ضلع کرم کے قبائل میں جاری جھڑپیں، تنازع ہے کیا؟ - BBC News اردو

پاکستان خبریں خبریں

ضلع کرم کے قبائل میں جاری جھڑپیں، تنازع ہے کیا؟ - BBC News اردو
پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات
  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 40 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 19%
  • Publisher: 59%

ضلع کرم میں حالات کچھ عرصے سے کشیدہ ہیں جہاں مقامی مخالف قبائل کے درمیان فائرنگ اور جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہوتی رہتی ہیں لیکن گذشتہ چار روز سے اس میں شدت آئی ہے۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ اس وقت ضلع کے تین اہم علاقوں سے جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں جن میں اپر کرم، لوئرکرم اور سنٹر کرم کے علاقے شامل ہیں۔ بعض علاقوں سے بھاری ہتھیاروں کی آوازیں بھی سنی گئی ہیں۔ سوشل میڈیا پر رات کے وقت شدید فائرنگ کی ویڈیوز بھی گردش کر رہی ہیں۔

مقامی صحافی ریاض چمکنی نے بتایا کہ ان جھڑپوں میں ہلاک اور زخمی ہونے والے ایسے افراد بھی تھے جو دور دراز سے یہاں آئے تھے۔ ضلع کرم سے تحریک حسینی کی جانب سے مذاکرات میں شامل تحریک کے سابق صدر حاجی عابد حسین نے بی بی سی کو بتایا کہ ’بنیادی طور پر تنازع ایک کمرے کی تعمیر سے شروع ہوا تھا کیونکہ ایک قبیلے کے لوگ ایک کمرہ تعمیر کرنا چاہتے تھے جبکہ دوسرا فریق اس کے حق میں نہیں تھا اور اس پر کشیدگی میں اضافہ ہوا اور بات فائرنگ پر آئی جس میں جانی نقصان بھی ہوا ہے۔‘

ان کا کہنا تھا کہ اپر کرم میں جب کمرے کی تعمیر کا تنازع پیدا ہوا تو اس وقت قانون نافذ کرنے والے اہلکار موجود تھے لیکن کشیدگی ان کے جانے کے بعد شروع ہو گئی تھی۔ مقامی صحافی ریاض چمکنی نے بتایا کہ اس کے بعد لوئر کرم میں جھڑپیں شروع ہو گئی تھیں جہاں مختلف قبائل ایک دوسرے پر فائرنگ کرتے رہے اور مورچہ زن رہے ہیں۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

BBCUrdu /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ضلع خیبر میں جرگہ کا شادی بیاہ میں موسیقی پر نکاح نہ پڑھانے کا اعلانضلع خیبر میں جرگہ کا شادی بیاہ میں موسیقی پر نکاح نہ پڑھانے کا اعلانموسیقی کی محافل سجانے والوں کی شادی میں شرکت کی جائے گی اور نہ ہی ان کی نماز جنازہ پڑھائی جائے گی۔ تفصیلات: DailyJang marriage
مزید پڑھ »

سوڈان کے ام درمان پر فضائی حملے میں 22 افراد ہلاک ، متعدد زخمیسوڈان کے ام درمان پر فضائی حملے میں 22 افراد ہلاک ، متعدد زخمیخرطوم : (ویب ڈیسک ) سوڈان کے شہر ام درمان میں متحارب افواج میں شدید لڑائی جاری ہے، سوڈانی افواج کے حالیہ فضائی حملوں میں22 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
مزید پڑھ »

محکمہ موسمیات کی تیزہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئیمحکمہ موسمیات کی تیزہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئیمحکمہ موسمیات نے دن کے اوقات میں موسم گرم اور خشک رہنے جبکہ شام یا رات میں تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔
مزید پڑھ »

انٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہونے لگاانٹر بینک میں ڈالر مہنگا ہونے لگاآج کاروباری ہفتے کے آغاز میں ہی انٹر بینک میں ڈالر نے اپنی قدر میں اضافہ کیا ہے۔
مزید پڑھ »



Render Time: 2025-02-25 08:59:37