسماعیلی کمیونٹی کے نئے روحانی پیشوا مقرراکیڈمی اینڈور سے تعلیم حاصل کی اور 1995 میں براؤن یونیورسٹی سے تقابلی ادب میں بیچلر آف آرٹس کے ساتھ گریجویشن کیا
مزید پڑھ »
68 برس تک اسماعیلی برادری کے 49ویں امام رہنے والے ارب پتی شہزادہ کریم آغا خان وفات پا گئےشہزادہ کریم آغا خان کو نہ صرف اسماعیلی برادری بلکہ پوری دنیا بہت عقیدت اور عزت کی نگاہ سے دیکھتی تھی۔ وہ خاص طور پر اپنے فلاحی کاموں اور مفادِ عامہ کے لیے قائم کیے گئے اداروں کی وجہ سے دنیا بھر میں جانے جاتے تھے۔
مزید پڑھ »
وزیر خزانہ پرنس کریم آغا خان کی آخری رسومات میں حکومت کی نمائندگی کریں گےفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب اسماعیلی پرنس کریم آغا خان چہارم کی آخری رسومات میں حکومت پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔
مزید پڑھ »
اسماعیلیوں کے 49 ویں امام پرنس کریم آغا خان کا انتقالپرنس کریم آغا خان کا پرتگال میں انتقال ہوگیا، وہ 88 برس کے تھے۔ ان کی نماز جنازہ لزبن میں ادا کی جائے گی۔
مزید پڑھ »
مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کیلیے 62 ارب روپے کی منظوری دیدیوزیراعلیٰ پنجاب نے مئی تک 40ہزار افراد کو قرض دینے کا ہدف مقرر کر دیا
مزید پڑھ »
پرنس کریم آغا خان کی بصیرت اور سخاوت لازوال رہے گی، شہباز شریفقائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی اور سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کا بھی پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہارِ افسوس
مزید پڑھ »