68 برس تک اسماعیلی برادری کے 49ویں امام رہنے والے ارب پتی شہزادہ کریم آغا خان وفات پا گئے

پاکستان خبریں خبریں

68 برس تک اسماعیلی برادری کے 49ویں امام رہنے والے ارب پتی شہزادہ کریم آغا خان وفات پا گئے
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 60 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 27%
  • Publisher: 59%

شہزادہ کریم آغا خان کو نہ صرف اسماعیلی برادری بلکہ پوری دنیا بہت عقیدت اور عزت کی نگاہ سے دیکھتی تھی۔ وہ خاص طور پر اپنے فلاحی کاموں اور مفادِ عامہ کے لیے قائم کیے گئے اداروں کی وجہ سے دنیا بھر میں جانے جاتے تھے۔

اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا اور دنیا بھر میں فلاحی کاموں کے لیے جانے جانے والے ارب پتی شہزادہ کریم آغا خان 88 برس کی عمر میں پرتگال کے دارالحکومت لزبن میں وفات پا گئے ہیں۔ اُن کی فلاحی تنظیم ’آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک‘ نے اُن کی وفات کا اعلان کیا ہے۔

شیعہ اثنا عشری جعفر صادق کے بعد اُن کے فرزند موسیٰ کاظم اور ان کی اولاد کی امامت کے قائل ہیں جبکہ اسماعیلی مسلمان جعفر صادق کے بڑے فرزند اسماعیل بن جعفر کو اپنے ساتویں امام کا درجہ دیتے ہیں اور ان کی اولاد کو سلسلہ وار اپنا امام مانتے ہیں۔ شہزادہ کریم کی وفات پر ان کی فلاحی تنظیم آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک نے اپنے بیان میں بھی ’شہزادہ کریم کے اہلخانہ اور دنیا بھر میں اسماعیلی برادری سے‘ تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ہم دنیا بھر میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ مذہبی وابستگی اور نسل سے بالاتر ہو کر مستحق افراد اور کمیونٹیز کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کام جاری رکھے ہوئے ہیں، جیسا کہ شہزادہ کریم چاہتے تھے۔‘شہزادہ کریم آغا خان 13 دسمبر1936 کو سوئٹزر لینڈ کے شہر جینوا میں پیدا ہوئے تھے۔ اُن کے پاس برطانوی شہریت تھی اور وہ...

انھوں نے ایک شاہانہ طرز زندگی گزاری، وہ بہاماس میں ایک نجی جزیرے، ایک لگژری یاٹ اور ایک نجی طیارے کے مالک بھی تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ انھوں نے امریکہ کی ہارورڈ یونیورسٹی میں آغا خان پروگرام برائے اسلامک آرکیٹیکچر کی بنیاد رکھی جبکہ میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی سمیت متعدد اداروں میں نئے تعلیمی پروگرام شروع کروائے۔

ان کے پسندیدہ گھوڑوں میں ’شیرگر‘ نامی گھوڑا سرفہرست تھا، جو کبھی دنیا کا سب سے مشہور اور قیمتی گھوڑا تھا۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

BBCUrdu /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

اسماعیلیوں کے 49 ویں امام پرنس کریم آغا خان کا انتقالاسماعیلیوں کے 49 ویں امام پرنس کریم آغا خان کا انتقالپرنس کریم آغا خان کا پرتگال میں انتقال ہوگیا، وہ 88 برس کے تھے۔ ان کی نماز جنازہ لزبن میں ادا کی جائے گی۔
مزید پڑھ »

سونے کی دیواروں والے محل میں رہنے والے بھارتی ارب پتی سمرجیت سنگھ گائیکواڑسونے کی دیواروں والے محل میں رہنے والے بھارتی ارب پتی سمرجیت سنگھ گائیکواڑبھارت کے ارب پتی سمرجیت سنگھ گائیکواڑ اپنے 24000 کروڑ بھارتی روپے کے سونے والے محل میں رہتے ہیں، جو 7 کھرب، 72 ارب 19 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد کے ہیں۔ یہ محل برطانیہ کے شاہی محل بکنگھم پیلس کو بھی ماند کردیتا ہے۔
مزید پڑھ »

اراکین پارلیمان کی ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز میں اچانک بڑا اضافہاراکین پارلیمان کی ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز میں اچانک بڑا اضافہدسمبر2024 تک محض17.5 ارب روپے منظور کیے گئے،جنوری میں 30.9 ارب کی منظوری
مزید پڑھ »

بگ باس 18 فائنل میں سلمان خان، اکشے اور عامر کا جلوہ، مداح پرجوشبگ باس 18 فائنل میں سلمان خان، اکشے اور عامر کا جلوہ، مداح پرجوش104 دنوں تک جاری رہنے والے اس مقبول ترین شو کا اختتام چھ فائنلسٹ کے درمیان سخت مقابلے کے ساتھ ہوگا
مزید پڑھ »

بہار میں NICOP کے لیے درخواست دائر کرنا اب آسان ہوگیا ہےبہار میں NICOP کے لیے درخواست دائر کرنا اب آسان ہوگیا ہےسعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں رہنے والے پاکستانی شہری اب اپنے اور اپنے خاندان کے لیے NICOP کے لیے پاکستان کے سفارتخانوں میں درخواست دائر کر سکتے ہیں۔
مزید پڑھ »

پاکستانی بندرگاہوں پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھ گئیپاکستانی بندرگاہوں پر غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی بڑھ گئیکے پی ٹی کا منافع جو پہلے دو ارب تھا اب 10 ارب تک پہنچ گیا ہے، وفاقی وزیر
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-19 11:11:37