خیبر پختونخوا حکومت نے ضلع کرم میں پاڑہ چنار روڈ کو محفوظ بنانے کے لیے 399 اہلکاروں کی اسپیشل پولیس فورس کا قیام کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت نے قبائلی ضلع کرم میں پاڑہ چنار روڈ کو محفوظ بنانے کے لیے اسپیشل پولیس فورس کے قیام کا فیصلہ کرلیا، اس مقصد کے لیے مجموعی طور پر 399 اہلکار بھرتی کیے جائیں گے جبکہ سڑک کو محفوظ بنانے کے لئے ابتدائی طور پر عارضی پوسٹیں جبکہ مستقبل میں مستقل پوسٹیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ خیبر پختونخوا کابینہ کا 19 واں اجلاس پیر کے روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت پشاور میں منعقد ہواجس میں صوبائی کابینہ اراکین کے علاوہ چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹریز اور
متعلقہ انتظامی سیکرٹریز شریک ہوئے۔ کابینہ اجلاس کو ضلع کرم کی صورتحال اور اس سلسلے میں صوبائی حکومت کے اقدامات پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ وزیر اعلیٰ علی امین خان گنڈاپور کی ہدایت پر ضلع کرم کے شہریوں کو آمدورفت کے درپیش مسائل کے حل کے لیے ہیلی کاپٹر سروس شروع کی گئی ہے اور گذشتہ دو دنوں کے دوران 220 افراد کو صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ٹرانسپورٹ سروس فراہم کی گئی ہے۔ علاقے میں ادویات کی کمی دور کرنے کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اب تک تقریباً دس ٹن ادویات پہنچائی گئی ہیں اور یہ ادویات کرم کے تمام علاقوں کو فراہم کی گئی ہیں۔ علاقے میں غذائی اجناس کی دستیابی کے لیے رعایتی نرخوں پر گندم فراہم کی جارہی ہے جبکہ ضلع میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات کے ازالے کے لیے ادائیگیاں کی جاچکی ہیں۔ کابینہ اجلاس کو مزید بتایا گیا کہ گذشتہ روز کرم کے مسئلے پر صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ضلع کرم تک زمینی رابطے کی بحالی کے سلسلے میں پاڑہ چنار روڈ کو محفوظ بنانے کے لیے اسپیشل پولیس فورس کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس مقصد کے لیے مجموعی طور پر 399 اہلکار بھرتی کیے جائیں گے جبکہ سڑک کو محفوظ بنانے کے لیے ابتدائی طور پر عارضی پوسٹیں جبکہ مستقبل میں مستقل پوسٹیں قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مزیدبتایا گیا کہ دونوں فریقین کے درمیان معاہدہ ہونے کے بعد سڑک کھولی جائے گی جبکہ علاقے میں فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے والے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو بند کرنے کے لیے ایف آئی اے کا پورا سیل قائم کیا جائے گا۔ شرکاء کو آگاہ کیا گیا کہ کرم کے مسئلے کے پائیدار حل کے لیے مختلف سطح پر متعدد جرگے منعقد کیے گئے ہیں
خیبر پختونخوا کرم پاڑہ چنار روڈ پولیس فورس سیکیورٹی جانی مالی نقصانات فرقہ وارانہ منافرت
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
کرم میں پاڑہ چنار روڈ کی حفاظت کے لیے اسپیشل پولیس فورس کا قیامخیبر پختونخوا حکومت نے ضلع کرم میں پاڑہ چنار روڈ کو محفوظ بنانے کے لیے اسپیشل پولیس فورس کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ 399 اہلکار بھرتی کیے جائیں گے اور ابتدائی طور پر عارضی پوسٹیں قائم کی جائیں گی۔
مزید پڑھ »
کرم میں قیام امن کے لیے جاری کوششوں میں رکاوٹ آگئی، کے پی حکومت کی تصدیقایک فریق نے مشاورت کیلیے دو روز کا وقت مانگا ہے، مزید کارروائی پیر سے شروع ہونے کا امکان ہے، بیرسٹر سیف
مزید پڑھ »
کرم کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، قیام امن کےلئے آخری حد تک جائیں گے، وزیر داخلہایپکس کمیٹی کے اجلاس میں کے پی کے خصوصا کرم میں قیام امن کے لیے اہم فیصلے کئے گئے،محسن نقوی
مزید پڑھ »
وزیراعظم نے عالمی معیار کی انسداد فسادات فورس تشکیل کرنے کا فیصلہ کرلیاوزیراعظم کی زیر صدارت 24 نومبر کو ہونے والے اجلاس میں وزرا اور اعلیٰ افسران نے فسادات کی تحقیقات کے لیے عالمی معیار کی انسداد فسادات فورس تشکیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
مزید پڑھ »
حسن اقبال: خیبرپختونخوا کی حکومت ملک کیلیے خطرہ بن گئی ہےحسن اقبال نے کہا کہ کے پی کی حکومت ملک کیلیے خطرہ بن گئی ہے، اس کے علاوہ کرم اور پارا چنار میں بدترین شرایط ہیں۔
مزید پڑھ »