گرینڈ امن جرگہ اور مقامی امن کمیٹیوں کی نگرانی میں سیکیورٹی فورسز نے آج دو اہم بنکرز کو مسمار کردیا، بیرسٹر سیف
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایت پر ضلع کرم میں بنکرز کی مسماری کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔ یہ اقدام حالیہ امن معاہدے اور اپیکس کمیٹی کے فیصلوں کے تحت کیا جارہا ہے جس کا مقصد علاقے میں امن و امان کی بحالی کو یقینی بنانا ہے۔
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بتایا کہ گرینڈ امن جرگہ اور مقامی امن کمیٹیوں کی نگرانی میں سیکیورٹی فورسز نے آج دو اہم بنکرز کو مسمار کردیا۔ ان بنکرز میں جنت خان مورچہ اور جالندھر مورچہ شامل ہیں۔ ڈاکٹر سیف نے مزید کہا کہ کمشنر کوہاٹ معتصم بااللہ نے بنکرز کی مسماری سے قبل مقامی آبادی کو اعتماد میں لیا تھا تاکہ اس اقدام کو علاقے کے عوام کی حمایت حاصل ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام بنکرز کو اپیکس کمیٹی اور امن معاہدے کی روشنی میں مکمل طور پر ختم کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ علاقے میں پائیدار امن کی بحالی کے لیے بنکرز کا خاتمہ ناگزیر ہے۔ حکومت اور سیکیورٹی ادارے اس بات کے لیے پُرعزم ہیں کہ تمام فریقین کے تعاون سے اس ہدف کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ یہ اقدام حکومت کی جانب سے قبائلی علاقوں میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔ مقامی کمیونٹی اور امن جرگے اس عمل میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، جس سے علاقے میں اعتماد اور تعاون کی فضا قائم ہو رہی ہے۔Jan 12, 2025 07:43 PMکچے کے ڈاکوؤں نے کراچی کے 3 نوجوان کو جھانسہ دیکراغوا کرلیا، 60 لاکھ تاوان طلبپینسل سے بھی پتلا اوپو کا نیا فولڈ ایبل اسمارٹ فونخبروں اور حالات حاضرہ سے متعلق پاکستان کی سب سے زیادہ وزٹ کی جانے والی ویب سائٹ ہے۔ اس ویب سائٹ پر شائع شدہ تمام مواد کے جملہ حقوق بحق...
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کرم میں موجود بنکرز کی مسماری کیلئے کام ہورہا ہے، ترجمان پی ٹی آئیبلاول بھٹو کے اتحادیوں کے خلاف بیانات سے ایسا لگتا ہے انہیں کوئی نئی چیز کی ڈمانڈ ہو، شیخ وقاص اکرم
مزید پڑھ »
لوئر کرم میں سرकारी گاڑیوں پر فائرنگ، ڈپٹی کمشنر زخمیلوئر کرم میں سرकारी گاڑیوں پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، جس میں ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ محسود زخمی ہو گئے۔
مزید پڑھ »
کرم میں امن قائم کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ نے اہم اجلاس طلب کرلیاوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور نے ضلع کرم کی صورتحال پر ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس آج طلب کرلیا۔
مزید پڑھ »
کرم میں پاڑہ چنار روڈ کی سیکیورٹی کے لیے اسپیشل پولیس فورس کا قیامخیبر پختونخوا حکومت نے ضلع کرم میں پاڑہ چنار روڈ کو محفوظ بنانے کے لیے 399 اہلکاروں کی اسپیشل پولیس فورس کا قیام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھ »
کرم میں بنکرز گرانے اور اسلحہ جمع کرانےکے بعد راستےکھول دیے جائیں گے: بیرسٹر سیفکرم کو اسلحے سے پاک کیا جائےگا، پائیدار امن کیلئے ضلع میں بنکرز کوگرانےکو یقینی بنایا جائے گا: مشیر کے پی کے
مزید پڑھ »
کرم میں ہیلی کاپٹر سے ضروری ادویات پہنچائی گئیںوزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی خصوصی ہدایات پر ضلع کرم میں ضروری ادویات کی تیسری کھیپ ہیلی کاپٹر سے پہنچائی گئی۔
مزید پڑھ »