یہ سردیوں کی ایک شام تھی اور میں کولکتہ کے مضافات میں بنگلہ دیش کے ایک سابق رکن پارلیمان سے بات کرنے کے لیے ان کی گاڑی میں جا رہا تھا۔ یہ سفر آدھے گھنٹے سے کچھ زیادہ کا تھا لیکن اس دوران ان کے موبائل پر کم از کم 10 کالز آئیں۔ ان میں سے زیادہ تر بنگلہ دیش میں ان کے حلقے سے عوامی لیگ کے کارکنوں کی تھیں۔ رکن اسمبلی نے اپنا نام بتانے سے منع کیا۔ سفر کے دوران کار میں انھوں نے کچھ لوگوں سے ویڈیو کال پر بھی بات کی۔ عوامی لیگ کی اعلیٰ قیادت نے فروری سے بنگلہ دیش بھر میں پارٹی کے مختلف پروگراموں کا اعلان کیا ہے۔ وہ سابق رکن اسمبلی اپنی پارٹی کے کارکنوں کو ہدایات دے رہے تھے کہ وہ اپنے علاقے میں ان پروگراموں کو کیسے منعقد کریں۔
’پہاڑوں اور جنگلوں میں انتہائی دشوار گزار راستے سے گزرنا پڑا‘: شیخ حسینہ کی حکومت گرنے کے بعد ان کی پارٹی کے رہنما کہاں روپوش ہوئے؟یہ سردیوں کی ایک شام تھی اور میں کولکتہ کے مضافات میں بنگلہ دیش کے ایک سابق رکن پارلیمان سے بات کرنے کے لیے ان کی گاڑی میں جا رہا تھا۔
بنگلہ دیش میں گذشتہ برس 5 اگست کو اقتدار کی تبدیلی میں عوامی لیگ کی حکومت گرنے کے بعد پارٹی کے کئی سینیئر اور دیگر رہنما خفیہ طور پر انڈیا فرار ہونے میں کامیاب ہوئے لیکن یہ لوگ اسے عارضی قیام کے طور پر دیکھتے ہیں۔ پارٹی کے جوائنٹ سیکریٹری اے ایف ایم بہاؤالدین نسیم کا کہنا ہے کہ ’اس کے لیے ہجرت کا لفظ استعمال کرنا درست نہیں۔ ہم سٹریٹجک وجوہات کی بنا پر وقتی طور پر چھپے ہوئے ہیں۔ درحقیقت اس شیطانی قوت کا واحد مقصد عوامی لیگ، آزاد سوچ اور مذہبی اقلیتوں پر یقین رکھنے والے لوگوں پر حملہ کرنا اور انھیں ملک چھوڑنے پر مجبور کرنا ہے۔‘
باقیوں میں ریٹائرڈ فوجی افسران، اعلیٰ پولیس افسران، عوامی لیگ کے کئی ضلعی صدور، سیکرٹریز، ضلعی کونسل کے صدور، میئرز اور عوامی لیگ سے وابستہ تنظیموں کے سرکردہ رہنما شامل ہیں۔ جنوبی بنگال کی سرحدی چوکیوں جیسے پیٹرا پول اور بیناپول سے بچنے کی ہر ممکن کوشش کی گئی۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ دونوں پوسٹیں بہت مقبول ہیں اور وہاں پر لوگوں کی زیادہ نقل و حرکت رہتی ہے۔ ایسی صورت حال میں وہاں سے سرحد پار کرنے کی صورت میں شناخت ہونے کا زیادہ خطرہ تھا۔
قونصل خانے پر حملہ، دلی کی ’سفارتی شرمندگی‘ اور ’ڈھاکہ کا غصہ‘: بنگلہ دیش اور انڈیا کا نیا تنازع کیا ہےبہاؤالدین کا کہنا ہے کہ ’بنگلہ دیش کے کسی بھی علاقے سے انڈیا پہنچنے میں زیادہ سے زیادہ آٹھ سے نو گھنٹے لگتے ہیں لیکن مجھے دو دن لگے۔ 10 اگست کو اپنے خفیہ ٹھکانے سے نکلنے کے بعد میں نے 11 تاریخ کو سرحد پار کی۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ’بنگلہ دیش سے انڈیا میں پناہ لینے آنا کوئی نئی بات نہیں۔ جنگ آزادی کے دوران بنگلہ دیش کے لاکھوں لوگوں نے یہاں آ کر پناہ لی تھی۔ انڈین حکومت نے طویل عرصے تک ان کے قیام، رہنے سہنے اور علاج کے انتظامات کیے تھے، اس لیے سیاسی وجوہات کی وجہ سے لوگوں کے ملک چھوڑنے کی صورت میں، انڈیا فطری طور پر پہلا انتخاب ہے۔ یہ کسی بھی فریق پر یکساں طور پر لاگو ہوتا ہے۔‘انڈیا سمیت دیگر ممالک میں روپوش رہنے والے رہنما واٹس ایپ اور ٹیلی گرام جیسے ڈیجیٹل ذرائع سے ایک دوسرے اور پارٹی کارکنوں سے رابطے...
عوامی لیگ کے جوائنٹ سیکرٹری بہاؤالدین نسیم نے کہا کہ ’صرف ہماری پارٹی کے لوگ ہی نہیں، آزاد سوچ اور ترقی پسند نظریات کے حامل بہت سے لوگوں کو بھی جھوٹے مقدمات میں پھنسایا جا رہا ہے۔‘ یہاں روپوش رہنے والے کچھ رہنماؤں نے کہا کہ عوامی لیگ کے رہنماؤں پر حملوں یا ان کی گرفتاریوں سے متعلق معلومات بھی ایسے گروپس میں شیئر کی جاتی ہیں۔
عوامی لیگ شیخ حسینہ بنگلہ دیش انڈیا اقتدار کی تبدیلی روپوش رہنما
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
امریکا میں طیارہ گرنے کا ایک اور واقعہ؛6 افراد ہلاکطیارہ ایک شاپنگ مال کے قریب گرنے کے بعد آگ کی لپیٹ میں آ گیا
مزید پڑھ »
سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ شامی صدر نے پہلے سرکاری دورے کیلیے اپنے آبائی وطن کا انتخاب کیااحمد الشراع نے شامی صدر بننے کے بعد کسی پہلے عالمی رہنما سے ملاقات کی ہے
مزید پڑھ »
کراچی میں ڈمپرز کے داخلے پر پابندیسندھ حکومت نے کراچی میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لیے شہر کی سڑکوں پر ڈمپرز کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔
مزید پڑھ »
اسرائیلی کابینہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی توثیق کردی؛ پہلا یرغمالی اتوار کو رہا ہوگااسرائیلی حکومت نے حماس کے ساتھ جنگ بندی معاہدہ منظور کرتے ہوئے یرغمالیوں کی رہائی کے منصوبے کی توثیق کر دی ہے، معاہدہ اتوار سے نافذ عمل ہوگا۔
مزید پڑھ »
سوریہ میں کیمیکل ویئپنز کے حوالے سے اہم ملاقاتکیمیکل ویپنز کے عالمی ناظر کے سربراہ نے شام کے نئے رہنما سے ملاقات کی ہے، یہ شام کے صدر بشار العساد کے عہد سے بعد پہلی ملاقات ہے۔
مزید پڑھ »
بنگلا دیش؛ سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کرپشن کیس میں بریشیخ حسینہ واجد کے بھارت فرار کے بعد خالدہ ضیا کو جیل سے رہا کردیا گیا تھا
مزید پڑھ »