اوہائیو(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکہ میں خاتون کو اپنی 16 ماہ کی بیٹی کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنادی گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریاست اوہائیو کے شہر کلیو لینڈ میں 32 سالہ کرسٹل کینڈیلاریو کو اپنی 16 ماہ کی بچی جیلن کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی۔وہ اپنی شیر خوار بچی کو دس دن کیلئے گھر میں اکیلا چھوڑ کر سیر و تفریح کرنے چلی گئی...
4 سالہ ہنستا کھیلتا بچہ والدہ کے ساتھ گھر جاتے ہوئے مین ہول میں ...شیر افضل مروت کا پی ٹی آئی کے ملین مارچ کا عندیہاوہائیوامریکہ میں خاتون کو اپنی 16 ماہ کی بیٹی کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنادی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق ریاست اوہائیو کے شہر کلیو لینڈ میں 32 سالہ کرسٹل کینڈیلاریو کو اپنی 16 ماہ کی بچی جیلن کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی۔وہ اپنی شیر خوار بچی کو دس دن کیلئے گھر میں اکیلا چھوڑ کر سیر و تفریح کرنے چلی گئی تھی اور اُس کی گھر واپسی تک بچی بھوک اور پیاس سے دم توڑ گئی تھی۔ 16 جون 2023 کو ملزمہ نے اپنے گھر پہنچتے ہی ریسکیو سروس کو فون کیا کیونکہ اس کی بیٹی بے سدھ پڑی تھی اور بچی کے اطراف گندگی کا ڈھیر جمع تھا۔دوران تفتیش معلوم ہوا کہ خاتون 10 دن سے بچی کو گھر میں اکیلا چھوڑ کر گھومنے نکلی ہوئی تھی جس کے باعث بھوک اور پیاس کی وجہ سے بچی کی موت ہوگئی۔کرسٹل کینڈیلاریو کو اس سنگین اور مجرمانہ لاپرواہی پر پولیس نے گرفتار کرلیا جس نے گزشتہ ماہ اپنے سنگین جرم کا اعتراف کیا۔
کاؤنٹی کامن پلیز کورٹ کے جج نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ جس طرح آپ ایک ننھی بچی کو بھوکا پیاسا گھر میں قید کرکے گئیں اسی طرح آپ کو بھی ایک سیل میں قید رکھا جائے گا لیکن فرق صرف اتنا ہوگا کہ جیل میں کم از کم آپ کو کھانا اور پانی ملے گا جس سے آپ نے اپنی بیٹی کو محروم کیا تھا۔ارم محمود کو پارک میں ملا ٹیلنٹڈ لڑکا لڑکے کا ٹیلنٹ دیکھ کر اینکر ہنس ہنس کر لوٹ ...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ننھی بچی کو سانپوں کے ساتھ سوٹ کیس میں بند کردیا گیا، ویڈیو وائرلسوٹ کیس میں ننھی بچی کو 10 سانپوں کے ساتھ بند کردیا گیا، سوشل میڈیا صارفین اس عمل کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
مزید پڑھ »
مقابلے کے فوری بعد ریسلر چل بساٹوکیو : جاپان کے ریسلنگ اسٹار یوتاکا یوشی 50 سال کی عمر میں انتقال کرگئے، رنگ میں مقابلے کے فوری بعد ان کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی۔
مزید پڑھ »
کار سوار نے کمسن بچی کو کچل ڈالا، فوٹیج سامنے آگئیبھارت کی ریاست گجرات کے شہر سورت میں مرسڈیز میں سوار شخص نے ڈھائی سالہ بچی کو کچل دیا جس کی فوٹیج سامنے آگئی۔
مزید پڑھ »
50 سالہ شخص کو زندہ جلانے کے شبے میں خاتون گرفتارگھر میں آگ لگنے کے باعث ایک شخص کی ہلاکت کے بعد خاتون کو مذکورہ شخص کے قتل کے شبہ میں گرفتار کر لیا گیا۔
مزید پڑھ »
دوران پرواز پائلٹ کی آنکھ لگ گئی، 153 مسافروں کے ساتھ پھر کیا ہوا؟مسافروں سے بھرے طیارے میں پائلٹ کی آنکھ لگ گئی، 153 افراد کو لے جانے والی پرواز میں پائلٹ تقریباً آدھے گھنٹے تک سوتے رہے۔
مزید پڑھ »
آئی فون صارفین کو واٹس ایپ سروس میں مشکلات کا سامناواٹس ایپ صارفین کو موصول ہونے والی تصاویر فوٹو ایپ میں میں دو بار خودبخود محفوظ کر رہا ہے
مزید پڑھ »